تاج پوشی کے بعد کنگ چارلس سوئم کی اہلیہ کیملا پارکربھی ملکہ بن جائیں گی
لندن(پاک ترک نیوز)
کنگ چارلس سوئم کی اہلیہ کیملا پارکرکو بالآخر باضابطہ طور پر "ملکہ کیملا" کے طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے۔اور بات کا اعلان 6 مئی کو ہونے ولی ان کے شوہر کی تاجپوشی کے دعوت ناموں میں انکے نام کے ساتھ ــ"ملکہ" کے استعمال سے کیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہی محل کی جانب سے مہمانوں کو جو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے وہ "کنگ چارلس سوئم اور ملکہ کیملا" کی طرف سے ہے۔ اور یہ اس بات کی تصدیق ہےکہ تاجپوشی کیملا کے لقب میں "ملکہ کنسورٹ" سے تبدیلی بھی کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے…