براؤزنگ ٹیگ

#Climatechange

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے جون میں مزید ہیٹ ویوز کی وارننگ جاری کردی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزارت موسمیاتی تبدیلی نے جون میں مزید گرمی کی لہروں کی وارننگ جاری کردی ہے ۔ ملک کے تقریباً 26 اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس نے 21 مئی سے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ پہلی لہر 30 مئی تک رہے گی، اس کے بعد جون میں مزید دو الگ الگ ہیٹ ویوز ہوں گی۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے سینئر حکام کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم کی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم نے وفاقی…

وینزویلا اپنے تمام گلیشیئرز کھونے والا پہلا ملک بننے کے قریب

کراکس (پاک ترک نیوز) وینزویلا اپنے تمام گلیشیئرز کھونے والا پہلا ملک بننے کے قریب پہنچ گیا ۔ ہو سکتا ہے وینزویلا جدید تاریخ میں پہلی ایسی قوم ہو جس نے اپنے تمام گلیشیئرز کو کھو دیا ہو ۔ ایک سائنسی وکالت کرنے والی تنظیم انٹرنیشنل کرائیوسفیئر کلائمیٹ انیشیٹو (ICCI) نے کہا کہ جنوبی امریکی ملک کا واحد باقی ماندہ گلیشیر - ہمبولٹ، یا لا کورونا، اینڈیز میں - "بہت چھوٹا ہو گیا ہے کہ اسے گلیشیئر کے طور پر درجہ بندی نہیں کیا جا سکتا"۔ وینزویلا پچھلی صدی میں کم از کم چھ دیگر گلیشیئرز کھو چکا ہے۔…

موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کو شدید اقتصادی خطرات لاحق ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کو شدید اقتصادی خطرات لاحق ہیں۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے یومِ ارض 2024 کے موقع پر پیغام میں کہا کہ آج پاکستان سمیت پوری دنیا میں یوم ارض منایا جارہا ہے. اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد ہم سب کو کرہ ارض کی حفاظت کی ذمہ داری کی یاد دہانی کروانا اور آئندہ نسلوں کیلئے اس سیارے کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرنا ہے. وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے (انسدادِ) سنگل-یوز پلاسٹک ریگیولیشنز 2023 بنائے اور تمام…

وزیر اعظم کی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وزارت موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ موسمیاتی تبدیلی بارے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو حکومتی پالیسیوں اور منصوبوں کی حالیہ پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک انتہائی اہم مسئلہ ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اور ماحولیاتی تباہی میں سب سے کم حصہ رکھنے والے ممالک میں شامل ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ کرنے کیلئے ایک جامع اور مؤثر لائحہ…

موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہونگے : گوتریس

دبئی (پاک ترک نیوز ) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے ۔ دبئی میں عالمی موسمیاتی کانفرنس آف پارٹنر 28 سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی درجہ حرارت پر کنٹرول ناگزیر ہوگیا، پیرس موسمیاتی معاہدے سے دور ہیں لیکن ابھی بھی دیر نہیں ہوئی ،ہم پیرس موسمیاتی معاہدے کے مقاصد سے میلوں دور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے…

ماحولیاتی بہتری کے اہداف کے حصول کیلئے توانائی کی کارکردگی دو گنا کرنا ہو گی، آئی ای ا کی Cop28 موسمیاتی سربراہی اجلاس کے موقع پر رپورٹ

دوبئی (پاک ترک نیوز) ماحولیاتی بہتری کے اہداف حاصل کرنے ہیں تو دنیا بھر کے ملکوں کو اپنے توانائی کے استعمال میں نماایاں بہتری لانا ہو گی۔ اور توانائی کے استعمال میں کمی کے ساتھ ساتھ اسکی کارکردگی کو بھی بڑھانا ہوگا۔ بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے)نے Cop28 موسمیاتی سربراہی اجلاس کی مناسبت سے اپنیتازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ یورپ کی ترقی یافتہ معیشتوں نے 2022 میں اپنے گیس کے استعمال میں 15 فیصد کمی کی جب روس نے یوکرین جنگکے بعد بہاؤ منقطع کر دیا تھا۔چنانچہ یورپی گھروں اور کاروباری اداروں…

اردوان جی۔20اور اقوام متحدہ میں موسمیاتی تبدیلی کے مسائل اجاگر کریں گے

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ نئی دہلی میں جی۔20سربراہی اجلاس اور نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ صدر ایردوان نے کابینہ کے اجلاس کے بعد گذشتہ شب کہا تھا کہ ہم اپنے شہریوں اور پوری انسانیت کے لیے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے ان مسائل کو اپنی ملاقاتوںاور جی۔20سربراہی اجلاس کے علاوہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ساتھ شیئر کریں گے، جس میں ہم اگلے ماہ شرکت کریں گے۔ جی۔20 کے رہنماؤں کا 9-10 ستمبر کو ہندوستانی…

چین نے قدرتی آفات سے بچاؤ کے لئے نیا مصنوعی سیارہ خلا میں بھیج دیا

تائی یوان(پاک ترک نیوز) چین نے قدرتی آفات سے ہونے والی تباہی سے بچاؤ اور کمی کے لئے معلومات کی پیشگی دستیابی کے ذریعے مدد فراہم کرنے والا نیا مصنوعی سیارہ خلا میں بھیج دیا ہے۔ چینی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین نے آج بدھ کی صبح صوبہ شانزی میں واقع تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے تباہی میں کمی کے لیے ایک نیا سیٹلائٹ لانچ کیا ہے۔اس مصنوعی سیارے کو لانگ مارچ-2 سی کیریئر راکٹ کے ذریعے بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 53منٹ پر لانچ کیا گیا اور وہ اب اپنےطے شدہ مدار میں داخل ہوچکا ہے۔ یہ…

پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ،پاکستان عالمی ماحولیاتی تبدیلی سے بہت زیادہ متاثر، وزیراعظم

نتھیا گلی(پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ کشمیر سمیت دیگر تنازعات کا خاتمہ خطے میں دیرپا امن وامان کے قیام کیلئے نا گزیرہے ۔پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط سے قدرتی آفات سے تحفظ کے لئے باہمی تعاون کے فروغ میں مدد ملے گی۔ ہفتہ کو یہاں پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور…

پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں، موسمیاتی نقصانات کے ازالے کے لئے عالمی فنڈ قائم

شرم الشیخ (پاک ترک نیوز) کاپ ۔27میں نئی تاریخ رقم ہو گئی۔  اقوام متحدہ کے تحت کوپ 27 اجلاس میں ماحولیاتی نقصان کے ازالے کے لیے فنڈ قائم کرنے پر اتفاق ہو گیا۔ ماحولیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کی 27ویں کانفرنس (کوپ 27) نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرے سے دوچار غریب اور ترقی پذیر ممالک کے لیے فنڈ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے میں یہ فنڈ ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔  ڈیمج اینڈ لاس فنڈ کے ذریعے سیلاب سمیت دیگر موسمیاتی نقصانات کے شکار…

چین نے خلائی ماحولیاتی نگرانی کے لئے مصنوعی سیارہ خلا میں بھیج دیا

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین نے خلا کے ماحولیاتی تجزے اور مانیٹرنگ سمیت نئی ٹیکنالوجیز کے مدار میں ٹیسٹنگ کے لئے ایک نیا مصنوعی سیارہ منصوبہ بند مدار میں پہنچا دیا ہے۔ چینی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شییان-20 سی کلاس کے اس مصنوعی سیارے کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9.01 بجے شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ-2D کیریئر راکٹ کی مدد سے لانچ کیا گیا۔جو کہ لانگ مارچ سیریز کیریئر راکٹوں کا 445 واں کامیاب مشن تھا۔ مزید براں شییان-20 سی کلاس کا یہ مصنوعی سیارہ چائنیز اکیڈمی آف…

دنیا کی 25 بڑی کمپنیاں اپنےماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے اہداف کو پورا کرنے میں ناکام، تازہ تحقیقاتی رپورٹ

برلن (پاک ترک نیوز) دنیا کی 25 بڑی کمپنیاں اپنےماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے اہداف کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں۔اور یہ کارپوریشنیں "نیٹ صفر" یا "کاربن نیوٹرل" وعدوں کے منافی گرین ہاوٗس گیسوں کے اخراج کو اوسطاً 40 فیصد تک ہی کم کرپائی ہیں ۔ نیو کلائمیٹ انسٹی ٹیوٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق اپنے اہداف کو پورا کرنے میں ناکام ہونے والوں میں نیسلے، ایمیزون، گوگل اور آئی کے ای اے شامل ہیں۔ نیو کلائمیٹ انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ قابل تقلید اچھے طریقوں کو سامنے لانے کے لیے نکلے ہیںمگر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More