براؤزنگ ٹیگ

court

شہباز گل کیس میں حکومت بھاگ رہی ہے ،فواد چودھری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ یہ صرف ٹارچر کرنے کے لیے یہ ریمانڈ لینا چاہتے ہیں۔یاد رکھیں پوری پارٹی شہباز گل کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز گل کیس میں حکومت بھاگ رہی ہے اور حکومت کے وکیل دلائل دینے کے لیے تیار نہیں، یہ معاملہ جلد حل کی طرف جانا چاہیے تشدد کسی صورت بھی نہیں بنتا۔ اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میرے لیے چونکا دینے والی بات ہے کہ ہائی کورٹ سے…

شہباز گل کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ،جوڈیشل ریمانڈ پر منتقل کردیا گیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ تفصیلات کےم طابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا،جہاں عدالت نے ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر کے روبرو پیش کیا، قبل ازیں پولیس نے…

ٹائیگر ووڈز نے ایل آئی وی گالف سیریز میں شمولیت کی پیشکش ٹھکرا دی

لاس اینجلس (پاک ترک نیوز) گولف کےنامور کھلاڑی ٹائیگر ووڈز نے سعودی حمایت یافتہ ایل آئی وی گالف انویٹیشنل سیریز میں شامل ہونے کے لیے700-800 ملین ڈالر کی ممکنہ پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔ بریک وے سرکٹ کے سی ای او گریگ نارمن کے مطابق ٹائیگر ووڈز کو یہ پیشکش اس وقت کی گئی تھی جب انہیں متنازع سیریز کا سربراہ نامزد کیا گیا تھا۔ دو بار کے عالمی فاتح نارمن نے گذشتہ رات امریکی ٹی وی پر نشر ہونے والے انٹرویو میں کہا کہ "یہ نمبر میرے سی ای او بننے سے پہلے موجود تھا۔ جی ہاں، اس لیے یہ نمبر اب بھی موجود…

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا بیٹا باپ سے رشتہ ختم کرنے کیلئے عدالت پہنچ گیا

لاس اینجلس(پاک ترک نیوز) دنیا کے امیر ترین آدمی اور ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک کے ٹرانس جینڈر بیٹے زاویر الیگزینڈر مسک نے جنس کی تبدیلی اور اپنے نام سے والد کا نام ہٹا کر اپنی شناخت تبدیل کرنے کے لئےعدالت میں درخواست دائر کر دی۔ اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے 18 سالہ ٹرانس جینڈر بیٹے نے لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کی جنسی شناخت مرد کے بجائے عورت کی جائے اور ان کے بائیولوجیکل فادر ایلون مسک کا نام ان کے نام سے ہٹایا جائے۔ زاویر الیگزینڈر مسک کا…

اسحاق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں دوبارہ دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دوبارہ دائمی وارنٹس گرفتاری جاری کردیے اور شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی اور شریک ملزمان کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔…

منی لانڈرنگ کیس ،شہباز اور حمزہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

لاہور(پاک ترک نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔سپیشل سنٹرل کورٹ میں منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل امجد پرویز نے کہا کہ عمرے پر جا رہا ہوں، غیرموجودگی میں فرد جرم عائد نہ کی جائے۔ جج نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے کو تو کوئی اعتراض نہیں تاریخ پر، جس پر ایف آئی اے نے جواب دیا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

ترک حکومت بڑی اپوزیشن جماعت پر پابندی کے لئے عدالت پہنچ گئی

انقرہ: ترک حکومت نے پارلیمنٹ کی بڑی اپوزیشن جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی پر پابندی کے لئے عدالت میں پٹیشن جمع کروا دی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعت کے کُرد دہشت گرد تنظیم (پی کے کے) کے ساتھ قریبی رابطے ہیں۔ یہ ایک غیر جمہوری سیاسی جماعت ہے جو ترک قوم کے اتحاد اور ترکی کی بحیثیت ایک متحد ریاست کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ترکی کی وزارت اطلاعات کے ترجمان فرحتین آلتون نے کہا ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (ایچ ڈی پی) دہشت گردوں کے ساتھ نہ صرف ہمدردی رکھتی ہے بلکہ اس کے کرد…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More