براؤزنگ ٹیگ

court

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت سکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی کرنے کی درخواست منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) احتساب عدالت نے سکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی جیل انتظامیہ کی درخواست منظور کرلی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 17 مئی تک ملتوی کردی۔ جیل حکام نے سیکورٹی خدشات کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے خط میں کہا گیا تھا کہ اڈیالہ جیل صوبے کی حساس ترین جیل ہے اور اس میں گنجائش سے زیادہ 7 ہزار کے قریب قیدی موجود ہیں۔ دہشت گردی سمیت سنگین…

ایل این جی ریفرنس واپس: شاہد خاقان سمیت تمام ملزمان بری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا جس پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی، شاہد خاقان عباسی وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔نیب کی طرف سے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لینے کیلئے درخواست دائر کی گئی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر اظہر مقبول نے کہا کہ نیب شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لے رہا ہے۔ عدالت نے نیب کی ریفرنس والپس لینے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے…

استنبول : عدالت پر حملہ آور 2دہشت گرد ہلاک

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے شہر استنبول میں عدالت پر حملہ کرنیوالے 2دہشت گردوں کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا۔ ترک پولیس نے استنبول میں ایک عدالت پر حملہ کرنے والے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے،واقعےکے بعد عدالت کی سکیورٹی کوسخت کردیا گیا اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے ۔حکام نے بتایا کہ واقعے میں تین پولیس افسران سمیت چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔ مبینہ طور پر بائیں بازو کے ایک بنیاد پرست گروپ کی طرف سے کیا گیا، یہ حملہ ترکیہ کو نشانہ بنانے والا تازہ ترین حملہ ہے کیونکہ غزہ کی جنگ…

جعلی اکاؤنٹس و توشہ خانہ کیس،آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی احتساب عدالت طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس اور توشہ خانہ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کو طلب کرلیا ۔عدالت نے آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ احتساب عدالت نے نیب کیسز میں آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا، آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو 24 اکتوبر کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔ یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنی مدت ملازمت کے آخری روز نیب…

کوئی شخص اپنی مرضی سے جنس تبدیل نہیں کرسکتا، شرعی عدالت کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) : وفاقی شرعی عدالت نے خواجہ سرا ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ خواجہ سراؤں کے حقوق سے متعلق ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ وفاقی شرعی عدالت نے ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018ء کی دفعہ 2 N(3) کو خلاف شریعت قرار دے دیا ، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شریعت کسی کو نامرد ہوکر جنس تبدیلی کی اجازت نہیں دیتی، کوئی شخص اپنی مرضی سے جنس تبدیل نہیں کر سکتا، جنس وہی رہ سکتی…

نیب کی عمران خان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔ نیو گیسٹ ہاؤس پولیس لائن میں عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کی ۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا میں علی بخاری، خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب کو مزید تفتیش درکار ہے جس کے لیے عمران خان کا 14 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا کے…

14 مئی کو بھی الیکشن نہیں ہوتے تو آئین ٹوٹ جائے گا،عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ 14 مئی کو بھی الیکشن نہیں ہوتے تو آئین ٹوٹ جائے گا، اگر آئین ٹوٹ گیا تو پھر جس کا بھی زور ہوگا اسی کی بات چلےگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 14 مئی کو بھی الیکشن نہیں ہوتے تو آئین ٹوٹ جائے گا، اگر آئین ٹوٹ گیا تو پھر جس کا بھی زور ہوگا اسی کی بات چلےگی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کشمیر سے متعلق بیان پر کہا کہ مجھے…

پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی؛سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ سے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر وزارت خزانہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت عظمیٰ نے پنجاب میں انتخابات کیلئے21 ارب روپے کے اجرا کے معاملے پر وزارت خزانہ سے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے وزارت خزانہ کو نوٹس بھجوادیا گیا ہے۔ عدالت کے خصوصی میسنجر نے نوٹس وزارت خزانہ کو بھجوایا ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالتی نوٹس پر وزارت خزانہ کی رپورٹ تاحال رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نہیں پہنچی، جس پر عدالت کی جانب سے نوٹس…

پرویزالہٰی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعلی پنجاب تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی اینٹی کرپشن کورٹ نے کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی۔ صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہٰی کے دست راست محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر اینٹی کرپشن کورٹ کے جج علی رضا نے سماعت کی۔ محمد خان بھٹی کے وکیل امجد پرویز نے ایف آئی آر پڑھ کر سنائی، عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم پر کتنی کرپشن کا الزام ہے؟۔ پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزم پر مجموعی طور پر80 کروڑ کی کرپشن کا…

لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب باعزت بری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد کی عدالت نے اداروں کے خلاف اکسانے کے کیس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کے جسمانی ریمانڈ پر نظرِثانی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں باعزت بری کرتے ہوئے فوری طور پر رہائی کا حکم دے دیا۔پراسیکیوٹر کی جانب سے امجد شعیب کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی مخالفت کی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے سماعت کی، دورانِ سماعت امجد شعیب کے وکیل میاں اشفاق نے دلائل دیئے۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے فریقین…

شاہد خاقان عباسی کے ایل این جی ریفرنس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ایل این جی ریفرنس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے عدم پیشی پر سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، عدالت نے ملزمان کی عدم حاضری اور استثنیٰ کی درخواست دائر نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ ایل این جی ریفرنس میں شریک ملزمہ…

ثانیہ مرزا کاانٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے انٹر نیشنل ٹینس سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔ ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ آئندہ ماہ دبئی میں ٹینس چیمپئن شپ کے بعد ٹینس ریکٹ لٹکا دوں گی۔ ان کاکہنا تھاکہ میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے بعد اختتام کرنا چاہتی تھی، ہم ڈبلیو ٹی اے کے فائنلز میں پہنچ رہے تھے لیکن انجری کا شکار ہو گئی۔ مجھے یو ایس اوپن سمیت تمام ایونٹس سے دستبردار…

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس اور اثاثے بحال

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس اور اثاثے بحال کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس اور اثاثے بحال کر دیئے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے وزیر خزانہ کے اثاثوں کی ضبطگی ختم کر دی اور بینک اکاؤنٹس بھی بحال کر دیئے ہیں۔وزیر خزانہ کے اثاثوں کی ضبطگی ختم ہو گئی، بنک اکاؤنٹس بھی بحال ہو گئے ۔ عدالت نے حکمنامے کہا کہ اسحاق ڈار سرنڈر کر چکے اور ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پر…

عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں گھر سے شامل تفتیش ہونے کی استدعا مسترد

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی گھر (زمان پارک) میں تفتیش کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں ہر صورت تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔ بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع دیدی۔ سپیشل پراسیکیوٹر…

رانا ثنا اللہ منشیات برآمدگی کیس میں بری

لاہور(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ منشیات برآمدگی کیس میں بری ہو گئے۔ انسداد منشیات عدالت لاہور میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ پراسیکیوشن کے 2 گواہان نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے حق میں بیان دے دیا۔پراسیکیوشن گواہ نے کہا کہ ہمارے سامنے رانا ثنا اللہ سے کوئی منشیات برآمدگی نہیں ہوئی۔انسپکٹر احسان اعظم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز چیمہ نے بیان حلفی عدالت میں جمع کرا دیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پراسیکیوشن کے پاس ٹھوس شوائد…

حکومت کا سود کے خلاف وفاقی شرعی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا اعلان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز )وفاقی حکومت نے اسلامی بنکاری کے فروغ کے لیے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے خلاف دائر درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے ملک میں اسلامی بنکاری نطام کے فروغ کے لیے اقدامات کو فروغ دینے کا فیصلہ کیاہے اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور گورنر اسٹیٹ بنک کی مشاورت سے اسلامی بنکاری نظام کے حوالے سے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ کیا…

برازیل کی عدالت نے ایپل پر 150کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا

برازیلیا(پاک ترک نیوز) برازیل کی عدالت نے ایپل پر 100ملین (تقریباً 150 کروڑ روپے) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔برازیلی عدالت نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پر آئی فون کے نئے ماڈلز کے ساتھ بیٹری چارجرز شامل نہ ہونے پر سو ملین برازیلی روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملک میں فروخت ہونے والے آئی فو ن کے نئے ماڈلز کے ساتھ بیٹری چارجرز کو بھی شامل کیا جائے۔ یہ مقدمہ صارفین اور ٹیکس دہندگان کی ایسوسی ایشن کی طرف سے دائر کیا گیا، جن کا مؤقف تھا کہ کمپنی چارجر کے بغیر اپنی نئی…

خاتون جج کو دھمکیوں پر توہین عدالت کیس ،عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر توہین عدالت کا کیس ،سابق وزیراعظم پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ کیس کی سماعت جاری ہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بنچ سماعت کر رہا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار بینچ میں شامل ہیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے انتظامیہ کوعوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ رجسٹرار ہائیکورٹ…

شہباز گل کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد کی سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی کے افسران کیخلاف منظم طریقے سے ملزم نے بات کی اور ان کے الفاظ میں پاک فوج کے خلاف بغاوت کے لیے اکسایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نے پاک فوج کو سیاست میں ملوث کرنے کی کوشش کی جس سے سپاہی سے…

عمران خان کی دہشت گردی مقدمہ میں 3 روز کیلئے راہداری ضمانت منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دہشت گردی مقدمہ میں 3روز کیلئے راہداری ضمانت منظور کرلی ۔ اسلام آبا د ہائیکورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا اور جمعرات تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔ اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے دہشت گردی کے مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔ وکیل بابر اعوان اور فیصل چوہدری کے ذریعے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More