چودھری پرویزالہٰی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی ایک بار پھر گرفتار
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعلی پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی اینٹی کرپشن پنجاب نے دوبارہ گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق چودھری پرویزالہٰی اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہی ہوئے تھے کہ اینٹی کرپشن کی جانب سے انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔
حکام اینٹی کرپشن کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کو راہداری ریمانڈ کے لیے جوڈیشل کمپلیکس پہنچایا گیا جہاں عدالت نے ان کا ایک روز کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا ، عدالت نے پرویز الہیٰ کے طبی معائنے کا بھی حکم…