مزید روسی کمپنیاں امریکی پابندیوں کی زد میں
نیو یارک(پاک ترک نیوز) امریکہ نے ان روسی کمپنیوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیاریاں کر لی ہیں جو روسی فوج اور انٹیلی جنس کو سامان اور خدمات فراہم کرتی ہیں۔اور اس کا اعلان آئندہ ہفتے کے شروع میں متوقع ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ان پابندیوں سے متاثر ہونے والی کمپنیوں میں آلات بنانے والی کمپنیاں سرٹل اور سرنیا انجینئرنگ شامل ہیں۔ جبکہ امریکی حکام مائیکرو الیکٹرانکس کمپنی این آئی آئی ویکٹر، چپ میکرجے ایس سی میکرون اور سپر کمپیوٹر کمپنی ٹی۔ پلیٹ فارمز کے خلاف بھی پابندیاں عائد…