سموگ سے نمٹنے کے لئے لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کی حکمت عملی تیار
لاہور (پاک ترک نیوز)
لاہور میں سموگ کی سطح انتہائی بلند ہونے کے بعد پنجاب پنجاب کی نگران صوبائی حکومت نے دارالحکومت میں سموگ کی صورتحال کو کم کرنے کے اقدام کے طور پر رواں ماہ کے آخر میں "مصنوعی بارش" کے استعمال پر غورشروع کر دیا ہے۔
مصنوعی بارش، جسے کلاؤڈ سیڈنگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، موسم میں تبدیلی کی ایک تکنیک ہے جس کا مقصد بادلوں سے ہونے والی بارش کو ہوا میں پھیلانا ہے۔ اس کے لئے عام طور پر چاندی یا پوٹاشیم آیئوڈائڈ کو پانی کے بخارات کو گاڑھا کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے استعمال…