براؤزنگ ٹیگ

#chiefjustics

قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ، لیگی امیدوار کامیاب قرار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں دوبارہ گنتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 3 لیگی امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی بینچ کا حصہ تھے۔ این اے 154، این اے 81 اور این اے 79 کے مختلف پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا گیا۔ سپریم کورٹ نے ن لیگ کے امیدواروں کی اپیلیں منظوری کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے 3…

بنگلہ دیشی چیف جسٹس عبیدالحسن کا طلبہ کے الٹی میٹم کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز ) طلبہ کے الٹی میٹم کے پیش نظر بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کےم طابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں سینکڑوں مظاہرین نے سپریم کورٹ کا گھیراؤ کرکے چیف جسٹس عبیدالحسن کو استعفیٰ دینے کے لیے ایک گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ مظاہرین نے استعفیٰ نہ دینے کی صورت ججوں کی رہائش گاہوں پر دھاوا بولنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اب اطلاعات ہیں کہ چیف جسٹس آج شام صدر سے مشاورت کے بعد اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔ چیف جسٹس…

چیف جسٹس کو قتل کی دھمکیاں؛ نائب امیر تحریک لبیک ظہیر الحسن شاہ گرفتار

لاہور(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر نائب امیر ٹی ایل پی ظہیر الحسن شاہ کو گرفتار کرلیا گیا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر پولیس نے ٹی ایل پی کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ کو اوکاڑہ سے گرفتار کرلیا۔ ظہیر الحسن شاہ اوکاڑہ میں نامعلوم مقام پر چھپے ہوئے تھے۔ اس سے قبل چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو جان سے مارنے کی دھمکی پر ٹی ایل پی کے نائب امیر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے نائب امیر پیر ظہیر الحسن شاہ کے خلاف تھانہ…

قتل کا فتویٰ دینے کا اختیار کسی کونہیں، اس کے پیچھے صرف سیاسی مقاصد ہیں : عطا تارڑ

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کاکہنا ہے کہ کسی کو قتل کا فتویٰ دینے کا اختیار نہیں ، فتوے جاری کرنے کے پیچھے کھلے سیاسی مقاصد ہیں ، ہم نفرت پھیلانے والوں اور قتل کے فتوے دینے والوں کے راستے کی دیوار بنیں گے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے لیگی رہنما حنیف عباسی نے علمائے کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وضاحتی بیان آگیا تو اس کی کیا گنجائش ہے کہ قتل کے فتوے جاری کیے جائیں، آپ کو فتوے دینے کا حق کس نے دیا ہے، واضح کردوں اب یہ مذمت سے آگے کا کام ہے، یہ رواج شروع ہوگیا کہ…

چیف جسٹس کو قتل کی دھمکیوں پر حکومت کا نوٹس، سخت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو قتل کی دھمکیوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریاست قتل کے فتوے برداشت نہیں کرے گی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف شرانگیز گفتگو کی گئی۔ سوشل میڈیا پر عوام کو قتل پر اکسانے کی کوشش کی گئی۔ ایسی باتوں کی اجازت دی گئی تو ریاست کا شیرازہ بکھر جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہب کے نام پر ملک میں خون خرابے کی کوشش کی جا رہی…

جسٹس طارق مسعود، جسٹس مظہر عالم نے ایڈہاک جج کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کےمطابق ایڈہاک ججز کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایڈہاک ججز سے حلف لیا۔ تقریب میں جسٹس منصور علی شاہ سمیت دیگر ججز، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، لاء افسران، وکلاء و عدالتی اسٹاف نے شرکت کی۔ دونوں ججز کو ایک سال کے لیے بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ صدر مملکت آصف زرداری نے تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ وزارت قانون کی جانب سے…

ایڈہاک ججز کی تقرری؛ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج سپریم کورٹ میں ہوگا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایڈہاک ججز کی تعینانی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہوگا۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس آج 3 بجے ہوگا جس کی صدارت چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کریں گے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا جس کے لیے سپریم کورٹ کے 4 ریٹائرڈ ججز کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ ایڈہاک ججز کیلئے جسٹس (ر) مشیر عالم، جسٹس (ر) مقبول باقر، جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس (ر) طارق مسعود کے نام شامل ہیں۔ جسٹس (ر) طارق مسعود اور جسٹس (ر)…

انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے چیف جسٹس میرے کیسز پر سماعت نہ کریں: عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان نے انٹرا کورٹ اپیلیں خارج کرنے کی استدعا کر دی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تحریری جواب میں کہا کہ کسی کی کرپشن بچانے کے لیے قوانین میں ترامیم کسی بنانا ریپبلک میں بھی نہیں ہوتا، کرپشن معیشت کے لیے تباہ کن اور منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ سابق وزیرِ اعظم نے کہا…

بس اب بہت ہوگیا! چیف جسٹس اور پی ٹی آئی وکیل نیاز اللہ نیازی میں پھر تلخ کلامی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کیخلاف کیس کی سماعت کے آغاز میں ہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے وکیل نیاز اللہ نیازی کے درمیان تلخی ہوگئی۔ پی ٹی آئی وکیل نیاز اللہ نیازی نے بنچ میں چیف جسٹس کی شمولیت پر اعتراض کیا جسے چیف جسٹس نے مسترد کردیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ نیاز اللہ نیازی کیخلاف کیس پاکستان بار کونسل کو بھجوادیں، کیا ہم اپنی بے عزتی کیلئے یہاں بیٹھے ہیں، بس اب بہت ہوگیا، ہمیں معلوم ہے آپ…

انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ اسلام آباد میں ’انصاف کی رسائی سب کے لیے‘ کے عنوان سے منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ خواتین کی ہرشعبے میں نمائندگی ضروری ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ خواتین کو ان کے حقوق آئین پاکستان نے دیئے ہیں، ہر شعبے میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے نئے قوانین بھی لائے جا سکتے ہیں۔ قاضی فائز عیسی نے…

آئین بالکل واضح ہے الیکشن ٹریبونلز کا اختیار الیکشن کمیشن کو حاصل ہے: چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ آئین بالکل واضح ہے الیکشن ٹریبونلز کا اختیار الیکشن کمیشن کو حاصل ہے۔ چیف جسٹس اور جسٹس نعیم افنان پر مشتمل 2 رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے، الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر اور پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم راجا عدالت کے سامنے پیش ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر نے دلائل کا آغاز کر دیا، وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ کیس میں آئین کے…

نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے بانی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر نیب ترامیم کیس کی سماعت کی اور دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے نیب ترامیم کیس کی سماعت کی جس میں عمران خان اڈیالہ جیل سے بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہوئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک بھی عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے اپنے دلائل دیے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جبکہ چیف جسٹس نے آج کی سماعت کا حکم نامہ لکھوایا۔فاضل جج نے ریمارکس…

چیف جسٹس نے موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) چیف جسٹس نے عدالتی موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی ، جس کے تحت تعطیلات پندرہ جون کے بجائے پندرہ جولائی سے ہوں گی۔ چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی۔نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعدادزیادہ ہونے پرموسم گرما کی تعطیلات میں کمی کی گئی ہے۔ موسم گرما کی عدالتی تعطیلات پندرہ جون کے بجائے پندرہ جولائی سے ہوں گی، اگرچہ 2 ماہ کی تعطیلات ہوگی ، معزز ججز سے درخواست کی…

مخصوص نشستیں کیس؛ بلے کے نشان والے فیصلے پر لوگوں کو گمراہ کیا گیا، سپریم کورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے ہیں کہ انتخابی نشان واپس ہونے کے بعد تاثر دیا گیا سیاسی جماعت ختم اور جنازہ نکل گیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں فل کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے بتایا کہ جن کو اضافی نشستیں دی گئیں وہ بینفشری ہیں، مجموعی طور پر 77 متنازعہ نشستیں ہیں، قومی اسمبلی کی 22 اور صوبائی کی 55 نشستیں متنازعہ ہیں۔ خیبر پختونخواہ کو ’کے پی کے‘ بولنے سے روک دیا…

سپریم کورٹ؛ جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔ سپریم کورٹ میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں کوریج کے لیے میڈیا کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلا شریک تھے۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 تا 25 مئی بیرون ملک دورے پر ہوں گے۔

ازخود نوٹس کیس: فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز جاری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر لئے گئے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصل واوڈا اور رہنما متحدہ قومی موومنٹ مصطفی کمال سے 2 ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان بنچ کا حصہ ہیں۔ چیف جسٹس نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کی تفصیلات طلب کر لیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ کے روبرو…

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 سے 22 مئی تک آذربائیجان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 سے 22 مئی تک آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آذربائیجان میں ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے، جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے، قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب 18 مئی کو ہوگی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان ہوں گے، سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ بھی بیرونی ملک کے دورے پر ہیں۔

جب سے چیف جسٹس بنا ایک بھی جج کی مداخلت کی شکایت موصول نہیں ہوئی ،قاضی فائزعیسٰی

کراچی (پاک ترک نیوز) چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے کہاہے کہ مجھے مداخلت برداشت نہیں ہے ،جب سے چیف جسٹس بنا ایک بھی جج کی مداخلت کی شکایت موصول نہیں ہوئی ۔ چیف جسٹس نے سندھ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مداخلت کے جو واقعات اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں نے رپورٹ کیے وہ میرے چیف جسٹس بننے سے پہلے کے ہیں انہوں نے مزید کہا سندھ بلوچستان پہلے ایک ہی ہائیکورٹ ہوا کرتی تھی ،میں جب اپنے والد کے ساتھ آتا تھا یہ بار روم نہیں ہوتا تھا۔گرمیوں کی تین ماہ کی چھٹیوں میں کراچی آتے تھے…

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج،چیف جسٹس، فوجی سربراہان اور غیر ملکی سفیر مدعو

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کی 16 ویں قومی اسمبلی وجود میں آنے کے بعد پارلیمنٹ کا پہلا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، سپیکر قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے، صدر آصف زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے چیف جسٹس، گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور سفراء کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت تینوں سروسز چیفس کو مدعو کیا گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے آج…

چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ، لاہورہائیکورٹ کے ججزکو بھی مشکوک خطوط موصول

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد کے آٹھ اورلاہور ہائی کورٹ کے چار ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے 4 ججز کو بھی مشکوک خطوط موصول ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے علاوہ 3 سپریم کورٹ کے ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوئے ہیں۔ جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس امین الدین کو خط موصول ہوئے، چاروں خط یکم اپریل کو سپریم کورٹ میں موصول ہوئے۔چاروں خطوط میں پاؤڈر پایا گیا اور دھمکی آمیز اشکال بنی ہوئی تھیں، خطوط کو سی ٹی ڈی کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More