براؤزنگ ٹیگ

#chiarmanpti

عمران خان القادر ٹرسٹ کیس میں کل شامل تفتیش نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے، نیب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیب نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کل نیب راولپنڈی پیش ہونے کا سمن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان نیب تفتیش میں شامل نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے۔ نیب نے عمران خان سے 19 کروڑ پاؤنڈ کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق 20 سوالوں کے جواب طلب کیے ہیں۔ نیب کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے برطانیہ سے 19 کروڑ پاؤنڈ لا کر واپس ملزمان کو دیے اور مالی فائدے لیے، ریاست پاکستان کے 19 کروڑ پاؤنڈ…

عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں توسیع

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اورپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کردی۔ وفاقی حکومت نے کیسوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔

عمران خان کے قریبی ساتھی محمود مولوی کا پی ٹی آئی چھوڑنے اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کا اعلان

کراچی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی اور پی ٹی آئی رہنما اور کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے پارٹی چھوڑنے اور ایم این اے کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ کوئی بھی وجہ ہو فوج سے لڑنا کسی بھی طرح جائز نہیں۔ اس بات کا اعلان انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ محمود مولوی نے کہا کہ ابھی کسی بھی جماعت میں جانے کا فیصلہ نہیں کیا، آج تک کوئی نہیں کہہ سکتا کے میں نے کسی کو دھوکا…

عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کردی۔ توشہ خانہ کیس کی سماعت پولیس لائن ہیڈ کوارٹر ایچ الیون کے گیسٹ ہاؤس میں ہوئی جہاں عمران خان کو پیش کیا گیا، کمشنر آفس نے حفاظتی وجوہات کے باعث پولیس لائنز کو عدالت کا درجہ دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے آج عمران خان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔ عدالت نے عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کردی تاہم…

نوازشریف ایک ہی بات کرتے تھے اس ملک کا مزدور پیٹ بھر کر کھانا کھائے ،مریم نواز

لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف ایک ہی بات کرتے تھے اس ملک کا مزدور پیٹ بھر کر کھانا کھائے ۔ لاہور میں مسلم لیگ ن کے لیبر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سازش کرنا بند کردیں ،مزدور کے حالات ٹھیک ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ مشکل اورسخت معاشی حالات کے باوجود وزیراعظم نے ماہانہ تنخواہ 35ہزار روپے کی، 2017میں روٹی 2روپے کی تھی اور مزدور کے بچے پیٹ بھر کر…

عمران خان کے جج دھمکی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے جج دھمکی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پولیس کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وارنٹس پر تعمیل کا حکم دیا ہے۔سیشن کورٹ اسلام آباد نے کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔

عمران خان کے خاتون جج دھمکی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خاتون جج دھمکی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دیدیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دینے کا حکم دیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دیے جاتے ہیں، ٹرائل کورٹ عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرے۔ پی ٹی آئی…

شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی، ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ شیخ رشید احمد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی، شیخ رشید کے وکلا سردار عبد الرازق اور انتظار پنجوتھہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پراسیکیوٹر عدنان اور مدعی مقدمہ کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ شیخ رشید کے وکیل سردار عبد الرازق نے…

سیلاب سے نقصان کا تخمینہ 30ارب ڈالر سے بھی بڑھ سکتا ہے،بلاول بھٹو

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے سیلاب سے نقصان کا تخمینہ 30ارب ڈالر سے بھی بڑھ سکتا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا دورہ امریکا کا اولین مقصد سیلاب زدگان کے لیے مدد حاصل کرنا تھا، وزیراعظم کی وہاں اہم ملاقاتیں ہوئیں، کورونا اور یوکرین جنگ کے باعث دنیا کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دورہ امریکا کا اولین مقصد سیلاب زدگان کیلئے مدد حاصل کرنا ہے، عمران خان نے خارجہ پالیسی اور معیشت کو نقصان پہنچایا، غلطی عمران خان کرے اور سزاسد مجید کو ملے یہ تو ناانصافی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More