براؤزنگ ٹیگ

#chirmanpti

وفاقی حکومت کا پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطباق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا، حال ہی میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو بن مانگے ریلیف دیا، حکومتی اور اتحادی پارٹیوں نے فیصلے کے خلاف ریونیو دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بدترین لیڈر ہے…

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر لگی دفعات میں عمر قید، سزائے موت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے 10 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس میں عدالت نے کہا کہ جرم پر ابھارنے ، جرم کی سازش یا معاونت کرنے والے کو مرکزی جرم کرنے ہی کی طرح دیکھا جائے گا ۔ عدالتی فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر لگی دفعات میں عمر قید، سزائے موت ہے۔ شاہ محمود قریشی کو اسی تناظر…

عمران خان کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے روبرو 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ جج نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے منگل تک جسمانی ریمانڈ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 نومبر تک ہمارے حوالے کیا ہے، نیب طے کرے گا اب تحقیقات کیسے…

اسحاق ڈار کا عمران خان کو معیشت پر لائیو مناظرے کا چیلنج

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف آئی عمران خان کو معیشت پر لائیو مناظرے کا چیلنج کردیا۔ ویڈیو خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے تمام افلاطون اکٹھے کرکے مذاکرہ کرلیں، عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کیے اور حکومت جاتی دیکھ کر خود ہی توڑ دیے۔ انہوں نے کہا عمران خان نے معیشت کے غلط اعداد و شمار جاری کیے، جی ڈی پی پر جھوٹ بولا، عمران خان کی ترقی کا ہدف یہ ہے کہ اگر میری حکومت نہیں تو ریاست بھی نہ رہے۔ اسحاق ڈار…

تحریک انصاف نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کو چیلنج کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ تحریک انصاف نے بطور سیاسی جماعت اور اسد عمر نے بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں تحریک انصاف کی جانب سے محسن نقوی کو بطور وزیراعلیٰ کام سے روکنے، ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن غیرآئینی قرار دینے اورانہیں بطور وزیراعلیٰ جانبدار قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا…

عمران خان کی 7 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے عمران خان کی ضمنی الیکشن میں 7حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ضمنی انتخابات میں اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے کے کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نےعمران خان کو تمام 7 نشستوں سے کامیاب قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیے۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت 5 رکنی کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے 7 حلقوں پر کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More