براؤزنگ ٹیگ

#chairmpti

190ملین پائونڈ سکینڈل ،عمران خان، بشریٰ بی بی سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں عمران خان، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈا پور ،فرح گوگی، مراد سعید ، شیخ رشید سمیت 29 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کی سفارش کی گئی۔ وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، وزیر مواصلات و ریلویز شاہداشرف تارڑ، وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ ذیلی کمیٹی نے…

عمران خان کی صحت تسلی بخش قرار ، چیئرمین پی ٹی آئی ڈسچارج ہونے پر بضد

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان شوکت خانم ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کا میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا جس کے بعد عمران خان کی تمام میڈیکل رپورٹس کو تسلی بخش قرار دے دیا گیا۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے مزید ٹیسٹ کی ضرورت نہیں، انہیں کھانے پینے میں کسی چیز سے نہیں روکا گیا۔ میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو چہل قدمی اور ٹوائلٹس استعمال کرنے کی اجازت دیدی، چیئرمین پی ٹی آئی آج ہی ڈسچارج کرنے پر بضد مگر ڈاکٹرز نے ایک روز آرام کا مشورہ دے…

شہباز گل کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد کی سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی کے افسران کیخلاف منظم طریقے سے ملزم نے بات کی اور ان کے الفاظ میں پاک فوج کے خلاف بغاوت کے لیے اکسایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نے پاک فوج کو سیاست میں ملوث کرنے کی کوشش کی جس سے سپاہی سے…

تحریک انصاف نے سیلابی صورتحال کے باعث ملک بھر میں ہونیوالے جلسے ملتوی کردیئے

پشاور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک میں جاری سیلابی صورتحال کے باعث ملک بھر میں ہونے والے جلسے ملتوی کرتے ہوئے کارکنوں کو امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ہدایت جاری کردی۔ عمران خان کو کل پشاور اور چھ ستمبر کو مردان میں جلسے سے خطاب کرنا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کو 29 اگست کو جہلم، یکم ستمبر کو سرگودھا، دو ستمبر کو گجرات، 3 ستمبر کو بہاولپور، 4 ستمبر کو فیصل آباد اور 6 ستمبر بروز منگل کو مردان میں جلسے سے خطاب کرنا تھا لیکن سیلابی صورتحال کے باعث عمران خان نے…

ملک میں ہماری پہلی حکومت ہے جسے کرپشن کے الزام میں نہیں ہٹایا گیا، عمران خان

پشاور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں ہماری پہلی حکومت ہے جسے کرپشن کے الزام میں نہیں ہٹایا گیا۔ پشاور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کسی کے ساتھ برے تعلقات نہیں چاہتے، لیکن غلامی بھی نہیں چاہتے۔ عمران خان نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پی ٹی آئی کی حکومت گرائی گئی، ملک میں پہلی بار ہوا کہ کوئی حکومت گرائی گئی اور لوگ سڑکوں پر نکلے ورنہ پہلے تو مٹھائی بانٹا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرا دور…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More