امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا آزاد جموں و کشمیر کا دورہ
پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم آزاد جموں و کشمیر پہنچ گئے۔ امریکی سفیر نے 2 سے 4 اکتوبر تک کشمیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد امریکہ اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کا فروغ اور دونوں مُلکوں کے درمیان گہرے معاشی، ثقافتی اور عوامی روابط کو اُجاگر کرنا تھا۔
سفیر ڈونلڈ بلَوم نے اپنے قیام کے دوران آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس اور علاقہ کے تعلیمی، کاروباری اور ثقافتی شخصیات اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ مظفر آباد میں سفیر بلَوم نے 2005 میں آنے…