نئے سیاسی تمدن کی فطری صورت گری !
اسلم اعوان
سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں حکمراں پیپلزپارٹی کی کامیابی نے کراچی کے شہری ماحول میں پنپتی ہوئی پی ٹی آئی اور اندرون سندھ کے دیہی افق پہ ابھرتی جے یو آئی کے سیاسی مستقبل کو تاریک بنا کر صوبہ سندھ میں متوقع تبدیلیوں کی راہ روک لی اور اَب اِسی تغیر کے غیرمعمولی اثرات سیاست کے مرکزی دھارے کے علاوہ جنوبی پنجاب،بلوچستان اور خیبرپختون خوا کے سیاسی منظرنامہ کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔البتہ تمام تر پیچیدگیوں کے الرغم کراچی،حیدرآباد جیسے بڑے شہروں میں…