براؤزنگ ٹیگ

#cricketteam

پاکستان کرکٹ ٹیم میں ’’آپریشن کلین اپ‘‘ کی تیاری

نیو یارک(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم میں ’’آپریشن کلین اپ‘‘ کی تیاری ہونے لگی۔ امریکا اور بھارت سے مسلسل شکستوں نے پاکستانی ٹیم کی ورلڈکپ مہم کو شدید دھچکا پہنچایا، گوکہ ٹیم نے کینیڈا کو ہرا دیا لیکن سپر8 میں رسائی کا انحصار آئرلینڈ پر فتح اور دیگر ٹیموں کے نتائج پر ہے، حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم میں گروپنگ کا انکشاف ہوا جس کے بعد پی سی بی نے سخت اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے۔ دوستی یاری کے ساتھ بعض مخصوص حوالوں سے بھی گروپنگ کا انکشاف ہوا ہے، ایسے پلیئرز اپنے ساتھ موجود کرکٹرز کو ناقص…

ٹی20 ورلڈکپ؛ پی سی بی نے پاکستانی ٹیم کیلئے ترانہ جاری کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کیلئے خصوصی ترانہ ریلیز کردیا۔ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کیلئے کرکٹ بورڈ نے ترانا ساڈی واری اوئے ریلیز کیا، جسے علی عظمت، عارف لوہار اور نہال نسیم نے گایا ہے۔ ترانہ پاکستانی شائقین کے جذبے اور امنگوں کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے جو ہر مشکل وقت میں ٹیم ساتھ کھڑے رہے جبکہ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ بھی جیت کا جشن منائیں۔…

کاکول میں جاری کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ ایک روز پہلے ختم کرنے کا فیصلہ

ایبٹ آباد (پاک ترک نیوز) کاکول میں جاری قومی کرکٹرز کا فٹنس کیمپ ایک روز پہلے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دو ہفتوں پر محیط کیمپ کیلئے 8 اپریل آخری روز تھا تاہم اب راولپنڈی میں افطار ڈنر رکھے جانے کی وجہ سے ایک روز پہلے کھلاڑی ڈنر کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں گے۔ راولپنڈی میں 7 اپریل کو قومی کرکٹرز کیلئے الوادعی افطار ڈنر رکھا جارہا ہے، کھلاڑی ان دنوں فوجی جوانوں کے ہمراہ کاکول اکیڈمی میں اپنی فتنس کو بہتر بنانے پر کام کررہے ہیں۔ فٹنس کیمپ کے ختم ہوتے ہیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز…

بابر اعظم کو دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی مل گئی

لاہور(پاک ترک نیوز) بابر اعظم کو دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی مل گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کپتان کا اعلان کر دیا، بابر اعظم ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ سلیکشن کمیٹی نے بابراعظم کو متفقہ طور پر نامزد کیا تھا، سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بابر اعظم کو کپتان مقرر کیا۔ واضح رہے کہ بابر اعظم پہلے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں، وہ گزشتہ برس نومبر میں ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوئے تھے جس کے بعد پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ٹی…

ٹی ٹوئنٹی فزیکل فٹنس کیمپ کیلئے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ کیخلاف پانچ میچوں کی سیریز کیلئے ٹی ٹوئنٹی فزیکل فٹنس کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ۔کیمپ کل سے کاکول میں شروع ہوگا۔ اکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ 29 کھلاڑی منگل کے روز سے کاکول ایبٹ آباد میں منعقدہ فٹنس کیمپ میں حصہ لیں گے۔ کھلاڑی آج رپورٹ کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ یہ کیمپ پاکستان آرمی کے تعاون سے منعقد کررہا ہے جس میں ایک خاص حکمت عملی کے مطابق کھلاڑیوں کو آنے والی سیریز اور ٹورنامنٹ کے لیے تیار کیا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ کے…

وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے لکھا کہ ایک ناقابل یقین سفر کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، فیملی، کوچز، کا شکریہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔ فاسٹ بائولر نے مزید کہاکہ مینٹورز، ساتھیوں، مداحوں اور ہر کسی کا جس نے مجھے سپورٹ کیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں…

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

کراچی(پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے دبئی کے راستے کراچی پہنچ گئی۔ نیوزی لینڈ ٹیسٹ سکواڈ آکلینڈ سے امارات ائیر کی پرواز سے لگ بھگ 17 گھنٹے سے زائد کا مسلسل سفر طے کر کے آج علی الصبح دبئی پہنچا جہاں سے کیوی ٹیم اور آفیشلز دبئی سے کراچی پہنچے۔پرواز ای کے 600 نے مقررہ وقت پر صبح 10 بجکر 28 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈ کیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی میں شروع ہوگا۔دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ملتان…

سابق آل راؤنڈر لیوک رائٹ انگلش ٹیم کے سلیکٹر نامزد

لندن (پاک ترک نیوز) انگلینڈ ٹیم کے سابق آل رائونڈر لیوک رائٹ انگلش ٹیم کے نئے سلیکٹر منتخب ہو گئے ۔وہ اگلے برس مارچ میں اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ انگلش آل راؤنڈر لیوک رائٹ انگلینڈ کی مینز ٹیم میں سلیکٹر کے طور پر تقرری ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہوئی ہے، انکا 20 سالہ ٹی20 کیرئیر بھی اختتام پذیر ہوگیا ہے، رائٹ سال 2010 میں ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے رکن بھی تھے۔ اس موقع پر لیوک رائٹ نے کہا کہ انگلش ٹیم ساتھ چیف سلیکٹر کا کے عہدے پر کردار ادا کرنا میرے لیے اعزاز ہے، اگلے سال ایشز اور آئی سی سی مینز…

قومی سکواڈ ایڈیلیڈ سے سڈنی پہنچ گیا

سڈنی(پاک ترک نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم ایڈیلیڈ سے سڈنی پہنچ گئی ۔ایئر پورٹ پر شائقین نے شاہینوں کے ساتھ سلیفیاں بنوائیں ۔ ایڈیلیڈ میں شاہینوں نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل 9 نومبر کو ایس سی جی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے چھٹی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ قومی اسکواڈ کل کسی کرکٹ سرگرمی میں شرکت نہیں کرے گا جب کہ ٹیم مینٹور میتھیو ہیڈن کل دوپہر 12 بجے پری سیریز پریس کانفرنس میں شرکت کریں…

ہماری ٹیم کی کارکردگی دن بدن اوپر جارہی ہے،بابر اعظم

کرائسٹ چرچ (پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کی کارکردگی دن بدن اوپر جارہی ہے۔ورلڈکپ میں بھرپور اعتماد کے ساتھ میدان میں اترینگے، جیتنا گیم پر فوکس رکھیں گے نتائج بھی ہمارے حق میں آئینگے۔ بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ سیریز کے دوران بہت اچھی کرکٹ کھیلی گئی، زیادہ تر میچز سنسنی خیز رہے، جس سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں موجود ہر کھلاڑی اپنی زمہ داری لیتا ہے، بطورر کپتان سب سے یہی کہتا ہوں کہ گراونڈ میں اپنی سو…

پی سی بی نے آئندہ 4برسوں کیلئے قومی ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ 4 برسوںکیلئے قومی ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سال 2023 سے 2027 کے دوران آئی سی سی فل بورڈز کے 12 میں سے 10 ارکان کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔ انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا جیسے مضبوط حریفوں کے علاوہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئیں گی جبکہ افغانستان، آسٹریلیا، آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں محدود طرز کی کرکٹ کیلئے دورہ کریں…

دورہ نیدر لینڈز اور ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیدر لینڈز اور ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ۔ دورہ نیدرلینڈز میں تین ایک روزہ میچز کیلئے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جبکہ اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کیلئے15 کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا۔ نسیم شاہ کو قومی سکواڈز میں شامل کرلیا گیا ہے۔قومی فاسٹ بائولر حسن علی کو دونوں ٹورز سے آرام دیا گیا ہے۔ نیدر لینڈز کیخلاف ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخر زمان اور حارث رؤف قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل…

دورہ پاکستان ، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سکیورٹی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان آئے گی

لاہور(پاک ترک نیوز) انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان ، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی کی سکیورٹی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان آئے گی ۔ انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران سات ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ۔ سیریز کا انعقاد تین شہروں راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں ہونے کا امکان ہے تاہم ابھی تک اس کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق انگلینڈ کی سکیورٹی ٹیم اپنے دورہ کے دوران ہوٹل کے اطراف اور سٹیڈیم کے راستے سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لے گی۔ انگلش بورڈ کی سکیورٹی ٹیم ملتان کرکٹ سٹیڈیم…

پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں ہونیوالی سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں حصہ لے گی

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم نیوزی میں ہونیوالی سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں حصہ لے گی ۔ تین ملکی سیریز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے علاوہ بنگلہ دیش بھی اس سیریز کا حصہ ہوگی ۔ سیریز ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں 7 سے 14 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔ سیریز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 8 اکتوبر کو مدمقابل آئیں گی۔سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل…

انگلینڈ کا دورہ پاکستان ،برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر کی رمیز راجہ سے ملاقات

لاہور(پاک ترک نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ ، برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کی پاکستان آمد کے منتظر اور سیریز کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں، انگلش کرکٹ ٹیم کو رواں سال دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1536628336952238080 اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ انگلش فینز اور کرکٹ ماہرین دونوں ٹیموں کے مابین سنسنی خیز کرکٹ…

ویسٹ انڈیز ٹیم واپس وطن روانہ ہو گئی

لاہور(پاک ترک نیوز) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اپنا دورہ مکمل کر کے وطن روانہ ہو گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق مہمان ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان سے اسلام آباد پہنچی جہاں سے وہ اپنے وطن کیلئے روانہ ہو گئی۔ ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا، ملتان کی سخت گرمی نے مہمان کھلاڑیوں کو خاصا پریشان کیا، تاہم اس کے باوجود انہوں نے مضبوط حریف پاکستان کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرنے کی ہرممکن کوشش کی۔ پاکستان نے سیریز کے آخری ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 53 رنز سے شکست دی تھی۔ آل…

بابر اعظم اور فخر زمان عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچ گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور اوپنر بیٹر فخر زمان عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔ بابر اعظم اور فخر زمان کی مسجد نبوی ؐ میں لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ۔ شیئر کی گئی تصاویر میں بابر اعظم اور فخر زمان کے ہمراہ مسجد نبوی ؐ کے صحن میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ تصاویر میں بابر اعظم اور فخر زمان کو قمیض شلوار پہنے سر پر ٹوپی لیے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب فخر زمان نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو سعودیہ…

وفاقی کابینہ نے ویسٹ انڈیز ٹیم کی سکیورٹی کیلئے فوج تعینات کرنیکی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے فوج تعینات کرنےکی منظوری دے دی۔حکومت سندھ کی ریکوزیشن پروفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دی۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعیناتی کی منظوری دی۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے لائٹ کمانڈو بٹالین کی2 کمپنیز، ایک ایس سی جی کی پلاٹون اور ایک انفنٹری کمپنی تعینات ہوگی۔پاک ویسٹ انڈیز میچوں کے دوران 3 آرمی ہیلی کاپٹرز فضائی نگرانی کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More