براؤزنگ ٹیگ

#crudeoilprice

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100ڈالر فی بیرل سے کم ہو گئیں

نیویارک(پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے آ گئیں ۔ کروڈ آئل کی قیمت 93.70ڈالرفی بیرل ہو گئیں جبکہ برینٹ آئل کی قیمت کم ہو کر 99.78ڈالر فی بیرل ہو گئیں ۔ چین اور یورپ میں صنعتی پیداوار میں کمی کی بناپرتیل کی طلب میں بھی نمایاں کمی ہو گئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے کم ہو گئی۔ خوردنی تیل گندم مکئی اور سویابین کے نرخ بھی گر گئے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے،چاندی کے نرخ بڑھ گئے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی

لاہور: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا۔ برٹش کروڈآئل کی فی بیرل قیمت ایک اعشاریہ صفر چارفیصد کمی کے بعدایک سو دواعشاریہ نو ڈالرہو گئی۔ دوسری جانب امریکی کروڈ آئل کی قیمت ایک اعشاریہ تینتیس فیصد کمی کے ساتھ ستانوے اعشاریہ اکتیس ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور(پاک ترک نیوز) روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔ برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں بھی ایک اعشاریہ ایک آٹھ فیصداضافہ دیکھنے میں آیا۔ برطانوی کروڈآئل کی فی بیرل قیمت ایک سوسات اعشاریہ نو ڈالر ہو گئی۔ دوسری جانب امریکی کروڈ آئل کی قیمت ایک اعشاریہ پانچ صفر فیصد بڑھ کر اٹھانوے اعشاریہ سات دو ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

لندن / واشنگٹن(پاک ترک نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی منڈی میں برطانوی کروڈ آئل (برینٹ) کی قیمت 6.65 ڈالر فی بیرل یعنی 5.59 فیصد کم ہوکر 106.85 ڈالر پر آگئی۔اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 5.65 ڈالر یعنی 5.2 فیصد کم ہوکر 102.78 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی کساد بازاری کے خدشے کے پیش نظر انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 ڈالر فی بیرل تک کمی ہوئی۔ تیل اور گیس کی…

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 6فیصد تک گر گئیں

لندن (پاک ترک نیوز)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 6فیصد کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ۔ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ برطانیہ میں برینٹ نارتھ خام تیل تقریباً 8ڈالر کمی سے 112ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔ دوسری جانب امریکا میں خام تیل 110ڈالر فی بیرل سے بھی سستا ہوگیا۔ امریکی خام تیل کی قیمت 9ڈالر سے زائد کمی سے 108ڈالر 5سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ قیمتوں میں کمی امریکا و دیگر مغربی ممالک میں شرح سود میں اضافے کے پیش نظر ہوئی کیوں کہ سرمایہ کار…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More