براؤزنگ ٹیگ

#chiarmapti

عمران خان نے صاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے صاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا۔ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نامزد کیا تھا ۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کاکہناہے کہ پارٹی کے قریبی رہنماؤں کی مشاورت کے بعد چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کو نامزد کیا۔ یاد رہے بانی پی ٹی آئی نے حامد رضا کی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزدگی…

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد

راولپنڈی (پا ک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی۔ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات پر پابندی کا فیصلہ محکمۂ داخلہ پنجاب نے کیا، ان سے ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق 2 ہفتوں کے لیے ہو گا۔ یاد رہے کہ جیل انتظامیہ نے منگل اور جمعرات کا دن ملاقاتوں کے لیے مختص کر رکھا تھا۔ پولیس نے میڈیا کو بھی بانی پی ٹی آئی کی کوریج سے روک دیا، میڈیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی کوریج کرتا ہے، تاہم…

عمران خان کی این اے 122 سے اپیل مسترد، یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت

لاہور (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو لاہور کے حلقے این اے 122 سے الیکشن لڑنے کی اجازت نہ مل سکی۔ لاہور ہائیکورٹ اپیلیٹ ٹریبونل میں عمران خان کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق ندیم نے فیصلہ سنایا۔ اپیلیٹ ٹریبونل نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کردی ۔گزشتہ روز جسٹس طارق ندیم نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More