براؤزنگ ٹیگ

#covid

شمالی کوریا: دارالحکومت پیانگ یانگ میں پانچ روز کیلئے لاک ڈاؤن نافذ

پیانگ یانگ(پاک ترک نیوز) شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں سانس لینے کی پُراسرار بیماری کے باعث 5 دن کے لیے لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیانگ یانگ میں شہریوں کو دن میں متعدد بار بخار چیک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 5 دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ حکومتی حکم نامے میں کورونا وائرس کا نام لیے بغیر کہا گیا ہے کہ سانس لینے میں تکلیف کی ایک بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس لیے آئندہ پانچ روز تک شہری خود کو اپنے گھروں تک محدود کرلیں۔ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے اعلان کے بعد ہی…

19 واں آذربائیجان انٹرنیشنل ٹریول اینڈ ٹورازم فیسٹیول 2023 آئندہ برس اپریل میں منعقد ہو گا

باکو (پاک ترک نیوز) کورونا وبا کی وجہ سے تین سال کی معطلی کے بعد، 19 واں آذربائیجان انٹرنیشنل ٹریول اینڈ ٹورازم فیسٹیول 2023 آئندہ برس 25 سے 27 اپریل تک کیسپین ایونٹ آرگنائزرز کے زیر اہتمام باکو ایکسپو سینٹر میں دوبارہ منعقد گا۔ اے آئی ٹی ایف سیاحت کی مارکیٹ میں ایک اہم ایونٹ ہے، جو روایتی طور پر صنعت کے سرکردہ کھلاڑیوں کو اکٹھا کرتا ہے، انہیں نئے روابط قائم کرنے، سیلز کے جغرافیہ کو نمایاں طور پر وسعت دینے، صنعت میں تازہ ترین اختراعات اور رجحانات کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ،…

قطر نے فٹبال ورلڈ شائقین کیلئے کورونا ویکسینیشن کی شرط ختم کردی

دوحہ (پاک ترک نیوز) قطر نے فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2022شائقین کیلئے کورونا ویکسینیشن کی شرط ختم کردی ۔ قطر کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے کووِڈ کی ویکسین لگوانے کی شرط ختم کر دی ہے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا کیسز میں اضافے کی صورت میں کھلاڑیوں اور میچ انتظامیہ کو ’بائیو ببل‘ میں رہنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اگر کرونا کیسز میں اضافے کے سبب بائیو سیکیور ببل کا نفاذ کیا گیا، تو اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹورنامنٹ سے باہر کیا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ…

کورونا سے مزید 2افراد جان کی بازی ہار گئے ،392نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر سے مزید 2افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 392 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ آٹھ چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تیرہ ہزار آٹھ سو بائیس ٹیسٹ کئے گئے، تین سو بانوے نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ایک سو چھپن مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More