براؤزنگ ٹیگ

coronavirus

کورونا وبا ،امریکہ نے 16ممالک کو خطرناک قرار دیکر سیاحت پر پابندی عائد کردی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) کورونا کی پانچویں لہر اور اومیکرون کے تیز پھیلاؤ نے دنیا بھر میں ایک بار پھر خوف کے سائے گہرے کردیئے ہیں اور بیشتر ممالک میں پھر سے پابندیاں لگنا شروع ہو گئی ہیں۔ امریکہ نے کورونا وبا کے پھیلائو کے پیش نظر 16ممالک کو خطرناک قرار دے کر سیاحت پر پابندی لگا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق امریکی مرکز برائے تحفظ وانسداد امراض نے ایران ،یونان، آئرلینڈ، لیبیا سمیت 16 ممالک میں کورونا وائرس میں تیزی کے باعث سیاحت پر پابندی لگائی ہے۔ امریکہ کی جانب سے خطرناک قرار دیئے گئے…

یورپی کمیشن نے فائزر کی کرونا کے علاج کی گولی کے استعمال کی اجازت دیدی

برسلز ( پاک ترک نیوز)یورپی کمیشن نے فائزر کی تیار کردہ اینٹی وائرل گولی کو کووڈ۔19کے علاج کے لیے استعمال کی منظوری دئیے جانے کے ایک دن بعد خطے کے ہیلتھ ریگولیٹر نے گولی کے استعمال کی توثیق کر دی ہے۔ یہ ایک ایسا اقدام ہے جو یورپی یونین کے رکن ممالک کے لیےکم خرچ علاج کی وسیع دستیابی کو یقینی بنائے گا۔ یورپی یونین (ای یو)کی ایگزیکٹو باڈی کی طرف سے حتمی منظوری کی اطلاع یورپی یونین کی ہیلتھ کمشنر سٹیلا کیریاکائڈس نے ٹویٹ کے ذریعے دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ گولی اومیکرون کی قسم کے تیزی سے پھیلنے کے…

سعودی عرب میں یکم فروری سے بوسٹر ڈوز لازمی قرار دے دی گئی

ریاض (پاک ترک نیوز)سعودی عرب کی وزارت صحت نے ملک بھر میں سرکاری اور نجی اداروں میں جانے کے لیے بوسٹر ڈوز ضروری قرار دے دی ہے۔ گذشتہ روز جاری ہونے والےسرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل یکم فروری 2022 سے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔ کسی بھی ایسے سعودی شہری یا مقیم غیرملکی کو جس نے بوسٹر ڈوز نہیں لگوائی ہوگی، کو سرکاری اور نجی اداروں میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ مزید براں وزارت داخلہ کے احکامات کے مطابق یکم فروری 2022 سے سرکاری اور نجی اداروں میں داخل ہونے کی واحد شرط یہ ہے کہـ…

این سی او سی نے بوسٹر ویکسین کیلئے عمر کی حد کم کر کے 18 سال کر دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) این سی او سی نے انسداد کورونا کی بوسٹر ویکسین کی عمر کی حد کم کر کے 18سال کردی ہے ۔ عمر کی حد کم کرنے کا فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا ۔ این سی او سی کے مطابق 15 جنوری سے 18 سال کی عمر کے افراد بوسٹر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ بوسٹر ویکسین پہلی ویکسی نیشن مکمل ہونے کے 6 ماہ بعد لگوائی جا سکتی ہے۔ عوام کی سہولت حکومت نے کیلئے کورونا کی بوسٹر ڈوز بھی بلا معاوضہ رکھی ہے تا کہ عام شہری بھی کورونا وبا سے محفوظ رہ سکیں۔

فرانس میں کورونا کی ایک اور نئی قسم سامنے آ گئی

پیرس(پاک ترک نیوز) فرانس میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم سامنے آ گئی جسے ’’ آئی ایچ یو ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ B.1.640.2 نامی نئی قسم کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں 46 میوٹیشنز اور 37 ڈیلیٹیشنز ہیں اور کورونا کی اس نئی تبدیل شدہ شکل سے ملک میں 12 افراد متاثر ہوئے جو ایک ہی علاقے میں رہتے ہیں اور سب میں معمولی علامات ہیں۔ فرانسیسی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے ویریئنٹ کو پہلی بار گزشتہ ماہ کے اوئل میں دریافت کیا گیا تھا تاہم اب تک 12 کیسز سامنے آنے کے بعد اسے ایک نئے ویریئنٹ کے طور پر…

کورونا کی نئی قسمیں سونامی لانے والی ہیں ، سربراہ عالمی ادارہ صحت

جنیوا (پاک ترک نیوز) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیدروس ادھانوم غیبریسس نے خبردار کیا ہے کہ ڈیلٹا اور اومی کرون کی قسمیں کورونا کیسز کا سونامی لانے والی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیدروس ادھانوم غیبریسس نے کہا کہ وہ کوویڈ-19 کے اومی کرون اور ڈیلٹا کی مختلف قسموں سے متعلق پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ دونوں مشترکہ طور پر کورونا کیسز کا سونامی لانے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے امید ظاہرکی کہ دنیا 2022 میں اس وبا کی بدترین صورتحال کو پس پشت ڈال دے گی۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا…

کورونا کھیلوں کے میدان ویران کرنے لگا ، بگ بیش لیگ کا میچ ملتوی

میلبورن (پاک ترک نیوز) کورونا کھیلوں کے میدان ویران کرنے لگا ۔ آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کا میچ عالمی وبا کے باعث ملتوی کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز ٹیم کے سپورٹ سٹاف میں شامل ایک فرد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ میلبرن سٹارز اور پرتھ سکورچرز کے درمیان آج مارول اسٹیڈیم میں شیڈول ملتوی کر دیا گیا۔ آسٹریلوی بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت کیلئے میچ کو ملتوی کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں تھی۔ تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے پی ایس آر ٹیسٹ لئے جارہے ہیں۔…

وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کورونا کی نئی قسم اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آگیا۔این آئی ایچ کے مطابق اومیکرون کا کیس مرد شہری میں سامنے آیا ہے، اومیکرون کیس آنے کے بعد کنٹیکٹ ٹریسنگ جاری ہے۔ مریض کی بیرون ممالک کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے، تاہم اومیکرون مریض کی صرف کراچی کی ٹریول ہسٹری موجود ہے، اومیکرون مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اومیکرون سے لڑنے کیلئے ویکسین کی دو ڈوز ہی کافی ہیں، آکسفورڈ یونیورسٹی

لندن (پاک ترک نیوز)برطانیہ کے معروف تعلیمی ادارے آکسفورڈ یونیورسٹی کے اساتذہ کی تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ خیال درست نہیں کہ کرونا کے نئے ویرئنٹ اومیکرون کےمقابلے کے لئے ویکسین کی دو ڈوز ناکافی ہیں پیر کے روز جاری کردہ مختلف لوگوں کے خون کے نمونوں پر مشتمل تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ اب تک کی تحقیق سے واضح ہو رہا ہے کہ اومیکرون سے نمٹنے کے لئے ویکسین کی دو ڈوز ہی کافی ہیں ۔یہ خیال کہ جن افراد نے ویکسین کی صرف دو ڈوز ہی لگوا رکھی ہیںانہیں اومیکرون ہونے کی صورت میں بیماری کی شدت…

اومی کرون سے گھبرانا نہیں احتیاطی تدابیر ختیار کریں ،عالمی ادارہ صحت

جینوا(پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومی کرون سے گھبرانا نہیں ہے اس کیخلاف احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ادارے کی چیف سائنٹسٹ سوامیا سوامی ناتھن کا کہنا ہے کہ ’یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کورونا ویکسین میں تبدیلیاں کرکے اسے اومیکرون کے خلاف مؤثرانداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چیف سائنٹسٹ کے مطابق، اگرچہ یہ درست ہے کہ اومیکرون تیزی سے پھیلنے والا ویریئنٹ ہے، تاہم لوگوں کواس سے گھبرانا نہیں چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال اس بارے…

برطانوی کمپنی کا اومی کرون وائرس کی دو اتیار کرنے کا دعوی

لندن (پاک ترک نیوز) برطانوی کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ کوویڈ کی نئی قسم اومی کرون کی دوا تیار کرلی ہے۔برطانیہ کے ریگولیٹرز نے ایک ایسی دوا کی منظوری دی ہے جو کو اومیکرون وائرس کو شکست دے سکتی ہے۔ برطانوی ریگولیٹرز نے ایک ایسی دوا کی منظوری دی ہے جس کے تیار کنندگان کا کہنا ہے کہ یہ اومیکرون تبدیل شدہ کورونا وائرس کے خلاف مؤثر کام کرتی ہے۔ سرووماب (Sotrovimab)نامی دوا جسے گلاسگو اسمتھ کلائن نے تیارکیا ہے خطرے میں پڑنے والے گروپوں میں ہسپتال میں داخل ہونے اور موت کی شرح کو 79 فیصد تک کم کرتا ہے۔…

پرتگال میں فٹبال کلب کے 13کھلاڑیوں میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق

لزبن(پاک ترک نیوز) یورپی ملک پرتگال کے ایک فٹ بال کلب کے 13کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہو گئی ہے ۔تمام پلیئرز کو قرنطینہ کردیا گیا اور ہفتہ کو ہونے والا میچ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام 44 کھلاڑیوں اور کلب کے اسٹاف ممبرز بھی قرنطینہ ہو چکے ہیں، تاہم اومی کرون سے متاثرہ افراد میں وائرس کےاثرات کم ہیں۔ کلب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ کھلاڑیوں میں سے ایک کھلاڑی حال ہی میں جنوبی افریقہ سے واپس آیا تھا جہاں اس نئے وائرس اومی کرون ویرینٹ…

کورونا کی نئی قسم ،جاپان نے غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

ٹوکیو(پاک ترک نیوز) کورونا وائرس کی نئی شکل اومی کرون سے بچنے کیلئے جاپان نے بھی غیر ملکی مسافروں پر پابندی عائد کردی ہے ۔ اس سے قبل اسرائیل نے بھی غیر ملکی مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔جاپان نے کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر غیرملکیوں کے ملک کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔جاپان میں کورنا وائرس کی نئی شکل اومی کرون کا کوئی کیس ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔ اس سے قبل جاپان 6 جنوبی افریقائی ممالک کے مسافروں پر 10 دن قرنطینہ کی شرط عائد کرچکا ہے۔ برطانیہ اور…

افریقہ میں ڈیلٹا سے زیادہ مہلک کورونا کی نئی قسم منظر عام پر آگئی

لاہور(پاک ترک نیوز) افریقی ممالک میں ڈیلٹا سے زیادہ مہلک کورونا کی نئی قسم منظر عام پر آ گئی ۔کورونا وائرس کی اس نی قسم کو کوئی باضابطہ نام نہیں دیا گیا ہے البتہ اس کا سائنسی نام B.1.1.529 رکھا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا کہ کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کی سطح پر ’’نوک دار پروٹین‘‘ (اسپائک پروٹین) پرانے ویریئنٹس کے مقابلے میں 32 تبدیلیوں کی حامل ہے۔اس کے غیر مصدقہ مریضوں کی تعداد 100 ہوچکی ہے جن کا تعلق آٹھ مختلف ممالک سے ہے۔نئے ویریئنٹ کا پہلا کیس چند روز قبل جنوبی افریقہ سے سامنے آیا تھا اور اب…

ناک کےذریعے دی جانیوالی کورونا ویکسین کی تیاری آخری مراحل میں داخل

ماسکو (پاک ترک نیوز)روس کی کابینہ نے ملک کے اندر تیار کی گئی کووڈ 19کی ناک کے ذریعے دی جانے والی نئی ویکسین کے پری کلینیکل ٹرائلز کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے نئی ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری سے قبل کلینیکل ٹرائلز کے حتمی مرحلے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ اعلان گذشتہ روز روسی وزیراعظم میخائیل مشوسٹن نے صدر پیوٹن کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے بعد کیا۔ میخائیل مشوسٹن نے بتایا کے کورونا کی نئی ویکسین کے ابتدائی ٹرائلز انتہائی حوصلہ افزاء ہیں ۔یہ ویکسین ہر طرح سے محفوظ اور بےحد موئثر ہے۔اور سب سے اہم بات…

ذہنی امراض میں مبتلا افراد کیلئے کورونا ویکسین کی ’بوسٹر ڈوز‘ ضروری

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کیلئے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز ضروری ہے۔امریکی محققین کا کہنا ہے کہ دل اور ذیابیطس کی طرح ذہنی امراض میں مبتلا افراد کیلئے کورونا ویکسین میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں اس لئے انہیں بوسٹر ڈوز لگانی ضروری ہے۔ ہیرس سینٹر فار مینٹل ہیلتھ اینڈ آئی ڈی ڈی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر لومنگ لی کے مطابق تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ نفسیاتی اور ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے کورونا سے ہلاک ہونے کی شرح زیادہ تھی۔ ماہر…

کورونا کی نئی لہر ،یورپ میں مزید 5لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ

لندن(پاک ترک نیوز) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی لہر کے باعث یورپ میں سردیوں کے اختتام تک کم از کم مزید 5لاکھ افراد ہلاک ہو سکتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر جان کلیوگ کا کہنا تھا کہ اگر فوری ایکشن نہیں لیا گیا تو کورونا وائرس کی نئی لہر سے یورپ میں مارچ تک مزید 5 لاکھ افراد ہلاک ہو سکتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی قلت، سردیوں کی آمد اور علاقائی سطح پر میل جول سے ڈیلٹا ویرینٹ مزید پھیل سکتا ہے ۔ ڈبلیو ایچ او کے ریجنل…

ترک عوام کورونا وائرس کی ویکسین کے لئے تیار ہو جائیں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے عوام سے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی ویکسین کے لئے تیار ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ جمعة المبارک کو استنبول کی جامع مسجد آیا صوفیا میں نماز جمعہ کے بعد وہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوائیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کے لئے سنجیدہ رویہ اختیار کریں کیونکہ اب کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ویکسین لگوانا ضروری ہو گیا ہے۔ ترکی نے چین سے کورونا وائرس کی ویکسین خرید لی ہے۔ اتوار کو چین سے ویکسین ترکی پہنچ جائے گی جس کے بعد سال کے شروع ہفتے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More