براؤزنگ ٹیگ

#chpervazelahi

چودھری پرویز الٰہی، زارا الٰہی اور راسخ الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہورہائی کورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی، زارا الٰہی اور راسخ الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، زارا الٰہی اور راسخ الٰہی کے نامووں کو پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ سنایا۔ درخواست گزاروں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی، زارا الٰہی کا نام غیر قانونی طور پر پی سی ایل میں شامل کیا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ نام…

بات چیت میں کوئی حرج نہیں لیکن پہلے چھینی گئی سیٹیں واپس کی جائیں،پرویز الہی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ بات چیت میں کوئی حرج نہیں لیکن پہلے چھینی گئی سیٹیں واپس کی جائیں۔شہباز شریف ظالم آدمی ہے اپنے بھائی کو بھی معاف نہیں کیا۔ اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ جب تک ہماری سیٹیں پوری نہیں کی جاتیں کسی سے بات نہیں ہو گی۔ بات چیت میں کوئی حرج نہیں لیکن پہلے چھینی گئی سیٹیں واپس کی جائیں۔ یہ سارے گھبرائے…

پرویز الہی کی غیرقانونی بھرتی کیس میں ضمانت منظور

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی غیر قانونی بھرتی سے متعلق کیس میں ضمانت منظور کرلی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی کے پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے پرویز الٰہی کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ پرویز الٰہی کی جانب سے ایڈووکیٹ عامر سعید راں اور فرمان پیش ہوئے اور کیس سے متعلق دلائل میں بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے محمد خان بھٹی کو ڈسچارج…

غیرقانونی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی سمیت ملزمان فرد جرم کیلئے طلب

لاہور(پاک ترک نیوز) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کیلئے فوری طلب کر لیا۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جب ملزم احتساب عدالت پیش ہو رہے ہیں یہاں کیوں نہیں، ملزمان کو یہاں بھی پیش کریں میں فائل انتظار میں رکھ رہا ہوں۔کیس میں ملزمان پرویزالٰہی اور محمد خان بھٹی کوعدالت پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…

سپریم کورٹ نے چودھری پرویز الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصا ف (پی ٹی آئی )رہنما چودھری پرویز الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ عدالت عظمیٰ نے الیکشن ٹریبونل کا سابق وزیر اعلیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پرویز الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کےخلاف اپیل پرسماعت کی جس دوران پرویز الہٰی کے وکیل احسان کھوکھر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہم الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے، میرے موکل کو پی پی 32 گجرات کی حد تک الیکشن…

پرویز الہٰی کو عدالت پیش نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ کرنے پر چیف کمشنر اسلام آباد کے قابل ضمانت اور آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ جسٹس مرزا وقاص رؤف نے ریمارکس دیے کہ قابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے باوجود آئی جی اسلام آباد عدالت پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد نہ کرانے پر متعلقہ ایس پی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ ڈی پی او اٹک اور سی پی او…

پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں چودھری پرویز الٰہی کو جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں چودھری پرویز الہٰی کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔ پولیس کی جانب سے چودھری پرویز الہٰی کے مزید 10روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، وکیلِ صفائی سردار عبدالرازق نے اس موقع پر کہا کہ اس سے قبل پرویز الہٰی کا 2 روز…

پرویز الہی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد پولیس نے صدر پی ٹی آئی اور سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے چوہدری پرویز الہی کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے کی سماعت کی۔اسلام آباد پولیس نے چوہدری پرویز الہی کو عدالت کے روبرو پیش کر دیا۔ پولیس نے صدر پی ٹی آئی پرویزالہی کا پندرہ روز کا جسمانی ریمانڈ مانگتے ہوئے کہا کہ ملزم نے جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کیلئے گاڑیاں، ڈنڈے فراہم کئے،…

پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آرڈر معطل، رہا کرنیکا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی تھری ایم پی اے کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے کر فوری رہائی کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی۔ سابق وزیراعلی پرویز الہٰی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے یکم ستمبر کو پرویز الہٰی کی رہائی کا حکم دیا،…

چودھری پرویز الہٰی رہائی؛ اعلیٰ پولیس افسران کو پیش ہونے کیلئے2بجے تک کی مہلت

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہورہائیکورٹ نے صدر پی ٹی آئی اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہچانے پر قیصرہ الٰہی کی توہین عدالت کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو پیش ہونے کے لیے دو بجے تک کی مہلت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود بحفاظت گھر نہیں پہنچایا گیا، عدالتی حکم عدولی پر پولیس افسران کے…

پرویز الہٰی کی گرفتاری پر اہلیہ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

لاہور، اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پرویز الٰہی کی اہلیہ نے شوہر کو باحفاظت گھر نہ پہنچانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر جب کہ ایم پی او کے تحت ان کی گرفتاری کو بھی عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔ پی ٹی آئی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں چوہدری پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ایس پی سکیورٹی ہائی کورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔ چیف جسٹس سے درخواست کو آج…

چودھری پرویز الہی کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اورسابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا ۔ اسلام آباد پولیس چودھری پرویز الہی کو لے کر روانہ ہو گئی ۔چودھری پرویز الہی کو تھری ایم پی اوکے تحت گرفتار کیا گیا ۔ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الہیٰ کو عبوری ریلیف دیتے ہوئے فوری طور پر نیب کی تحویل سے رہا کرنے کا حکم دے تھا، عدالت نے حکم دیا کہ کوئی اتھارٹی یا ادارہ انہیں گرفتار نہیں کرے تاہم کمرہ عدالت سے نکلتے ہی انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ نیب کی…

لاہور ہائیکورٹ کا پرویز الٰہی کو فوری رہا کرنے کا حکم

لاہور(پاکترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اثاثہ جات کیس میں نیب کی پرویزالہٰی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر آج لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس سلسلے میں نیب حکام نے سابق وزیراعلیٰ کو عدالت میں پیش کیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ احتساب عدالت کو بتایا تھا کہ انٹرا کورٹ اپیل خارج ہو گئی تھی؟ اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ میرے…

جتنی عزت پی ٹی آئی نے دی کوئی نہیں دے سکتا ،پارٹی چھوڑنے کی باتیں ممکن نہیں، پرویز الہی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ جتنی عزت تحریک انصاف نے دی کوئی اور نہیں دے سکتا ،پی ٹی آئی چھوڑنے کی باتیں ممکن نہیں۔ سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے مزید کہا کہ الیکشن تو ہر صورت کروانا پڑیں گے ورنہ آئی ایم ایف بھاگ جائے گا۔ پرویز الٰہی کی جانب سے اپنے ایک حالیہ بیان میں انہوں نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی تقرری کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم ہماری جماعت سمیت ہر پارٹی میں بھی رہے…

پرویز الہی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے سرکاری ٹھیکوں میں رشوت وصولی کیس میں پرویز الہی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب حکام کے حوالے کردیا۔ صدر پی ٹی آئی پرویز الہی کو نیب کی احتساب عدالت پیش کردیا گیا۔ جج زبیر شہزاد کیانی کے روبرو سماعت ہوئی۔ پرویز الہیٰ کے وکیل امجد پرویز نے اپنے موکل سے مشاورت کی اجازت طلب کی۔ امجد پرویز نے کہا کہ دلائل سے پہلے اپنے کلائنٹ سے پانچ منٹ بات کرنا چاہتا ہوں جس پر عدالت نے وکیل کو پرویز الہی سے مشاورت کی اجازت دے دی۔ نیب پراسکیوٹر وارث…

پرویز الہٰی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی نظری بندی کے احکامات کی مدت ختم ہونے پر انہیں اڈیالہ جیل سے رہا گیا جبکہ رہا ہوتے ہی نیب کیس میں دوبارہ گرفتاری ڈال دی گئی۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے نظری بندی کے…

پرویز الہٰی نے نظربندی احکامات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے نظربندی احکامات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہٰی کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پرویز الہٰی کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے، عدالت دہشتگردی کے مقدمے میں بھی پرویز…

چودھری پرویز الہٰی ایک بار پھر گرفتار

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نے ایک بار پھر گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے پی ٹی آئی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کو جیل سے گرفتار کیا ہے ، پرویز الہٰی کو مقدمہ نمبر 6 میں گرفتار کیا گیا ہے ، ٹیم پرویز الہیٰ کو بکتر بند گاڑی میں لےکر روانہ ہوگئی۔ اس سے قبل سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے فرنٹ مین اور گن مین چودھری محمد زمان گرفتار کیا جا چکا ہے، محمد زمان سابق وزیراعلیٰ کا…

چودھری پرویز الٰہی کو منی لانڈنگ کیس میں رہا کرنے کا حکم

لاہور(پاک ترک نیوز) عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو ایف آئی اے منی لانڈنگ کیس میں ضمانت منظورکر کے رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے دی گئی ضمانت کی درخواست پر اسپیشل سینٹرل عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو رہائی کے بعد ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔

چودھری پرویز الہٰی کو ایف آئی اے نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو پیش کردیا۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک کی عدالت میں پیش کیا جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ پرویز الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ گزشتہ روز درج کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ آج صبح ایف آئی اے نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کیمپ جیل…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More