فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان بنچ کا حصہ ہیں۔
جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیئے کہ ہم اس معاملے پر فیصلہ جاری کریں گے جوکہ تھوڑی دیر میں سنایا جائے گا۔
سماعت شروع ہوئی تو جسٹس سردار طارق مسعود نے اعتراضات پر بنچ…