براؤزنگ ٹیگ

crisis

ہمیں متبادل توانائی کے ذرائع پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں متبادل توانائی کے ذرائع خصوصاً شمسی توانائی کی ترویج پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پٹرولیم ڈویژن کے امور پر اہم اجلاس ہوا جس کے دوران وزیراعظم کو پٹرولیم اور گیس کے شعبوں کے حوالے سے پیشرفت اور تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کاربن فٹ پرنٹ کافی کم ہونے کے باوجود پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے پانچواں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، متبادل توانائی پر مبنی مصنوعات کے فروغ کے…

پنجاب میں بجٹ تک 300 یونٹ تک کے بجلی صارفین کیلئے پیکیج لانے کا فیصلہ

لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے بجٹ تک 300 سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے پیکیج لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے پیکیج پر کام کررہے ہیں، جون کے بجٹ میں سکیم نظر آئے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کمیٹی بنادی ہے، ممکن ہے بجٹ سے پہلے ہی سکیم کا اعلان کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے تھے خودکشی کرلوں گا قرضہ نہیں لوں گا، اتنے قرضے ہم نے70سال میں نہیں لیے جتنے…

آذربائیجان یورپ کو ماحول دوست بجلی فراہم کرے گا، جارجیا، رومانیہ اور ہنگری سے معاہدہ طے پا گیا

بخارسٹ (پاک ترک نیوز) آزربائیجان سے ماحول دوست بجلی کے حصول کے لئے جارجیا، رومانیہ اور ہنگری نے آزربائیجان سے معاہدہ کر لیا۔ جس کے تحت بحیرہ اسود کے نیچے سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی 11سو کلو میٹر لمبی تار بچھائی جائے گی۔ آذربائیجانی، جارجیائی، رومانیہ اور ہنگری کے رہنماؤں نے گذشتہ روز معاہدے پر دستخط کیے تاکہ یورپ کو سبز آذری توانائی فراہم کی جا سکے۔معاہدے میں آذربائیجان سے رومانیہ تک بحیرہ اسود کے نیچے 1,000 میگاواٹ کی 1,100 کلومیٹر (685 میل) برقی کیبل شامل ہے۔ اس معاہدے کو یوکرین جنگ…

سری لنکا میں معاشی بحران کے باعث سکول اور سرکار ی دفاتر بند

کولمبو (پاک ترک نیوز) سری لنکا میں معاشی بحران کے باعث دو ہفتوں کیلئے سکولوں اور سرکاری دفاتر کو بند کردیا گیا۔ایندھن کی عدم دستیابی کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگئی ہے۔ سری لنکا معاشی بحران سے دو چار ہے اور گذشتہ برس کے آخر سے مناسب مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اناج، ادویات اور ایندھن درآمد کرنے سے قاصر ہے۔ملک کو ریکارڈ مہنگائی اور بجلی کی طویل بندش کا بھی سامنا ہے جس کے خلاف مظاہروں میں شدت آئی ہے اور صدر گوتابایا راجا پاکسے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے۔ وزارت پبلک…

کیا وزارت عظمیٰ منحوس ہے؟

تحریر:سلمان احمد لالی آخر ایسی کیا وجہ ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی وزیر اعظم اپنی مدت پوری نہیں کرسکا، موجودہ سیاسی بحران کے دوران بہت سے لوگ یہ سوال اپنے آپ سے پوچھنے پر مجبور ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے تین اپریل کو کیے جانے والے اقدامات کے بعد نہ صرف حکومت ختم ہو چکی ہے بلکہ پاکستان میں سیاسی بحران پہلے سے شدت اختیار کرگیا ہے۔ سب سے پہلے اگر تاریخ کو دیکھیں 1947میں آزاد ہونے والی مملکت خداداد میں تقسیم کے ساتھ ہی سیاسی ماحول کی وجہ سے جو کھلواڑ شروع ہو ا…

ترک وزیر خارجہ اوغلو کی امریکی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ پر بات چیت

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے امریکی ہم منصب انتونی بلنکن کے ساتھ یوکرین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں دوطرفہ تعلقات اور یوکرین کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چاوش اوغلو نے گزشتہ روز یوکرینی اور روسی ہم منصبوں کے ساتھ بھی روس یوکرین جنگ کے حوالے سے بات چیت کی ۔ روسی وزیر خارجہ لاوروف اور یوکرینی وزیر خارجہ کولیبا نے گزشتہ جمعرات کو ترکی کے جنوبی صوبے انطالیہ میں ملاقات کی تھی۔

یوکرینی وزیر دفاع نے روس کو سرپرائز دینے کا عندیہ دیدیا

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرینیوزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف نے روس کوسرپرائز دینے کا عندیہ دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کواسلحہ اور گولہ بارود فراہمی پرپیشرفت ہوئی ہے لیکن ہتھیاروں اور گولہ بارود کی فراہمی پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف کا کہنا تھا کہ نازک لمحہ ہے، دشمن کو حیرت میں ڈالیں گے، بس اتنا جان لیں کہ اہم پیشرفت ہوئی ہے۔امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اپنے یوکرینی ہم منصب سے ٹیلی فون پر پھر رابطہ کرکے یوکرین کے لیے دس ارب ڈالر فوجی امداد کا…

روس یوکرین مذاکرات کا دوسرا دور ،فریقین کا شہریوں کے بحفاظت انخلا پر اتفاق

بیلاروس (پاک ترک نیوز) روس ا ور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ فریقین جنگ زدہ علاقوں سے شہریوں کے بحفاظت انخلا کیلئے محفوظ راہداری بنانے پر راضی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بیلاروس کی سرحد پر ہونیوالے روس اور یوکرین کے سفارت کاروں کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دور اختتام پذیر ہوگیا جس میں ایک اہم نکتے پر فریقین نے اتفاق کرلیا۔بیلا روس کی سرحد پر ہونے والی بات چیت کے دوران فریقین جنگ زدہ علاقوں سے شہریوں کے بحفاظت انخلا کے لیے محفوظ راہداری بنانے پر راضی ہوگئے۔ روس اور…

یوکرینی حکومت کی شہریوں سے گوریلا جنگ کا آغاز کرنیکی کی اپیل

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین نے اپنے شہریوں کو گوریلا جنگ کا آغاز کرنے کی اپیل کردی ہے۔ یوکرینی حکومت کا کہناہے کہ ملک کا دفاع کرنے کے لیے روسی فوج کے خلاف ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔یوکرینی صدر کے مشیر کا کہناہے کہ روسی فوج کا راستہ روکنے کے لیے عوام ریلیاں نکالیں اور جیسے بھی ممکن ہو رکاوٹیں کھڑی کریں۔ انہوں نے لوگوں کو کہا ہے کہ روس کے پچھلے دستے کمزور ہیں، اگر ہم ان کو بلاک کر دیں تو یہ جنگ جیت سکتے ہیں۔ جس کے لیے عوام درخت کاٹیں اور روسی فوج کے دستوں کو تباہ کریں۔ یاد رہے گزشتہ روز روسی…

روس نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی پر پابندی عائد کردی

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی پر پابندی عائد کردی ۔روس نے میڈوزا اور ریڈیو لبرٹی خبر رساں ادارے بھی بلاک کردئیے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بی بی سی کو امن خراب کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے روس کا موقف ہے کہ برطانیہ سمیت غیر ملکی میڈیا دنیا کے سامنے جزوی نظریہ پیش کر رہا ہے۔لیکن مغربی حکومتیں اس دعوے کو مسترد کر رہی ہیں، اور روسی سرکاری میڈیا پر تعصب کا الزام لگا رہی ہیں۔ دوسری جانب امریکین کمپنی ائیر بی این بی نے روس اور بیلاروس میں…

یوکرین بحران :برطانیہ کا روسی اقدامات کے خلاف جوابی کاروائی کا اعلان

لندن (پاک ترک نیوز) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرین کے صدر زیلنسی سے فون پر بات کرتے ہوئے بتا یا کہ وہ انکے ملک مزید دفاعی امداد بھیجیں گے۔انہوں نے کہا کہ لندن یوکرین کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی میںملوث افراد کو نشانہ بنانے کیلئے پہلے ہی ان پر پابندیاں عائد کرچکا ہےجو آج سے نافذ العمل ہوں گی۔ وزیر اعظم بورس جانسن نے کریملن کے لوہانسک اور ڈونیٹک علاقوں کا آزاد ریاستوں کے طور پر تسلیم کرنے کےفیصلے کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا کہ اس اقدام نے منسک پروٹوکول کے معاہدے کو ناقابل عمل بنا دیا…

اردگان کا بوسنیا بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون پر زور

ترک صد ر رجب طیب اردوان نے سربین ہم منصب الیگزینڈر ووچک کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ انقرہ بوسنیا بحران کے حل کیلئے اپنی سفارتکاری کو مزید فعال کر رہاہے۔ اردوان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بوسنیا، ہرزیگوینا بحران پر قابو پانے کیلئے کام کرے۔ اردوان نے سربین ہم منصب سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کے دوران بوسنیا، ہرزیگوینا میں علیحدگی پسندی کے رجحانات کا حوالہ دیتے ہوئےمسئلے کے حل پر زور دیا۔ سربیا کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ بلغراد پڑوسی بوسنیا، ہرزیگوینا کی علاقائی سالمیت کا احترام…

سوڈان میں سیاسی بحران جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: اقوام متحدہ

خرطوم (پاک ترک نیوز) سوڈان کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندے وولکر پرتھیز کا کہنا ہے کہ سوڈان میں جاری سیاسی بحران کے حل کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں اور امید ہے کہ سوڈان میں آئین جلد بحال ہوجائے گا۔ خرطوم سے نیویارک میں رپورٹس سے ورچوئل گفتگو میں اقوام متحدہ کے عہدیدار نے کہا کہ فوجی قبضے کے بعد سوڈان میں صورتحال بہتر لیکن انتہائی کشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بحران سے نکلنے کے لیے تیزی سے آگے بڑھیں اور سیاسی منتقلی کے مراحل کی طرف معمول کی طرف لوٹیں۔ سوڈانی فوج نے 25 اکتوبر کو…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More