براؤزنگ ٹیگ

#cricket

سینئرز کھلاڑیوں کے راز افشا کردیئے تو کرکٹ دیکھنا چھوڑ دیں گے،عمر اکمل

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلےباز عمر اکمل کا کہنا ہے کہ اگر مداحوں کو پاکستان کے سینئرز کھلاڑیوں کے زار افشا کردیئے تو کرکٹ دیکھنا چھوڑ دیں گے۔ عمر اکمل نے کہا کہ ہمارے لوگ بہت معصوم ہیں اور کرکٹ دیکھنا پسند کرتے ہیں، میں کسی کا نام نہیں لے رہا کیونکہ انکا احترام کرتا ہوں لیکن یہ راز کھل گئے تو لوگ کرکٹ دیکھنا چھوڑ دیں گے۔ مڈل آرڈر بلےباز عمر اکمل کا کہنا تھا کہ اگر کچھ لوگوں نے الزامات لگانا بند نہ کیے تو وہ بھی انکے رازوں سے پردہ اٹھائیں گے، جس سے ساتھیوں…

بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائد بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ٹیسٹ اور ون ڈے کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔قومی قائد بابر اعظم کی ون ڈے فارمیٹ میں حکمرانی برقرار ہے، بابر اعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں سر فہرست ہیں۔ قومی بیٹر امام الحق ایک درجہ ترقی کے بعد ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں، ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کی بیٹنگ رینکنگ میں…

شکیب الحسن نے گریجویشن مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئے

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان اور آل رائونڈر شکیب الحسن بالآخر گریجویشن مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔ شکیب الحسن نے ڈھاکا میں موجود امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی بنگلہ دیش سے ڈگری حاصل کی۔بنگلہ دیشی آل رائونڈر نے 35 برس کی عمر میں گریجویشن ڈگری پروگرام مکمل کرلیا، ، وہ کرکٹ میدانوں اور اس سے باہر ہمیشہ شہ سرخیوں میں جگہ پاتے ہیں، اس بار تعلیم کا خواب پورا ہونے پر نمایاں ہوگئے۔ شکیب بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ ان دنوں سلہٹ میں آئرلینڈ سے ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف…

ندا ڈار ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیوالی بائولر بن گئیں

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی ویمنز ٹیم کی آل رائونڈر ندا ڈار ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیوالی بائولر بن گئیں ۔ 36 سالہ آل راؤنڈر نڈا ڈار نے 130 ٹی 20 میچز کھیل کر 126 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد وہ ویسٹ انڈیز کی باؤلر انیسہ محمد کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ویمن ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی باؤلر بن گئیں۔ ندا ڈار نے یہ ریکارڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد اپنے نام کیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی باؤلر…

نسیم شاہ نے شادی پر خاموشی توڑ دی

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے شادی پر خاموشی توڑ دی۔ قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے شادی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شادی کا سوال ان کے والد سے کیا جائے، وہ جب بولیں گے دلہن تیار ہے تو شادی کرلوں گا۔ قومی پیسر نے مزید بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں ہی انجری کا شکار ہونے کے باعث ہمت ہار گیا تھا، فاسٹ باؤلر کیلئے انجری سے کم بیک کرنا مشکل ہوتا ہے، والدہ کی حوصلہ افزائی اور اللہ کے کرم سے دوبارہ کم بیک کیا۔ قومی فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں…

پی ایس ایل 8 کیلئے کمنٹیٹرز کے ناموں کا اعلان ،رمیز راجہ شامل نہیں

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 8 کیلئے کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا، سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا نام شامل نہیں ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں 34 میچوں کے دوران 15 کمنٹیٹرز اور دو پریزنٹرز پر مشتمل پینل میں ایلن ولکنز، بازید خان، ڈینی موریسن، ڈیرن گنگا، ڈومینک کارک، مارک بچر، نک نائٹ، عروج ممتاز، ثنا میر، سکندر بخت، سائمن ڈول، ورنن فلینڈر اور وقار یونس انگریزی میں کمنٹری کریں گے۔اردو کمنٹری کیلئے…

برائن لارا کو کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اہم عہدہ سونپ دیا

جمیکا(پاک ترک نیوز) سابق لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کرکٹ ویسٹ انڈیز نے کو ‘پرفارمنس مینٹور’ کے طور پر شامل کرلیا۔برائن لارا کا پہلا پروجیکٹ زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز ہوگی، جو 4 فروری سے بلاوایو میں شروع ہوگی۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے مطابق سابق لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کھلاڑیوں کو حکمت عملی سے متعلق مشورے فراہم کرنے کے علاوہ کھلاڑیوں کے گیم سینس کو بہتر بنانے کیلئے کوچز کی مدد کریں گے۔ سابق کرکٹر برائن لارا کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں کھلاڑیوں اور کوچز کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد مجھے…

آئی سی سی آج سال کے بہترین پرفامرز کیلئے ایوارڈز کا اعلان کرے گا

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )آج سال بھر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوںکھلاڑیوں کیلئے ایوارڈز فاتحین کا اعلان کرے گا۔ آئی سی سی نے اپنے سالانہ ایوارڈز کے مرحلہ وار اعلان کا شیڈول جاری کردیا ، شیڈول کے تحت آج اور کل 5آئی سی سی ٹیمز آف دی ایئر کی رونمائی کی جائے گی جبکہ 13کیٹیگریز میں انفرادی ایوارڈز کا اعلان 25 اور 26 جنوری کو ہوگا۔ ووٹنگ میں دنیا بھر کے ہزاروں شائقین نے بھی آن لائن حصہ لیا، 4 روز کے دوران آئی سی سی کے ڈیجیٹل چینلز پر ان ایوارڈز…

سعودی عرب میں کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے سعودی تیل کمپنی آرامکو اور آئی سی سی میں معاہدہ

دبئی (پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے دنیا کی سب سے بڑی تیل کی کمپنی سعودی آرامکو نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے جوآئندہ سال کے آخر تک چلے گی۔ آئی سی سی کی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس معاہدے میں آسٹریلیا میں رواں ماہ ہونے والا آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ میں ہونے والا آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، برطانیہ میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل اور انڈیا میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 شامل ہے۔…

آئی سی سی نے نئے قوانین متعارف کروا دیئے

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹر کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئے قوانین متعارف کروا دیئے ۔ متعارف کروائے گئے نئے قوانین میں ایسی گیند جو بیٹر کو پچ چھوڑنے پر مجبور کرے وہ نو بال قرار دی جائیگی۔باولنگ کے دوران فیلڈرز کا جان بوجھ کر آگے پیچھے ہونے پر امپائر بیٹنگ سائیڈ کو 5 پینلٹی رنز سے نوازے گا، نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آوٹ اب ان فیئرپلے کی جگہ رن سیکشن میں تبدیل کردیا گیا۔ ون ڈے فارمیٹ میں سلو اوور ریٹ پر ایک اضافی فیلڈر کو بقیہ اوورز کے لیے سرکل میں لایا جائیگا، ون ڈے میں قانون کا اطلاق آئی سی سی…

انگلش کپتان کا انجری کے باعث پاکستان سے ٹی ٹونٹی سیریز نہ کھیلنے کا امکان

لاہور (پاک ترک نیوز) انگلش کپتان جوش بٹلر کا انجری کے باعث پاکستان کیخلاف سیریز نہ کھیلنے کا امکان ہے ۔انگلینڈ ٹیم کے آل راؤنڈد معین علی کراچی میں کھیلے جانے والے چاروں میچز میں قیادت کریں گے، لاہور کے میچز میں بھی ان کے قیادت کرنے کا امکان ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق جوز بٹلر کی پنڈلی کی تکلیف زیادہ نہیں لیکن جلد بازی کرنے سے دوبارہ انجری ہونے کا خدشہ ہے۔ جوز بٹلر پنڈلی کی انجری کا شکارہیں،ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق وہ آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں اور ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہونے کے…

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈکو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز جیت لی

کیرنز(پاک ترک نیوز) آسٹریلیا کے شہر کیرنز میں جاری دوسرے ایک روزہ میچ میں میزبان آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 113رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ تفصیلات کےمطابق آسٹریلوی شہر کرینز میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ میزبان آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 195رنز بنائے ۔ سٹیو سمتھ نے 61جبکہ کلین میکسویل نے 25رنز کی اننگز کھیلی ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 4جبکہ میٹ ہینری نے 3کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ۔…

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی وفد قذافی سٹیڈیم پہنچ گیا

لاہور(پاک ترک نیوز)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا 4رکنی وفد سکیورٹی انتظامات دیکھنے قذافی سٹیڈیم پہنچ گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے مہمان وفد کو تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔دسمبر میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 2 ٹیسٹ اور3 ون ڈے میچز کے لئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی وفد قذافی سٹیڈیم پہنچ گیا ۔ 4رکنی وفد نے سکیورٹی انتظامات دیکھے ، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )حکام کی جانب سے سکیورٹی ٹیم کو سیریز کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، ریگ ڈیکاسن، سائمن…

دلبرداشتہ سریش رائنا کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) ٹیم سلیکشن میں نظر انداز ہونے اور آئی پی ایل میں خریدار نہ ملنے پر دلبرداشت سریش رائنا نے ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔ بھارتی آل رائونڈر سریش رائنا نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکائونٹ کے ذریعے کیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سریش رائنا نے ٹیم سلیکشن میں نظر انداز ہونے اور آئی پی ایل میں خریدار نہ ملنے کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، رائنا کی اپنی ٹیم چنئی سپر کنگز نے بھی ان کے لیے بولی نہیں لگائی۔ 35 سالہ بھارتی کرکٹر نے…

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ ،سری لنکا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

شارجہ (پاک ترک نیوز) یو اے ای میں جاری ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق شارجہ میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔ یاد رہے کہ ایونٹ کے افتتاحی لیگ میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو ہرا دیا تھا ۔ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا ۔ قبل ازیں پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے پاکستان کو ایک اور…

ایشیا کپ : بھارت اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں آج میدان میں اتریں گی

دبئی (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں جاری ایشیا کپ میں بھارت کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہو گا ۔بھارت نے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دی تھی۔ تفصیلات کےمطابق یو اے ای میں جاری ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں ہانگ کانگ کو بھارت کا چیلنج درپیش ہے ۔ ہانگ کانگ ایونٹ میں پہلا میچ کھیل رہی ہے جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دی تھی۔بھارت اگر میچ جیت جاتی ہے تو وہ سپر فور میں پہنچ جائے گی ۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو شکست دی اور سپر فور میں جگہ پکی…

کیوی آل رائونڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

ولنگٹن (پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ کے آل رائونڈر کون ڈی گرینڈ ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے ۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے آل راونڈر کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے کیوی آل رائونڈر کولن ڈی گرینڈ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اپنی فٹنس اور فیملی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں مزید جوان نہیں ہوسکتا۔ سخت ٹریننگ اور اسکے ساتھ ساتھ انجری کے مسائل بھی ریٹائرمنٹ کی ایک وجہ ہے۔اب وہ زیادہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔ کولن ڈی…

پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا

روٹرڈیم (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ کل نیدر لینڈز کے شہر روٹرڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل 3ون ڈے میچز کیلیے پاکستان ٹیم نیدرلینڈز میں موجود ہے۔دورہ نیدر لینڈز پر موجود قومی کرکٹ ٹیم تین میچوں کی سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ کل کھیلے گی ۔ پاکستانی ٹیم کو میزبان ٹیم پر برتری حاصل ہے اب تک مابین ہونیوالے تینوں میچز پاکستان نے جیتے ہیں ۔ دوسری جانب میزبان ٹیم ایک تو رواں سال کوئی میچ نہیں…

ون ڈے سیریز ، قومی سکواڈ نیدر لیڈز پہنچ گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے قومی سکواڈ نیدر لینڈز پہنچ گیا ۔ 16اگست کو پہلے ون ڈے سے قبل میسر وقت میں ہونے والے ٹریننگ سیشنز میں کھلاڑی ٹریننگ اور مینجمنٹ ممکنہ کمبی نیشن پر غور کرے گی، شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس مکمل بحال ہونے پر انھیں تیسرے میچ میں کھلانے کا امکان ہے،ابتدائی دونوں میچز میں ان کا خلا شاہنواز دھانی یا وسیم جونیئر سے پْر کیے جانے کا امکان ہے۔ کرکٹرز اور معاون اسٹاف ارکان جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہورسے علامہ…

نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں 33پلیئرز شامل ،میچ فیس میں اضافہ

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کے معاوضوں میں 10فیصد اضافہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کیلیے 30 جون کو منتخب کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی تھی،اس بار ریڈ اور وائٹ بال کی مختلف کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 33پلیئرز کو شامل کیا گیا ہے۔ کپتان بابر اعظم،محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی دونوں طرز کی ’’اے‘‘ کیٹیگریز میں شامل ہیں،تمام کیٹیگریز اے، بی ، سی، ڈی اور ای کے کرکٹرز کو ریڈ اینڈ وائٹ بال کی یکساں میچ فیس دی جائے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More