پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان آزاد تجارت کا معاہدہ آئندہ سال کے شروع میں طے پا جائے گا۔
اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کےمابین باہمی سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق رائے کےبعد پاکستان کے گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) کے ساتھ گزشتہ 19 برسوں سے زیر التوا آزاد تجارتی معاہدے کی توثیق کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ جس کے آئندہ سال کے آغاز پرطے پانے کی توقع ہے۔
وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق عبوری وزیر تجارت گوہر اعجاز کی قیادت میں ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے گذشتہ ہفتے کے روز ریاض میں جی سی سیکے چیف مذاکرات کار کے ساتھ بات چیت میں تمام مسائل کو حل کرتے ہوئے ایف ٹی…