گردشی قرضہ: حکومت کا پیٹرولیم لیوی 60 سے بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کرنے پر غور
اسلام آباد (پاک ترک نیوز )حکومت بڑھتے ہوئے گردشی قرضے سے نمٹنے کیلئے پٹرولیم لیوی 60روپے سےبڑھا کر 80روپے فی لٹر کرنے پر غور کر رہی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق حکومت بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے عملی تجاویز پر کام کر رہی ہے جس میں موٹر پٹرول (موگاس) اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کو 60 سے 80 روپے فی لیٹر تک بڑھانا شامل ہے۔
اعلیٰ حکام پٹرولیم مصنوعات پر ایک اور محصول عائد کرنے اور گیس کمپنیوں کی آمدنی کی ضروریات سے زیادہ گیس ٹیرف میں اضافے پر بھی غور کر رہے ہیں تاکہ حکومت گیس سیکٹر میں…