عالمی منڈی میں گندم کےنرخ پرانی سطح پر آ گئے
شکاگو (پاک ترک نیوز)
ترکی اور اقوام متحدہ کی جانب سے اناج کی برآمدات کو محفوظ بنانےکے لیے روس اور یوکرین کے درمیان تاریخی معاہدے کی ثالثی کے بعد، گندم کی قیمتیں اسی سطح پر واپس آ گئ ہیں جہاں وہ ماسکو کے یوکرین پر حملہ کرنے سے پہلےتھیں۔
پیر کے روزشکاگو میں ستمبر میں ڈیلیوری کے لیے گندم کی قیمت 5.9 فیصد گر کر 7.59 ڈالر فی بشل ہو گئی ہے جو کہ تقریباً 27 کلوگرام (60 پاؤنڈ) کے برابر ہے۔اسی طرح یورو نیکسٹ پر، ترسیل کے لیے گندم کی قیمتیں ستمبر میں 6.4 فیصد گر کر 325.75 ڈالر فی ٹن پرآگئی ہیں۔…