براؤزنگ ٹیگ

Corona

56برسوں کے دوران 100ملین سے زیادہ افراد نے حج کی سعادت حاصل کی

ریاض (پاک ترک نیوز) رواں برس 1445ہجری میں ریکارڈ تعداد میں فریضہ حج ادا کیا ۔56برسوں کے دوران 100ملین سے زیادہ افراد نے حج کی سعادت حاصل کی ۔ 1445 ہجری کے حج کو تاریخ میں سب سے زیادہ ہجوم والے حج کے اجتماعات میں شمار کیا جارہا ہے۔ سعودی شماریات اتھارٹی نے سال 1390 ہجری کے آغاز میں حج کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کیا تھا۔ اس وقت سے عازمین کے اعداد و شمار کو ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ اس وقت سے مردم شماری کی تاریخ کے 56 سالوں میں 100 ملین سے زیادہ حاجیوں سے سعودی عرب میں مناسک حج ادا کئے ہیں۔ 1390 ہجری…

بھارت میں کورونا دوبارہ سر اٹھانے لگا ،ایک ہی روز میں 10ہزار نئے کیسز رپورٹ

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارت میں کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے کیلئے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 10ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک دن میں کورونا وائرس کے 30 فیصد کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔بھارت میں آج رپورٹ کیسز کی تعداد 10 ہزار 158 ہے جبکہ گزشتہ روز 7 ہزار 830 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ بھارت میں فعال کوویڈ-19 کیسز کی تعداد 4 کروڑ 42 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ یومیہ مثبت کیسز کی شرح 4.42 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ہندوستان میں کووڈ مسلسل…

چین میں کورونا پابندیوں میں اضافے کے خلاف احتجاج پر کئی مظاہرین گرفتار

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین میں کورونا کیسز بڑھنے پر کورونا پابندیوں میں اضافے کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے کورونا پابندیوں کے خلاف نعرے لگائے اور پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ بیجنگ اور شنگھائی میں سیکڑوں افراد نے کورونا پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ شنگھائی میں پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ چین میں کورونا لاک ڈاؤن، طویل قرنطینہ اور کورونا ٹیسٹنگ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔ چین میں گزشتہ چار روز سے کورونا کے یومیہ ریکارڈ کیسز…

کورونا سے مزید 2 مریض دم توڑ گئے،مثبت کیسز کی شرح 1.92ریکارڈ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) کورونا وبا کے باعث ملک بھر میں مزید 2مریض دم توڑ گئے جبکہ مثبت کیسز کیشرح 1.92فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ تفصیلات کےمطابق ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، وبا سےمزید2 مریض دم توڑ گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1.92فیصد ہو گئی ۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 286 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 270 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔116 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

بیرون ممالک سے آنیوالے عمرہ زائرین کیلئے پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا ویکسین رپورٹ پیش کرنے کی شرط ختم

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کیلئے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ اور کورونا ویکسین رپورٹ پیش کرنے کی شرط ختم کردی۔تاہم بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کو کورونا میڈیکل انشورنس لازمی کروانا ہوگی۔ اس حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب آنے سے قبل ریپڈ کورونا ٹیسٹ کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔ غیر ممالک سے عمرہ ویزے پر آنے والے سعودی عرب میں 90 روز تک قیام کرسکتے ہیں۔ انہیں اس دوران مکہ اور مدینہ سمیت سعودی عرب کے تمام…

کورونا کے باعث 50کروڑ افراد غربت کا شکار

جنیوا(پاک ترک نیوز) عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 50کروڑ افراد غربت کاشکار ہو چکے ہیں ۔یہ رپورٹ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور عالمی بینک نے مرتب کی ہے۔ ورلڈ بینک اور ڈبلیو ایچ او کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس دنیا کو عالمی وبا کے باعث 1930 کے گریٹ ڈپریشن کے بعد بدترین معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑا، وبا کے عروج پر اپنی جیبوں سے طبی اخراجات کی ادائیگی نے لوگوں کو کنگال کردیا۔ اس وبا کے با عث نہ صرف نظام صحت بری طرح متاثر ہوا بلکہ کروڑوں افراد کی جیبوں کو بھی خالی کردیا ۔…

کرونا کااومیکرون ویرینٹ سعودی عرب بھی پہنچ گیا

ریاض (پاک ترک نیوز)سعودی عرب میں افریقہ سے آنے والے ایک مسافر میں کووڈ۔19کےاومیکرون ویرینٹ کی تشخیص ہوئی ہے ۔سعودی وزارت صحت کے بدھ کے روز جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ نئے کرونا ویرینٹ کے حامل شخص اور اس سے رابطے میں رہنے والے تمام افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے دنیا بھر کے مختلف ممالک سے آنے والوں کو ملک میں براہ راست داخلے کی اجازت دئیے جانے کے بعد کرونا کے نئے ویرینٹ کا یہ پہلا کیس ہے۔جس کے بعد کرونا سے متعلق پابندیوں میں نرمی کئے…

امریکا میں سفری پابندیاں ختم ،غیر ملکیوں کی آمد میں 50 فیصد اضافہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)امریکا میں سفری پابندیاں ختم ہونے کے باعث سرحد پار سے ہوائی اور زمینی سفر کے ذریعے بڑی تعداد میں غیر ملکیوں کی آمد متوقع ہے ۔ امریکا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے پہلی بار2020 میں دنیا بھر سے سفر کرنے والوں کے ملک آنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ یونائیٹڈ ایئرلائنز کو توقع ہے کہ گزشتہ ہفتے کے 20 ہزار مسافروں کے مقابلے رواں ہفتے دگنی تعداد میں دنیا بھر سے مسافر امریکا پہنچیں گے۔ڈیلٹا ایئرلائنز کے چیف ایگزیکٹو ایڈ بسٹین نے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ انہیں…

کورونا نے روس میں سرکاری دفاتر بند کرادیئے

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس میں کورونا بے قابو ہونے لگا ۔ کورونا سے بڑھتی اموات کے باعث صدر پیوٹن نے ہفتے بھر کے لیے سرکاری دفاتر بند کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ صدر پیوٹن نےاپنے خطاب میں کہا کہ 30 اکتوبر سے 7 نومبر تک سرکاری ملازم کام پر نہیں جائیں گے۔ ملازمین کو ان دنوں کی تنخواہ دی جائے گی۔ روس میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے ایک ہزار 28 اموات ہوئی جو اب تک کی ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ہیں ۔ ادھر امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا بوسٹر ویکسین کےلیے’’مکس اینڈ میچ‘‘…

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں مکمل گنجائش کے ساتھ نمازیوں کو آنے کی اجازت

ریاض (پاک ترک نیوز)مسجد الحرام اور مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق کل سے نئے ضوابط پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب نے سماجی فاصلے کی پابندی ختم کرتے ہوئے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں مکمل گنجائش کے ساتھ زائرین اور نمازیوں کو آنے کی اجازت دی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے بیان میں کہا تھا کہ ’مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں پوری گنجائش کے مطابق زائرین کو آنے…

برطانیہ نے ترکی سمیت 47 ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا

لندن (پاک ترک نیوز) برطانیہ نے ٹریول لسٹ میں تبدیلی کردی ہے جس کے تحت پیر سے ترکی سمیت 47 ممالک ریڈ لسٹ سے نکل جائیں گے۔ اب صرف 7 ممالک برطانیہ کی ریڈ لسٹ پر رہ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر صبح 4 بجے کے بعد پاکستان سے آنے والوں کے ویکسین سرٹیفکیٹ تسلیم کیے جائیں گے۔ برطانوی ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس نے کہا کہ اب برطانیہ کی منظور شدہ ویکسین لگوانے والوں کو قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا، منظور شدہ ویکسین لگوا کر آنے والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ بھی نہیں کرانا ہوگا۔ گرانٹ شاپس کا…

آذربائیجان میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل تیزی سے جاری

باکو(پاک ترک نیوز)آذربائیجان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے ۔ اب تک چھیالیس لاکھ دوہزار نو سو اکاون افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ کورونا وائرس (سی او وی ڈی 19) کے انفیکشن کے خلاف 11،295 افراد کو بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ۔ وزرائے کابینہ کے ماتحت ٹاسک فورس کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان میں کورونا وائرس کے 980 نئے واقعات ریکارڈ کیے گئے۔اس انفیکشن سے 309 افراد صحت یاب ہوگئے اور 12 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ آذربائیجان میں اب تک 241،651 افراد کورونا وائرس کا…

ترک ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر ورکرز کے لئے کورونا ویکسین کا دوسرا مرحلہ

ترکی میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک 11 فروری سے شروع کی جائے گی۔ چین سے منگوائی گئی کورونا ویکسین کی دوسری خوراک ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو آئندہ ہفتے ملے گی۔ واضح رہے 30 دسمبر کو چین کی کمپنی سینکو فارما کی کورونا ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں ترکی پہنچیں تھیں جبکہ 65 لاکھ ویکسین کی دوسری کھیپ 25 جنوری کو آئی تھی۔ اس وقت دوسرے مرحلے تحت 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ دوسرے مرحلے کے پہلے گروپ میں وزارت دفاع، وزارت داخلہ، کورونا وائرس کے…

ترک عوام کورونا وائرس کی ویکسین کے لئے تیار ہو جائیں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے عوام سے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی ویکسین کے لئے تیار ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ جمعة المبارک کو استنبول کی جامع مسجد آیا صوفیا میں نماز جمعہ کے بعد وہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوائیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کے لئے سنجیدہ رویہ اختیار کریں کیونکہ اب کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ویکسین لگوانا ضروری ہو گیا ہے۔ ترکی نے چین سے کورونا وائرس کی ویکسین خرید لی ہے۔ اتوار کو چین سے ویکسین ترکی پہنچ جائے گی جس کے بعد سال کے شروع ہفتے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More