براؤزنگ ٹیگ

#chiefelecationcommissioner

عام انتخابات : پریذائیڈنگ افسران کو فارم45 بارے ہدایات پرعملدرآمد کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسران کو عام انتخابات کے روز فارم 45 سے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ پریذائیڈنگ افسران فارم 45 پر خود اور پولنگ ایجنٹوں سے دستخط کرائیں گے، دستخط کے بعد پریذائیڈنگ افسران فارم 45 پولنگ اسٹیشن کے باہر آویزاں کریں گے۔ چیف الیکشن کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ فارم 45 سے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرنے والے پریذائیڈنگ افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ پولنگ…

پنجاب میں انتخابات ،پی ٹی آئی کے اعلیٰ سطح وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پنجاب اسمبلی کے انتخابات ،پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کا وفد الیکشن کمیشن پہنچ گیا۔ پی ٹی آئی وفد میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور ملیکہ بخاری شامل ہیں، تحریک انصاف کا وفد وفد چیف الیکشن کمشنر و ممبران سے ملاقات کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد الیکشن کمیشن کو پنجاب کی نگران حکومت کے خدشات سے آگاہ کرے گا۔

کراچی بلدیاتی انتخابات کسی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونگے: چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطانہ راجہ نے کہا ہے کہ کراچی بلدیاتی انتخابات کسی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونگے۔الیکشن کمیشن نے کراچی بلدیاتی انتخابات میں ووٹر لسٹوں سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ الیکشن کمیشن میں کراچی بلدیاتی انتخابات میں ووٹر لسٹوں پر اعتراضات سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایم کیو ایم کے وکیل نے اعتراض کیا کہ انتخابات کیلئے پرانی ووٹر لسٹ کا استعمال خلاف قانون ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس سے پہلے حلقہ بندی پر بھی ایم کیو…

تحریک انصا ف نے ترمیم کے بعد چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس دوبارہ دائر کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے ترمیم کے بعد چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ریفرنس دوبارہ دائر کر دیا۔ ریفرنس اوورسیز پاکستانی اسلم ملک نے سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوایا جس میں چیف الیکشن کمیشن اور ممبران کو عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کئے گئے میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن مس کنڈکٹ کا مرتکب ہوا اور اوورسیز پاکستانیوں کو غیر ملکی قرار دے کر ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔ اووسیز…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More