براؤزنگ ٹیگ

#currency

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان، ڈالر بھی مہنگا

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ 64 ہزار پوائنٹس کی حد سے بھی نیچے آ گئی ہے۔ سٹاک ایکسچینج میں 700 سے زائد پوائنٹس کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 63 ہزار 825 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 26 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر…

سوئفٹ نظام کی چھٹی، روس اور ایران نے اپنی کرنسیوں میں بینک ٹرانسفر شروع کردیا

تہران (پاک ترک نیوز) برکس کے ارکان روس اور ایران نے سرحد پار لین دین کے لیے سوئفٹ ادائیگی کے نظام کو باضابطہ طور پر ترک کر دیا ہے۔ دونوں ممالک براہ راست بینک ٹرانسفر کے ذریعے بین الاقوامی تجارت کے لیے ادائیگیاں شروع کریں گے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس اور ایران کے درمیان تجارت کے لیے اب سوئفٹ ادائیگی کے نظام کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ دونوں ممالک نے براہ راست بینکوں کے ذریعے لین دین کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ برکس کے دونوں ممبران اپنی متعلقہ مقامی کرنسی میں براہ راست بینک…

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر دسمبر میں بڑھ کر 3.238 ٹریلین ڈالر ہو گئے

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین کے زرمبادلہ کے ذخائر دسمبر میں بڑھ کر 3.238 ٹریلین ڈالر ہو گئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں دسمبر میں اضافہ ہوا، کیونکہ دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت گر گئی۔ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں توقع سے زیادہ دیکھنے میں آیا ۔گزشتہ ماہ $66 بلین بڑھ کر $3.238 ٹریلین ہو گیا، جو کہ رائٹرز کے تجزیہ کاروں کے سروے میں بتائے گئے $3.200 ٹریلین سے زیادہ اور نومبر میں $3.172 ٹریلین سے زیادہ ہے۔ یوآن دسمبر میں ڈالر کے مقابلے میں 0.52 فیصد بڑھ…

سٹاک مارکیٹ نے 61ہزار کی تاریخی حد بھی عبور کرلی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ،سٹاک مارکیٹ نے 61ہزار کی تاریخی حد بھی عبور کرلی ۔ تفصیلات کےمطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 61 ہزار کی حد عبور کر گیا۔ کاروبار کا آغاز ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 746 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 61 ہزار 476 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل کاروباری ہفتے کے پہلے روز سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس روزانہ بلند ترین سطح عبور کررہا ہے اور…

پاکستان کو دسمبر کے آخر تک 2 ارب ڈالر ملنے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کو دسمبر کے آخر تک دو ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جس کے بعد رواں برس کے آخر تک زرِمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔ پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 250 ملین ڈالر اور ور لڈ بینک سے 350 ملین ڈالر ملیں گے، جب کہ آئی ڈی اے سے بھی 350 ملین ڈالر ملیں گے۔ ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اورآئی ڈی اے کے بورڈ اجلاس دسمبر میں متوقع ہیں، عالمی بینک اور ایشین بینک سے 1.5 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جب کہ آئی ایم ایف سے بھی 710 ملین ڈالرز کی دوسری قسط مل جائے…

زرمبادلہ ذخائر میں 14ملین ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ملک کے ز ر مبادلہ کے ذخائر میں 14ملین ڈالر کا اضافہ ہو ا ہے ،ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 12.576ارب ڈالر ہوگئے ۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 14ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 12.576ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔ اعداد وشمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.507 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.068 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

آئی ایم ایف سے 71کروڑ ڈالر قرضے کیلئے مذاکرات 2نومبر کو ہونگے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر قرضے کیلئے مذاکرات 2نومبر کوہونگے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت ملنے والے 71 کروڑ ڈالر قرضے کی اگلی قسط کیلیے مذاکرات 2 نومبرکو ہونگے۔ مذاکرات میں آئی ایم ایف ٹیم کی قیادت ناتھن پورٹر کرینگے، حکومت پاکستان بیرونی سیکٹر کے چیلنجوں کے باوجود مذاکرات کی کامیابی کیلیے پرامید ہے، اگر حکومت عام انتخابات کا اعلان کردیتی ہے تو اس سے مذاکرات کے دوران وزارت خزانہ کے ہاتھ مزید…

ڈالر دو روز مسلسل مہنگا ہونے کے بعد دوبارہ سستا

کراچی (پاک ترک نیوز) امریکی کرنسی ڈالر مسلسل دو روز مہنگا ہونے کے بعد ڈالر دوبارہ سستا ہو گیا۔ انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے سستا ہونے کے بعد 280 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 251 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد انڈیکس 49 ہزار683 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

پاکستان معاشی بحالی کے سفر پر گامزن، شرح نمو میں 3.5 فیصد تک بہتری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملکوں کی ترقی کا دارومداد ان کی مضبوط معیشت پر ہوتا ہے، عسکری قیادت اور دیگر حکمرانوں کی انتھک کوششوں اور محنت کے ثمرات رونما ہو رہے ہیں۔ پاکستان کے معاشی بحالی کے سفر پر گامزن ہونے کے باعث شرح نمو میں بھی بہتری آنے لگی۔مالی سال 2024 کیلئے شرح نمو 3.5 فیصد تک بہتر ہوگئی، سال 2023 کیلئے یہ شرح 0.3 تھی۔ دو ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 50 روپے سے زیادہ کمی ہوئی، ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی بہترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی بن گئی، سمگلنگ اور ذخیرہ اندروزوں کے خلاف…

کرنسی سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون ،اوپن مارکیٹ سے 900ملین ڈالر ز بینکوں میں جمع

کراچی(پاک ترک نیوز) کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ غیر قانونی فاریکس ٹریڈنگ اور سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن سے اب تک اوپن مارکیٹ میں 900 ملین ڈالر تک کا فاضل حاصل ہوا ہے جو کہ بینکوں میں جمع کرایا گیا تھا۔ کرنسی ڈیلرز نے کہا کہ انتہائی ضروری انتظامی اقدامات نے معیشت کے لیے انتہائی قابل قدر نتائج پیدا کیے لیکن افغان ٹرانزٹ اور ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے لیے پالیسی اصلاحات نے بھی محنت سے کمائے گئے ڈالر کو بچانے میں مدد کی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ECAP) کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ نے…

انٹربینک میں ڈالر280 روپے سے کم ،اوپن مارکیٹ میں بھی سستا

کراچی(پاک ترک نیوز) ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قدر کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 07 پیسے کمی سے 279 روپے 43 پیسے پر آئی، تاہم بعد میں تنزلی کا رجحان جاری رہا اور دوپہر تک ڈالر کی قدر ایک روپے 17 پیسے کی کمی سے 279 روپے 33 پیسے کی سطح پر آ گئی۔ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی…

امریکی کرنسی ڈالر دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے سستا ہو کر283 روپے 68 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان سٹاک یکسچینج کے 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 47 ہزار305 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے سستا ،قیمت 285روپے 75پیسے ہو گئی

کراچی (پاک ترک نیوز) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میںڈالر مزید ایک روپے سستا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے ایک پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 76 پیسے پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 162 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 46 ہزار 789 پوائنٹس کی سطح…

ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

کراچی(پاک ترک نیوز) روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ امریکی کرنسی ڈالر اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے ۔ ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید 1.38فیصد مضبوط ہوا۔ ڈالر کے انٹربینک و اوپن ریٹ میں فرق مزید گھٹ کر 0.09فیصد رہ گیا۔ ڈالر کے انٹربینک ریٹ 7ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئے جب کہ اوپن ریٹ 11ہفتے کی کم ترین سطح پر ہیں۔ نتیجتاً ڈالر کے انٹربینک ریٹ 288روپے سے نیچے اور اوپن ریٹ 288روپے کی سطح پر ہیں۔ انٹربینک…

انٹر بینک میں ڈالر مزید 90پیسے سستا

کراچی(پاک ترک نیوز) روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے انٹر بینک میں آج بھی امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں مزید 90پیسے کی کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر 90پیسے سستا ہو کر 288روپے90پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 6 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 289 روپے 80 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستانی کرنسی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔کاروباری ہفتے کے دوسرےروز بھی انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 08 پیسے کمی کے ساتھ 289 روپے 78 پیسے کی سطح پر آ گئی ۔ بعد ازاں گراوٹ کا رجحان جاری رہا اور دوپہر تک انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 22 پیسے کی کمی سے 289 روپے 64 پیسے ہو گئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے کم ہوکر 292 روپے کا ہوگیا۔ پاکستان سٹاک…

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید ایک روپے 16پیسے کی کمی

کراچی(پاک ترک نیوز) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے 16یسے سستا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 16 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 290 روپے 60 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یادرہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 291 روپے 76 پیسے پر بند ہوا تھا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی دیکھنے میں آئی…

ڈالر کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

کراچی(پاک ترک نیوز) ڈالر کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے ۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں کمی سے مارکیٹ کا آغاز ہوا اور ڈالر 99 پیسے کی کمی سے 291 روپے 78 پیسے کی سطح پر آ گیا۔ ڈالر کی قدر کم ہونے کا رجحان برقرار رہا اور دوپہر تک ڈالر کی قیمت ایک روپے 37 پیسے کی کمی سے 291 روپے 40 پیسے کی سطح پر آ گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی گراوٹ جاری ہے۔ جمعہ کے روز…

انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں کاروبار کے آغاز ڈالر کی قیمت میں 80 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، 80 پیسے کمی کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 294 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 5 پیسے سستا ہوا تھا جس کے بعد ڈالر 294 روپے 90 پیسے پر بند ہوا ۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ یاد رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر…

انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے 45پیسے سستا

کراچی (پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے 41پیسے سستا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی اور ڈالر 294روپے 50پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں کمزور ہوا۔فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں صارفین کے لیے روپے کی قیمت فروخت کے لیے 300 اور خریداری کے لیے 297 تھی، جو پیر کے روز نرخوں کے مقابلے میں 3 روپے کم ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More