براؤزنگ ٹیگ

#chiefjustics

چیف جسٹس سمیت 8 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس سپریم کورٹ عمرعطا بندیال سمیت 8ججزکیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریفرنس میں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے علاوہ جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید کے نام شامل ہیں۔ چیف جسٹس سمیت 8 ججز کے خلاف ریفرنس میاں داؤد ایڈووکیٹ نے دائر کیا ۔جس میں آئین کے آرٹیکل209 اورججزکوڈ آف کنڈکٹ کی دفعہ 3 تا 6 اور9 کوبنیاد بنایا گیا ہے۔…

سپریم کورٹ اختیارات بل؛ جائزہ لینا ہے آئینی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی، چیف جسٹس

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ اختیارات بل کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ جائزہ لینا ہے آئینی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف درخواستوں پرسپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سماعت کی، سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس عمرعطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر،جسٹس مظاہر علی نقوی، جسٹس…

ملک کی صنعتیں اضافی ٹیکسز کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہیں،چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ملک کی صنعتیں اضافی ٹیکسز کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہیں۔ سندھ ریونیو بورڈ کی درخواست پر کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔ سندھ سیلز ٹیکس 2011ء کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواستوں کی سماعت ریمارکس دیے ہیں کہ ملکی صنعتیں اضافی ٹیکسوں کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ صنعتوں پر اضافی ٹیکسز کے نفاذ کے معاملے کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ملک کی صنعتیں اضافی ٹیکسز کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہیں۔ بعد…

چیف جسٹس نے کھلے سانڈوں کو باندھ دیا

رات کو آفس سے واپسی پر میں چائے پینے کے لیے خان بابا کے ہوٹل پر رکا تو ایک کالے رنگ کا شخص ایک ہاتھ میں سیگریٹ اور دوسرے ہاتھ میں اخبار پکڑے لمبے لمبے کش مار رہا تھا اور ساتھ اونچی آواز میں کہہ رہا تھا کہ واہ چیف جسٹس صاحب کمال کر دیا آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دے کر آپ نے ہمارے دل جیت لیے۔ میں نے مداخلت کرتے ہوئے پوچھا بھائی صاحب کیا ہوا کون سا فیصلہ آگیا۔ سر آپ کو نہیں پتہ کے ابلیس کے چیلے ایک مرتبہ بھی سپریم کورٹ پر چڑھ دوڑے تھے لیکن پھر ذلیل اور خوار ہوئے اور انہیں منہ کی…

الیکشن التوا کیس کی سماعت شروع، سپریم کورٹ کا حکومتی وکلاء کو سننے سے انکار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے التوا سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے جبکہ عدالت عظمیٰ نے حکومتی اتحاد کے وکلاء کو سننے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب پر مشتمل تین رکنی بنچ چھٹی سماعت کررہا ہے، عدالت نے آج سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خزانہ کو طلب کر رکھا ہے۔سپریم کورٹ بلڈنگ کے باہر پولیس، ایف سی اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ چیف جسٹس پاکستان سے اظہار یکجہتی…

عمران خان کا چیف جسٹس کو ایک اور خط، قتل کی سازش کی جامع تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کے نام ایک اور خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنے قتل کی مبینہ سازش اور بربریت کے واقعات کی جامع تحقیقات کی استدعا کی ہے۔ عمران خان نے خط میں لکھا کہ 90 سے زائد مقدمات کے باعث مسلسل درخواست کر رہا ہوں کہ بذریعہ ویڈیو لنک میرے مقدمات کی پیروی کی جائے، حکومت میری سلامتی سے متعلق مکمل غیر سنجیدہ اور سکیورٹی کی فراہمی سے گریزاں ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے لکھا کہ…

سپریم کورٹ کا پنجاب ، خیبر پختونخوا میں 90 روز میں انتخابات کروانے کا حکم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے انتخابات از خود نوٹس میں 90 روز میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کروانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن میں تاخیر پرازخود نوٹس کے فیصلے میں کہا کہ پنجاب اور خیبرپختوانخوا میں 90 روز میں الیکشن کروائے جائیں۔گورنر کے حکم پر اسمبلی تحلیل ہوئی ہے تو گورنر الیکشن کی تاریخ دیں۔ پانچ رکنی بینچ نے تین دو کے تناسب سے فیصلہ دیا۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز صوبہ پنجاب اور خیبر…

پنجاب،کے پی انتخابات ازخودنوٹس،پی ڈی ایم کا جسٹس اعجاز اور جسٹس مظاہر پر اعتراض

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پنجاب اور کے پی کے انتخابات پر ازخود نوٹس کیس میں 9 رکنی لارجر بینچ میں شامل جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے انہیں بینچ سے الگ کرنے کی استدعا کردی۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس پر سماعت کی۔ لارجر بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس…

آئین کی خلاف ورزی برداشت نہیں، چاہتے ہیں الیکشن وقت پر ہوں: چیف جسٹس

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) چیف جسٹ آف پاکستان کا کہناہے کہ آئین کی خلاف ورزی برداشت نہیں، چاہتے ہیں الیکشن وقت پر ہوں۔ سپریم کورٹ میں 2 صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن میں تاخیر سے متعلق ازخود نوٹس پر سماعت ہوئی ۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بنچ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آرٹیکل 224 کہتا ہے 90 روز میں انتخابات ہونگے، وقت جلدی سے گزر رہا ہے، ہائیکورٹ میں معاملہ زیر التوا تھا مگر کوئی فیصلہ نہیں ہو پارہا…

آرمی چیف سے میری لاہور میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی: عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے میری لاہور میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔مسلح افواج کے سربراہ کی تعیناتی چیف جسٹس سپریم کورٹ کی طرح ہونی چاہیے۔ سینئر صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے سربراہ کی تعیناتی چیف جسٹس سپریم کورٹ کی طرح ہونی چاہیے،آرمی چیف سے میری لاہور میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی، صدر عارف علوی کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کا ایجنڈا جلد شفاف انتخابات…

لانگ مارچ سیاسی مسئلہ ،جس کا سیاسی حل ہو سکتا ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ سیاسی مسئلہ ہے جس کا سیاسی حل ہو سکتا ہے،ایسا حکم نہیں دینا چاہتے جس پر عمل نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے لانگ مارچ کے خلاف درخواست کی سماعت میں ریمارکس دیے ہیں کہ لانگ مارچ سیاسی مسئلہ ہے جس کا سیاسی حل ہو سکتا ہے۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ کی جانب سے عمران خان کا لانگ مارچ روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان کے لانگ مارچ کے لیے جگہ کا تعین کیا گیا ہے؟ انتظامیہ سے…

سپریم کورٹ کے 3 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ کے تین نئے ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تینوں نئے ججز سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، حلف اٹھانے والوں میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں، حلف برداری تقریب میں ججز، وکلاء، لاء افسران اور عدالتی افسران و عملہ نے شرکت کی۔ تین نئے ججز آنے کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی کل تعداد 15 ہوگئی ہے، سپریم کورٹ میں تاحال مزید دو ججز کی نشستیں خالی ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز…

تاحیات نا اہلی کا آرٹیکل 62 ون ایف کالا قانون ہے: چیف جسٹس

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ تاحیات نا اہلی کا آرٹیکل 62ون ایف کالا قانون ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف اپیل کے کیس کی چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، جس میں وکیل وسیم سجاد نے کہا کہ فیصل واوڈا نے 2018 میں انتخابات لڑے اور دو سال بعد غلط بیان حلفی پر نااہلی کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو غلط بیان حلفی پر تحقیقات کا اختیار حاصل ہے،…

انتخابات نہ ہونے کا نقصان انتخابات نہ کرنے سے کہیں بڑا ہے،فواد چودھری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات نہ ہونے کا نقصان انتخابات نہ کرنے سے کہیں بڑا ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اندازہ نہیں کہ رجیم چینج آپریشن کے نتیجے میں صرف کرنسی کے ضمن میں پاکستان کو اب تک 5 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اندازہ ہے 123 ضمنی انتخابات پر کتنے اخراجات ہوں گے ؟ رہنما پی ٹی آئی…

چیف جسٹس کا پی ٹی آئی کو پارلیمان میں واپس جانے کا مشورہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر پارلیمان میں واپس جانے کا مشورہ دے دیا ۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ معاشی حالات دیکھیں، تحریک انصاف کو اندازہ ہے 123 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے کیا اخراجات ہونگے ؟ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپسی کا مشورہ دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عوام نے ارکان اسمبلی کو پانچ…

ڈپٹی سپیکر رولنگ ،سپریم کورٹ میں از خود نوٹس پر سماعت شروع

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس پر سماعت شروع ہو گئی ۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں لارجر بنچ سماعت کررہا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے ملک میں موجودہ آئینی صورت حال پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت شروع کر دی۔ صدر، وزیراعظم ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو بھی مقدمے میں فریق بنایا گیا ہے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ،سیاستدان اور وکلا کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ایڈووکیٹ نعیم بخاری سپیکر اور…

جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے،موجودہ چیف جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائرہوجائیں گے۔موجودہ چیف جسٹس گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔جسٹس گلزار احمد دو سال سے زائد عرصے تک اعلیٰ عدالتی عہدے پر کام کرنے کے بعد یکم فروری کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ آئین کے مطابق سینئر موسٹ جج کو چیف جسٹس آف پاکستان بنایا جاتا ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ سینئر ترین…

عدالتیں آزاد ہیں ،کسی ادارے کا دبائو نہیں لیا ، چیف جسٹس

لاہور(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے کہا ہے کہ عدالتیں آزاد ہیں اور کسی ادارے کا دبائو نہیں لیا ۔انہوں نے کہا کہ کبھی کسی نے میرے کام میں مداخلت نہیں کی، میں نے ہمیشہ انصاف اورضمیر کے مطابق فیصلے کیے، عدالت جو فیصلہ کرنا چاہتی ہے کرتی ہے کسی کی مرضی سے نہیں کرتی، آج تک کسی کی ہمیں روکنے کی ہمت نہیں ہوئی، لوگوں میں غلط فہمیاں پیدا نہ کریں، انتشار نہ پیدا کریں اور اداروں سے بھروسہ نہ ختم کریں، بتائیں کس کی ڈکٹیشن پر کون سا فیصلہ ہوا ہے؟۔ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے عاصمہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More