براؤزنگ ٹیگ

#cheifjustics

پورے ملک کو تباہ کرنیوالا 5 سال بعد اہل ہو جاتا ہے: چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کی مدت کے تعین سے متعلق کیس کی براہ راست سماعت نمازجمعہ کے وقفہ تک ملتوی کردی گئی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی بنچ معاملے کی سماعت کررہا ہے جبکہ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی 7 رکنی لارجر بنچ کا حصہ ہیں ۔ عدالتی کارروائی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر براہ راست دکھائی جارہی ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم نے…

جبری گمشدگی،لاپتہ افراد کیس: ہم پارلیمنٹ کو قانون سازی کا نہیں کہہ سکتے:چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کیس کی براہ راست سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بنچ میں شامل ہیں۔ لاپتہ افراد کیس کے درخواست گزار خوشدل خان ملک روسٹرم پر آگئے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت حکومت کو جبری گمشدہ افراد سے متعلق قانون سازی کا حکم دے۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ جبری گمشدگیوں سے متعلق کمیشن بنا تو ہوا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کون سا…

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی لائیو کوریج،کوشش ہوگی آج کیس نمٹا دیں، چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت براہ راست نشر کی گئی، چیف جسٹس نے آج ہی پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کے نمائندگان سے ملاقات ہوئی ہے، وکلاء نمائندگان نے کہا کہ ہماری بات پوری سنی نہیں جاتی، وکلاء نمائندگان نے کہا درمیان میں سوالات کے سبب وکلاء بھول جاتے…

ذہن سے تصور ہی نکال دیں سپریم کورٹ سے جا کر تاریخ لے لیں گے، چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہنا ہے کہ ذہن سے تصور ہی نکال دیں سپریم کورٹ سے جا کر تاریخ لے لیں گے۔سپریم کورٹ سے تاریخ لینے کا رجحان اب نہیں چلے گا۔ سپریم کورٹ میں زمین کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اپنے ذہن سے یہ تصور ہی نکال دیں کہ سپریم کورٹ میں جاکر تاریخ لے لیں گے ۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سب کے لیے پیغام ہے کہ تاریخ لینے والا رجحان اب نہیں چلے گا ۔ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد…

آئینی ایشوز میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا، چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا کہنا ہے کہ فروری 2023 میں سپریم کورٹ کے سامنے کئی آئینی مقدمات آئے اور آئینی ایشوز میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا۔ نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ بطور چیف جسٹس آخری بار نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ سال اس تقریب میں عدالت کی ایک سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی تھی، ایک سال میں سپریم کورٹ نے ریکارڈ 23 ہزار مقدمات نمٹائے۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء…

چیف جسٹس سے چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس جسٹس عمر عطا بندیال سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان خواجہ نے ملاقات کی ۔ملاقات میں عام انتخابات کے جلد انعقاد کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ چیف جسٹس جسٹس عمر عطا بندیال سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ دونوں کے درمیان ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی اور جلد الیکشن کرانے اور اس میں حائل رکاوٹوں، مردم شماری کے معاملات پر بات ہوئی۔ چیف جسٹس نے الیکشن کے انعقاد میں آئین کی شقوں…

حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل دوبارہ صدر مملکت کو بھجوا دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل دوبارہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا، صدر نے دس دن میں دستخط نہ کیے تو بل از خود قانون بن جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بل پرصدر کے دستخط کے بعد نیا قانون بننے کی صورت میں چیف جسٹس کا ازخود نوٹس لینے کا اختیار ختم ہوجائے گا اور تین سینئر ترین ججز ازخود نوٹس سے متعلق فیصلہ کرسکیں گے۔عدالتی اصلاحات سے متعلق یہ بل گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کثرت رائے سے ترامیم کے ساتھ منظور ہوا تھا۔ صدر مملکت عارف علوی…

اتحادی بتائیں ان کے پسندیدہ جج کون سے ہیں،شیخ رشید

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اتحادی بتائیں ان کے پسندیدہ جج کون سے ہیں۔دو ووٹوں کے سازشی وزیراعظم پربھی عدم اعتماد لانا ہوگی۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ فوج کے بعد سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اتحادی بتائیں ان کے پسندیدہ جج کون سے ہیں، یہ اثاثے بیچ کر معیشت کو مزید تباہ کررہے ہیں، اب (ن) لیگ الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1551794919253200897 عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے…

جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی ۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس عائشہ ملک سے حلف لیا ۔تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کا کہنا تھا کہ کسی چیز کا کریڈٹ نہیں لیں گے، جسٹس عائشہ ملک اپنی قابلیت کی بنیاد پر جج بنی ہیں۔ یاد رہے کہ صدر مملکت کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت قانون اور انصاف نے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More