براؤزنگ ٹیگ

#chiefjustics

ججز کے خط پر ازخود نوٹس کیس: ہمیں دباؤ میں آ کر فیصلے نہیں کرنے چاہئیں: چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عدالتی امور میں مداخلت کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط پر سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کیس کی براہ راست سماعت جاری ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان بنچ کا حصہ ہیں۔ قاضی فائز عیسیٰ بطور چیف جسٹس اپنے پہلے سوموٹو نوٹس کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 30 مارچ کو ہائیکورٹ…

عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط پر چیف جسٹس نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدالتی امور میں ایگزیکٹو کی کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عدلیہ کی آزادی پر کسی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے خط لکھنے والے ججز سے ملاقات کی اور اُن کے تحفظات سنے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کا خط 25 اپریل 2024 کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز…

وزیراعظم اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آج سپریم کورٹ میں ملاقات طے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے سپریم کورٹ میں ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی ملاقات میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ملاقات کی تصدیق کردی۔ اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ ملاقات آج دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگی، ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر گفتگو ہوگی۔ دوسری جانب پنجاب بار کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے…

سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کا ریٹائرڈ جج قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی برطرفی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس نے 23 صفحات کا فیصلہ تحریر کیا جس کے مطابق شوکت عزیز صدیقی بطور ریٹائرڈ جج پنشن سمیت تمام مراعات کے حقدار قرار ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے جسٹس شوکت صدیقی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش بھی کالعدم قرار دے دی۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں تسلیم کیا کہ بدقسمتی سے شوکت…

جسٹس نعیم افغان نے سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) جسٹس نعیم افغان نے سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس نعیم افغان سے عہدے کا حلف لیا۔سپریم کورٹ اسلام آباد میں جسٹس نعیم افغان کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔ جسٹس نعیم افغان کے سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 14ہوگئی ہے تاہم سپریم کورٹ میں اس وقت بھی تین ججز کی آسامیاں خالی ہیں۔ یاد رہے کہ جسٹس نعیم اختر افغان بلوچستان…

فوج نے دفاعی زمینوں پر کاروبار شروع کر رکھا ہے، آرمی اپنا کام کرے عدالتیں اپنا، چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ فوج نے ملی ہوئی زمینوں پر شادی ہالز اور دیگر دھندے شروع کر رکھے ہیں، سب کو اپنے مینڈیٹ میں رہنا چاہیے، یقین دہانی کرائیں فوج صرف دفاع کا کام کرے گی کاروبار نہیں، فوج اپنا کام کرے عدالتیں اپنا کام کریں۔ دفاعی زمینوں پر کمرشل سرگرمیوں کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ فوج نے دی گئی زمینوں پر شادی ہالز اور دیگر دھندے شروع کر رکھے ہیں۔ انہوں نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ یقین دہانی کرائیں کہ دھندے نہیں…

اٹارنی جنرل کی عدالت میں صحافیوں کیخلاف نوٹسز پرکارروائی مؤخر کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ہراساں کرنے اور ایف آئی کی جانب سے نوٹسز بھجوانے سے متعلق کیس کی سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی ، اٹارنی جنرل نے صحافیوں کیخلاف نوٹسز پر کارروائی انتخابات تک مؤخر کرنے کی یقین دہانی کروادی ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے، سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان روسٹرم پر آگئے، پریس ایسوسی ایشن کے وکیل جہانگیر جدون نے گذشتہ روز کا حکمنامہ پڑھ کر…

سپریم کورٹ کا صحافیوں کیخلاف نوٹسز فوری واپس لینے کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)سپریم کورٹ میں صحافیوں کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) کی جانب سے جاری نوٹسز سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت جاری ہے ۔ سپریم کورٹ نے تنقید کی بناء پر صحافیوں کے خلاف جاری نوٹسز فوری واپس لینے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو صحافیوں کیساتھ ملاقات کرنے کی ہدایت کر دی۔ ایف آئی اے کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ تنقید کرنا ہر شہری…

سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی برطرفی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی برطرفی کیس میں فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے فریقین کو سوالات کو جوابات تین ہفتوں جمع کروانے کی ہدیات کر دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ تمام فریقین تسلیم کر رہے ہیں مکمل انکوائری نہیں ہوئی۔ سپریم کورٹ میں شوکت عزیز صدیقی کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جوڈیشل کونسل بہت طاقتور باڈی ہے اور کسی کو بھی طلب کرنے کا اختیار رکھتی ہے، کونسل بذات خود انکوائری ہے…

ہر کوئی الیکشن ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف رٹ دائر کررہا ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ہر کوئی الیکشن ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف رٹ دائر کررہا ہے۔ بلوچستان کے صوبائی حلقہ پی بی ایک شیرانی سے کاغذات نامزدگی کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے جمعیت علمائے اسلام کے نامزد امیدوار ڈاکٹر نواز کے کاغذات نامزدگی درست قرار دینے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا اور فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ فیکچوئل…

معلومات ایک مؤثر ہتھیارہے جس کے ذریعے احتساب کاعمل شروع ہوتا ہے : چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا کہنا ہے کہ معلومات ایک مؤثر ہتھیار ہے، جس کے ذریعے سے ہی احتساب کاعمل شروع ہوتا ہے۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہہ دل سےسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کا شکر گزار ہوں، مجھے اس اہم تقریب میں اپنے خیالات سے آگاہ کرنے کا موقع فراہم کیا گیا، آج کی نشست عدالت عالیہ اور عظمیٰ کے صحافیوں کیلئے مقرر کی گئی ہے، آپ ہی کے ذریعے عدالتی فیصلوں کی کارروائی عوام تک پہنچتی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آج کی محفل سے متعلق…

پاکستان سے کلاشنکوف کلچر کو ختم کرنا ہوگا: چیف جسٹس

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کلاشنکوف کلچر کو ختم کرنا ہوگا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے چوری کے الزام میں نامزد ملزم کاشف کی ضمانت کے کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ممنوعہ اسلحے کے کتنے لائسنس جاری ہوئے اس حوالے سے متعلقہ حکام سے تمام تفصیلات طلب کر لیں جبکہ سیکرٹری داخلہ، تمام صوبائی ہوم سیکرٹریز اور انسپکٹرز جنرل پولیس کو نوٹس بھی جاری کردیئے۔عدالت نے اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی نوٹس جاری کرتے…

سپریم کورٹ کا پرویز مشرف کی سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ان کی سزائے موت بحال کردی۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی سزائے موت کے خلاف دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 4 رکنی لارجر بینچ نے کی، جس میں جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔ وکیل حامد خان روسٹرم پر آئے اور اپنے دلائل میں کہا کہ پرویز مشرف نے سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے جو کرمنل اپیل…

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی عہدے سے مستعفی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات پر کارروائی کا سامنا کرنے والے سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر نقوی عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔جسٹس مظاہر نقوی نے استعفے کی کاپی سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو بھی بھیج دی۔ استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ میرے لیے پہلے لاہور ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ کے جج کے فرائض انجام دینا قابل فخرہے، ایسے حالات جن کا عوام کو علم ہے اور کچھ حد تک ریکارڈ پر موجود ہیں، میرے لیے…

کیسز کی براہ راست سماعت سے نظامِ انصاف میں مزید شفافیت آئیگی: چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ کیسز کی براہ راست سماعت سے نظامِ انصاف میں مزید شفافیت آئے گی، براہ راست سماعت سے عام شہری بھی انصاف ہوتا دیکھے گا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے عدالتی عملے کو پہلے کبھی اہمیت نہیں دی، یہ پہلی بار ہے کہ ہم کورٹ سٹاف کو بھی جوڈیشل اکیڈمی میں تربیت دینگے، اکیڈمی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال دیکھ کر اطمینان محسوس کر رہا ہوں، اکیڈمی میں کامیابی کیلئے نیک خواہشات ہیں۔…

سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے تاحیات نااہلی کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تاحیات نااہلی کیس کے آغاز پر کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات سے متعلق انفرادی کیس ہم نہیں سنیں گے۔ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کے کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی بینچ کر رہا ہے، لارجر بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت…

تاحیات نااہلی سے متعلق کیس کی براہ راست سماعت شروع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی سے متعلق کیس کی براہ راست سماعت شروع ہو گئی ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ لارجر بنچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان شامل ہیں جبکہ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بنچ کا حصہ ہیں۔سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان روسٹرم پر آ گئے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے سوال کیاکہ عزیر بھنڈاری کہاں ہیں؟ اس…

جبری گمشدگی،لاپتہ افراد کیس: ہم پارلیمنٹ کو قانون سازی کا نہیں کہہ سکتے:چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کیس کی براہ راست سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بنچ میں شامل ہیں۔ لاپتہ افراد کیس کے درخواست گزار خوشدل خان ملک روسٹرم پر آگئے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت حکومت کو جبری گمشدہ افراد سے متعلق قانون سازی کا حکم دے۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ جبری گمشدگیوں سے متعلق کمیشن بنا تو ہوا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کون سا…

جسٹس سردار طارق مسعود نے بطور قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود نے بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھالیا۔ سینئر جج جسٹس اعجازالاحسن نے قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز شریک ہوئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس سردار طارق مسعود کی بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کی منظوری دے دی۔ وزارت قانون نے جسٹس سردار طارق مسعود کا قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یاد رہے…

چیف جسٹس قاضی فائز سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی ملاقات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ملاقات کی ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی شریک ہوئے جب کہ اس موقع پر اٹارنی جنرل بھی موجود تھے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ججز کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناع سے متعلق آگاہ کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے عام انتخابات ایگزیکٹو سے کروانے کا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More