براؤزنگ ٹیگ

#chian#

پاکستان فلسطین کے مسئلے کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی طرز پر دو ریاستی حل کا حامی،وزیراعظم

آستانہ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی طرز پر دو ریاستی حل کا حامی ہےجس کے تحت فلسطینی ریاست کا قیام ہو اور جس کا دارالحکومت القدس ہو ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کے تحت خطے کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امن و سلامتی کے قیام، معاشی ترقی ،غربت کے خاتمے اور ماحولیاتی تبدیلی…

چین پاکستان کے معاہدوں کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی: آئی ایم ایف

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کے معاہدوں کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، آئی ایم ایف ممبرز ممالک کے معاہدوں پر بات چیت نہیں کرتا۔ ذرائع آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی پیشرفت حوصلہ افزا لیکن چیلنجز اب بھی درپیش ہیں، پاکستان کو دیرپا شرح نمو کیلئے سیاسی مشکلات سے نمٹنا ہوگا، معاہدے میں آئی ایم ایف کی تجاویز پر پاکستان نے بہتر عملدرآمد کیا ہے، سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ آئندہ ماہ اپریل میں ختم ہو جائے گا، نئے پروگرام کے…

چین کا دورہ خوشگوار رہا ،نگران وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہناہے کہ چین کا دورہ کامیاب رہا ۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ چین کا دورہ کامیاب رہا ۔چینی میڈیا نے بھرپور کوریج دی۔دورہ چین کے دوران چینی قیادت سے ملاقات کی ۔چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے ۔20کے قریب مفاہمتی یادداشتوں پردستخط ہوئے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چین میں روس اورکینیا کے سربراہان کے علاوہ دیگر رہنمائوں سے بھی ملاقات کی ۔چینی…

چین امریکہ تعلقات پر دنیا کے مستقبل کا انحصار ہے، صدر شی جن پنگ

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین-امریکہ تعلقات دنیا کے سب سے اہم دوطرفہ تعلقات ہیں۔ چین اور امریکہ کس طرح ساتھ چلتے ہیں اس سے انسانیت کے مستقبل کا تعین ہوگا۔جنگ اور تصادم آجکے رجحان کے مطابق نہیں ہے۔ کیونکہ نہ تو مسائل کو حل کر سکتا ہے اور نہ ہی دنیا کو درپیش چیلنجوں سے نمٹ سکتا ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ پیر کی شب گریٹ ہال آف دی پیپلز میں اکثریتی رہنما چک شومر کی قیادت میں امریکی سینیٹ کے دو طرفہ وفد سے ملاقات کے موقعہ پر گفتگو کر رہے تھے ۔جس کے بعد مہمانوں کے اعزاز میں…

چین میں مڈل سکول کے جم کی چھت گرنے سے 11 افراد ہلاک

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین میں مڈل سکول کے جم کی چھت گرنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ چین کے انتہائی شمال مشرق میں ایک مڈل اسکول کے جمنازیم کی چھت گرنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ ققیہار شہر میں پیش آیا ۔سرکاری شنہوا نیوز ایجنسی نے کہا کہ اسکول میں تعمیراتی کام جاری تھا جس وقت یہ حادثہ پیش آیا۔سکول کے جمنازیم میں انیس افراد موجود تھے لیکن اس بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں کہ کتنے طلباء تھے۔

افغان حکومت کا تیل نکالنے کیلئے چینی کمپنی سے معاہدہ

کابل (پاک ترک نیوز) افغا ن حکومت نے نے چینی کمپنی کے ساتھ آمو دریا کے طاس سے تیل نکالنے اور ملک کے شمالی صوبہ سر پل میں تیل کے ذخائر کو تیار کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔قائم مقام نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر اور افغانستان میں چین کے سفیر وانگ یو نے بھی دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ اس معاہدے پر معدنیات اور پیٹرولیم کے قائم مقام وزیر شیخ شہاب الدین دلاور اور سنکیانگ سینٹرل ایشیا پیٹرولیم اینڈ گیس کمپنی (CAPEIC) کے ایک عہدیدار نے دارالحکومت کابل میں منعقدہ ایک تقریب میں دستخط کیے۔…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More