پاکستان کی کریڈٹ ر یٹنگ اور امریکی ڈالر بانڈ کی فروخت میں بہتری آنےکا امکان ہے، گولڈمین سیکس
نیویارک (پاک ترک نیوز)
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اس کےامریکی ڈالر بانڈز کے ساتھ ساتھ بہتری کے امکانات موجود ہیں۔ جس سےمنافع کی شرح میں تیزی آنے کی توقع ہے۔
گولڈمین سیکس کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کرنسی کے لیے ممکنہ فوائد بھی دیکھے گئے ہیں۔2022 سے پریشان کن سطح پر رہنے کے بعد، پاکستان کے امریکی ڈالر بانڈز نے گزشتہ سال ای ایم بی آئی گلوبل ڈائیورسیفائیڈ انڈیکس میں سب سے زیادہ منافع فراہم کیا۔یہ عالمی میکرو پس منظر میں بہتری کے ساتھ، کم افراط زر اور فیڈ کے ہائیکنگ سائیکل کے خاتمے، اور…