کورونا سے مزید 2 مریض دم توڑ گئے،مثبت کیسز کی شرح 1.92ریکارڈ
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) کورونا وبا کے باعث ملک بھر میں مزید 2مریض دم توڑ گئے جبکہ مثبت کیسز کیشرح 1.92فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
تفصیلات کےمطابق ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، وبا سےمزید2 مریض دم توڑ گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1.92فیصد ہو گئی ۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 286 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 270 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔116 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔