سمندر پار پاکستانیوں کی جائیدادوں پر ان کے رشتہ دار ہی قابض ہیں: اوورسیز پاکستانیز کمیشن
لاہور (پاک ترک نیوز)پاکستان کے صوبہ پنجاب میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بنائے گئے کمیشن کے مطابق سب سے زیادہ ایسے کیسز ہیں جن میں سمندر پار پاکستانیوں کو اپنے ہی رشتہ داروں سے شکایت ہوتی ہے۔
ایک ویب سائٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کمیشن کے سربراہ سید طارق محمود الحسن نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس آنے والی 90 فیصد شکایات میں ملزمان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اپنے رشتہ دار ہی ہوتے ہیں۔
سید طارق محمود الحسن حال میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے نئے سربراہ تعینات کئے گئے ہیں۔ ان کی زندگی کا…