براؤزنگ ٹیگ

#cyclone

پاک بحریہ کی ساحلی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

کراچی (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کاکہنا ہے کہ پاک بحریہ کی ساحلی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے شاہ بندر کے نواحی علاقوں میں قائم میڈیکل کیمپوں میں متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ریلیف آپریشن کے دوران متاثرین میں راشن اور دیگر ضروری سامان بھی تقسیم کیا گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طوفان کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر کشتیوں کو نیول ہاربر میں لنگر انداز کرنے پر مقامی ماہی گیروں نے پاک بحریہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔پاک بحریہ کسی بھی…

کراچی سے بپر جوائے کا خطرہ ٹل گیا ،سمندری طوفان کی شدت کمزور

کراچی(پاک ترک نیوز) کراچی سے بپر جوائے کا خطرہ ٹل گیا، سمندری طوفان کمزور ہو کر سائیکلون اور شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔طوفان سندھ کے ساحلوں سے دور ہونے لگا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق طوفان کے باعث شمال مشرقی بحیرہ عرب میں لہریں 10 سے 15 فٹ تک بلند ہو سکتی ہیں جبکہ کیٹی بندر اور اطراف میں لہریں 6 سے 8 فٹ تک بلند ہوسکتی ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق طوفان کیٹی بندر سے 125 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے جبکہ کراچی سے 225 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے، اس وقت…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More