براؤزنگ ٹیگ

#cmkhyberpk

ملک میں بار بار آئین توڑا جا رہا، ہم آخری حد تک جائینگے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں بار بار آئین کو توڑا جا رہا ہے۔ وزیراعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم آخری حد تک جائیں گے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، غیرقانونی طور پر ارکان کو حلف نہیں لینے دیں گے، ملک میں بار بار آئین کو پامال کیا جا رہا ہے، پنجاب اور کے پی میں 90 روز میں الیکشن نہ کرا کر آئین کو توڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے غیر قانونی طور پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست دی، کے پی میں سینیٹ الیکشن ملتوی…

علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب

پشاور(پاک ترک نیوز) علی امین گنڈاپورخیبر پختونخوا کے 22ویں وزیر اعلی منتخب ہوگئے ہیں۔ آزادامیدوار علی امین گنڈاپور 90 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے ، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیےمجموعی طور پر 106 ووٹ ڈالے گئے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوا، نومنتخب سپیکر بابر سلیم سواتی خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔ علی امین گنڈا پور کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عباد اللہ خان سے ہوا، علی امین گندا پور کے مدمقابل عباداللہ نے 16 ووٹ حاصل کیے۔قائد ایوان کے لیے…

خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

مظفر آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ الیکشن کمیشن آزادجموں کشمیر نے خیبر پختونخوا کےنامزدوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔وارنٹ گرفتاری کے متن میں کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نےتوہین الیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر کی۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف آزادکشمیر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس ہے۔ واضح رہے8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں قومی اسمبلی…

عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ خیبرپختوا نامزد کر دیا

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے بانی عمران خان نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے لیے علی امین گنڈا پور کو نامزد کر دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی پریس کانفرنس ملتوی کرنےپرجان گئے تھے کہ ہم الیکشن جیت گئے ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز دونوں الیکشن ہارے ہیں اور عالیہ حمزہ نے جیل میں بیٹھ کر ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق…

واحد مطالبہ صاف اور منصفانہ انتخابات ہیں،عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا واحد مطالبہ صاف اور منصفانہ انتخابات ہیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا کی سطح پر کارکنان کو زیادہ سے زیادہ منظم کیا جائے۔ وفاق کی جانب سے گورنر راج اور وزیر داخلہ کے بیانات پر…

خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کو لانگ مارچ روکنے کیلئے پولیس دینے سے انکار

پشاور(پاک ترک نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق کو لانگ مارچ روکنے کیلئے پولیس فورس فراہم کرنے سے انکار کردیا ۔ اس حوالے سے خیبر پی کے وزیراعلیٰ محمودخان نے باقاعدہ طور پر اس بارے میں مرکز کو آگاہ کردیا۔ صوبہ میں امن وامان کی صورت حال ٹھیک نہیں ایسے میں مرکز کو کیسے سیکورٹی اہلکار بھیجیں، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو تو چاہیے کہ وہ خود سوات میں آکر بیٹھ جائیں الٹا ہم سے فورس مانگی جارہی ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں معصوم افراد کو مروانے والا شخص اب اسلام آباد میں وہی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More