براؤزنگ ٹیگ

#cotton

پی سی سی سی، اپٹما پارٹنرشپ جدید پاکستان کاٹن ویلیو چین کی مضبوط بنیاد رکھ سکتی ہے

لاہور(پاک ترک نیوز) پی سی سی سی، اپٹما پارٹنرشپ جدید پاکستان کاٹن ویلیو چین کی مضبوط بنیاد رکھ سکتی ہے۔ ملک کی کاٹن ریسرچ باڈی، پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی (پی سی سی سی) اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اے پی ٹی ایم اے) کے درمیان پارٹنرشپ، جو پاکستان کے ٹیکسٹائل میگنٹس کا ایک گروپ ہے، دوبارہ قائم کرنے میں گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ بات وائس پریذیڈنٹ پی سی سی سی ڈاکٹر یوسف ظفر نے واشنگٹن ڈی سی میں مقیم انٹرنیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی (آئی سی اے سی) کے ٹیکسٹائل سیکشن ہیڈ کنور عثمان کے…

کپاس کی فصل خریف فصلوں کو پانی کی کمی کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) خریف کی فصلوں کو 35 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ یکم اپریل سے شروع ہونے والے آئندہ خریف فصل کے سیزن کے دوران پاکستان کو 30-35 فیصد تک پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس سے کپاس جیسی اہم نقدی فصلوں پر منفی اثر پڑ سکتا ہے اور پانی کی تقسیم پر بین الصوبائی تنازعہ دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔ (واپڈا) اور محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی جانب سے برف کے ذخائر کے تخمینے کےمطابق بتایاگیا ہے کہ سیزن کیلئے پانی کی دستیابی کی ایک واضح تصویر 2 اپریل کو سامنے آنے کی امید ہے…

کپاس کی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 63فیصد اضافہ

لاہور (پاک ترک نیوز) ملک بھر میں پاکستان کی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 63فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رواں سال کپاس کی پیداوارمیں نمایاں بہتری کا امکان ہے جس کی اب تک 80لاکھ گانٹھیں مارکیٹ میں پہنچ چکی ہیں ۔ جو گذشتہ سال کی کل پیداوار سے 63فیصد زائد ہیں۔ اورا بھی کپاس کی جننگ کا سیزن جاری ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق 15 دسمبر تک کپاس کی آمد 80 لاکھ گانٹھوں سے تجاوز کر گئی ہے جو گزشتہ سال کی کل پیداوار…

وزیراعظم نے کپاس کی قیمت 8500روپے فی من مقرر کرنیکی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کپاس کے کاشتکاروں کیلئے بڑا فیصلہ،وزیرِ اعظم نے کپاس کی رواں سال قیمت 8500 روپے فی من (40 کلو) مقرر کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی ٹاسک فورس کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کپاس کی پیداوار بڑھانے اور کپاس کی سپورٹ پرائس مقرر کرنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ برس سیلاب، بارشوں، نہری پانی کی قلت اور کھاد کے بحران کی وجہ سے کپاس کی پیداوار میں خاطر خواہ کمی واقعہ ہوئی.…

افسوسناک امر ہے کہ پاکستان جیسے زرعی ملک زرعی اجناس درآمد کرنا پڑ رہی ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ افسوسناک امر ہے کہ پاکستان جیسے زرعی ملک زرعی اجناس درآمد کرنا پڑ رہی ہیں۔ملکی زرعی پیداوار کو بہتر کر کے کے خوراک میں خودکفالت پاکستان کو بہت سے معاشی مسائل سے بچا سکتی ہے۔ وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کی کہ زرعی اجناس کی عوام تک فراہمی سمیت فوڈ چین کو بہتر بنانے کے لئے لیے دیگر درپیش مسائل کو جامع حکمت عملی کے تحت موثر طریقے سے حل کیا جائے۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے زرعی پیداوار کو بڑھانے کے لئے شروع کی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More