براؤزنگ ٹیگ

#cpec

سی پیک منصوبے میں تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے میں تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔ پاک چین مشاورتی میکنزم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان میں ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا اہم منصوبہ ہے، چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ، چینی وزیر کی پاکستان آمد پر باہمی اعتماد میں اضافہ ہے، چینی وفد کا پاکستان آنا دو طرفہ روابط کا حصہ ہے ، پاک چین عوامی…

حکومت کا سی پیک منصوبوں اور چینی ورکرز کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت کا سی پیک منصوبوں اور چینی ورکرز کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی بی کو سی پیک منصوبوں کیلئے 20کروڑ روپے مزیدجاری کیے جائیں گے ، وزیراعظم کی توثیق کے بعد اضافی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ چینی انجینئرز پر حالیہ دہشتگردانہ حملہ کے بعد سکیورٹی مزید سخت کرنے کافیصلہ کیا گیا، پاکستان دشمن انٹیلی جنس ایجنسیز سی پیک منصوبوں کوسبوتاژ کرنے کے درپے ہیں، اضافی فنڈز سے پاکستان دشمن انٹیلی جنس ایجنسیزکے منصوبوں کو کائونٹر کیا جائے گا۔ واضح رہے…

ایم ایل ون منصوبے کے نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ایم ایل ون منصوبے کے نظر ثانی شدہ پی سی ون کی منظوری دیدی گئی ۔ تفصیلات کےمطابق سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP) نے ایم ایل ون ریلوے منصوبے کیلئے نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری دےدی، جو کہ 6.7 بلین ڈالر مالیت کے چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کا ایک اہم جزو ہے۔ ایک بیان کے مطابق، CDWP نے اب اس منصوبے کو حتمی منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل (ECNEC) کی ایگزیکٹو کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔ حویلیاں ڈرائی پورٹ پراجیکٹ کو بھی ایم ایل ون منصوبے کے ساتھ منسلک کر دیا گیا…

اسحاق ڈار کی چین کے ایگزیکٹو نائب وزیراعظم سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر اعظم سے ملاقات کی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دونوں اطراف کے اعلیٰ حکام موجود تھے اور وزیر خارجہ نے 26 مارچ کو ہونے والے شانگلہ حملے پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی اور ہلاک ہونے والے چینی کارکنوں کی خدمات کو سراہا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری،…

پاکستان ترقی کرتا ہے تو کوئی انہونی چیز ہو جاتی ہے،اسحاق ڈار

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چائینہ میں پاکستان ایمبیسی میں پاکستانی پروفیشنلز اور طالب علموں کے لیے پروگرامپروگرام کے مہمان خصوصی پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے شرکت کی ۔ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ پانچواں سٹریٹجی ڈائیلاگ ہے ۔ یہ بہت اہم ڈائیلاگ ہے۔میں چار مرتبہ فنانس منسٹر رہا ہوں پاکستان کا ۔ہم محنت کرتے ہیں اوپر جانے کی کوشش کرتے ہیں کچھ ایسا ہوتا ہے کہ ہم پھر نیچے گر جاتے ہیں۔ ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر داخلہ اسحاق اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم سے بعد میں آزاد ہوا جب بھی پاکستان ترقی کرتا ہے تو…

پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کیلئے تیار ہے،وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (پاک تر ک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہناہےکہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کیلئے تیار ہے۔پاکستان، چین مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر آگے بڑھیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کسی بھی غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے پہلا انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان، چین مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر آگے بڑھیں گے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا چین کی شِنہوا نیوز ایجنسی کو خصوصی انٹرویو می وسیع موضوعات پر گفتگو کرتےہوئے کہاکہ پاکستان، چین متحد…

سی پیک کو اپ گریڈ کرنے کے لیے تیار ہیں،چین

بیجنگ (پاک ترک نیوز) بیجنگ کا کہنا ہے کہ سی پیک کو اپ گریڈ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ چین نے کہا ہے کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) کو اپ گریڈ کرنے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ مزید قریبی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ CPEC کے پہلے مرحلے کو حاصل کرنے کے بعد، پاکستان اپنے ابتدائی فصلوں کے منصوبوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے جبکہ اگلے مرحلے پر عملدرآمد کے لیے چین کے ساتھ مصروف عمل ہے۔…

سی پیک کی بدولت گوادر اور بلوچستان ترقی میں آگے نکل آئے ہیں : نگران وزیراعظم

کوئٹہ (پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ سی پیک کی بدولت گوادر اور بلوچستان ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے نکل آئے ہیں۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور چینی سفیر نے گوادر میں سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے پلانٹ کا افتتاح کردیا ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ مجھے آج بہت زیادہ خوشی ہورہی ہے، بلوچستان کے ساتھ نسبت کو جوڑنے میں دلی مسرت ہوتی ہے، اکتوبر میں بی آر آئی کی کانفرنس میں شرکت کیلئے گیا، چین میں ہمارے دورانیے…

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو خطے کیلئے گیم چینجر منصوبہ ہے : انوار الحق کاکڑ

بیجنگ : (پاک ترک نیوز) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو(بی آر آئی) ترقی وخوشحالی اور خطے کے لئے گیم چینجر منصوبہ ہے،پاکستان سی پیک میں دیگر ممالک اور شراکت داروں کا خیر مقدم کرے گا۔ نگراں وزیراعظم نے اوپن گلوبل اکانومی میں کنیکٹیویٹی پر اعلیٰ سطحی فورم سے خطاب کیا ، خطاب میں وزیراعظم نے تیسرے بی آر ایف کی کامیاب تنظیم پر چینی قیادت کو مبارکباد دی ۔ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پر صدر شی کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی پیک بی…

چین نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی 10سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین نے بلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو(بی آر آئی) کے آغاز سے اب تک کی کارکردگی، کامیابیوں اور مستقبل کے حوالے سے ـ"دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو: عالمی برادری کے مشترکہ مستقبل کا ایک اہم ستون" کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔ چین کی سرکاری کونسل کے انفارمیشن آفس نےآج منگل کے روز جاری ہونے والے وائٹ پیپر کے بارے میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ وائٹ پیپر بین الاقوامی برادری کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو(بی آر آئی) کی قدر کی بہتر تفہیم فراہم کرے گا، اس کے تحت اعلیٰ معیار کے تعاون…

پاکستان اور چین کے درمیان بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت تجارت کا آغاز

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان اور چین کے درمیان بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت تجارت کا آغاز ہو گیا ،پہلا کارگو ٹرکوں کا قافلہ چین سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گیا ۔ ٹی آئی آر سروس کے باضابطہ آغاز کیلئے کاشغر یوان فانگ انٹرنیشنل لاجسٹکس پورٹ کمپنی میں تقریب منعقد کی گئی جس میں این ایل سی کے نمائندوں، کاشغر کسٹمز، میونسپل کمیٹی کے حکام، سیوا لاجسٹکس اور کراس بارڈر ای کامرس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ پاکستان کی نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن اور چین کی معروف کمپنی سیوا لاجسٹکس کے…

سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل اور سی پیک منصوبے ملکر ملک کومعاشی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل اور سی پیک منصوبے مل کر ملک کومعاشی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، چینی کمپنیوں کے پاکستان میں کام کرنے سے روزگار کے نئے مواقع پیداہوں گے ،چینی کمپنیوں نے سی پیک میں 30ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں سی پیک اور ترقیاتی کاموں میں خدمات سرانجام دینے والی چینی کمپنیوں اور بینکوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک منصوبوں نے…

سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا دوسرا مرحلہ نئے ماڈل کے تحت آگے بڑھائیں گے۔ اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے 10 سال مکمل ہونے پر میں چین کے نائب وزیر اعظم کی پاکستان آمد پر شکر گزار ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس معاہدے کی بدولت آج ہم کہہ سکتے ہیں کہ…

بھارت کو سی پیک میں رکاوٹ بننے کے بجائے اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ بھارت کو سی پیک کے راستے میں رکاوٹ بننے کے بجائے اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان آئرن برادر ز ہیں، سی پیک اس آزمودہ ،سدا بہار بااعتماد اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کا ایک نیا باب ہے، سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر پاکستان اور چین کی قیادت اور عوام کو مبارک پیش کرتا ہوں، سی پیک چین کے صدر شی جن پنگ کا پاکستان کے عوام کے لئے تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 9 سپیشل…

پچھلی حکومت کے آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے مہنگائی کی لہریں آ رہی ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پچھلی حکومت کے آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے مہنگائی کی لہریں آ رہی ہیں۔ حالات گھمبیر ہیں لیکن ہماری نیت صاف ہے، حالات بہتر ہوں گے، میرا ایمان ہے وقت آئے گا حالات بدل جائیں گے،آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تجارت شروع کرنے کا جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے،ایک انفرادی شخص کا حکومت…

عمران نیازی نے دوست ملک چین پر الزامات عائد کرکے سی پیک کا جنازہ نکال دیا،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو پوری قوت کے ساتھ اقدار پر بٹھایا گیا مگر عمران خان نے کچھ نہیں کیا اور پاک فوج کی کاوشوں کو ضائع کیا الٹا 60 ارب کی سرمایہ کاری کرنے والے دوست ملک چین پر الزامات عائد کرکے سی پیک کا جنازہ نکال دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کا منصوبہ ہزارہ کی عوام کوسہولت دے گا اور امیر مقام نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل…

شہباز شریف کے دورہ چین سے حاصل شدہ نتائج کیلئے مل کر کام کریں گے،چینی سفیر

لاہو(پاک ترک نیوز) پاکستان میں چین کے سفیر نون رونگ کا کہنا ہے کہ صدر شی جن پنگ نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے دو ماہ سے بھی کم عرصے میں دو دفعہ ملاقاتیں کی ہیں جو پاکستان چین تعلقات کی اہمیت کواجاگر کرتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین سے حاصل شدہ نتائج کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ چین کے پاکستان کیساتھ باہمی اعتماد کا بے مثال تعلق مزید مضبوط ہوگا کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون، دوطرفہ سطح سے کثیر جہتی اور بین الاقوامی سطح تک پہنچ چکا…

پاکستان اور چین کی دوستی میں خلل ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی ، وزیر اعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی میں خلل ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی ۔چین کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کی پالیسیاں غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی میں خلل ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی جبکہ چینی قیادت کے ساتھ سرمایہ کاری، سی پیک اور جیو پولیٹیکل اسٹریٹجی پر مفید مذاکرات ہوئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں سی جی ٹی این کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین کے دورے کی دعوت میرے لیے باعث عزت ہے جبکہ…

قدرتی آفات کے دوران چینی ماہرین کا تجربہ مستقبل میں بھی مفید ثابت ہوگا،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات کے دوران ریسکیو اور ریلیف کے حوالے سے چینی ماہرین کا تجربہ، پاکستان کیلئے مستقبل میں بھی مفید ثابت ہوگا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں چینی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ماہرین کے خصوصی وفد کی Xu Xianbiao, Emergency Commanding Officer, ڈیپارٹمنٹ آف فلڈ کنٹرول، وزارتِ ایمرجنسی مینجمنٹ، چین کی قیادت میں ملاقات. اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چینی وفد کو تجویز دونگا کہ وطن واپسی سے پہلے پاکستانی…

نواز شریف ستمبر میں قوم کی نمائندگی کے لیے آرہے ہیں،جاوید لطیف

لاہور(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف ستمبر میں قوم کی نمائندگی کے لیے آرہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف ستمبر میں قوم کی نمائندگی کے لیے آرہے ہیں۔ نواز شریف کا جرم یہ ہے کہ اس نے سی پیک دیا۔نوازشریف نے ملک کے اندھیرے دور کیے تھے۔ہمیں انتقام کا نشانہ بنالیں مگر ملک کو برباد کرنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کس حقیقی آزادی کی بات کررہےہیں۔ حقیقی آزادی تو ہمیں 75سال پہلے مل چکی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More