براؤزنگ ٹیگ

#cyfercase

عمران خان کی سائفر کیس اور توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلیں دائر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے سائفر کیس اور توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ سردار لطیف کھوسہ کی وساطت سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی گئیں۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سزا معطلی اور اپیلوں کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواستیں بھی دائر کی ہیں، چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ ان درخواستوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کریں جبکہ عدت کیس کی اپیل سیشن کورٹ میں دائر کی ہے۔ یاد رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ…

سائفر کیس ٹرائل کا حکم امتناع واپس، 14 دسمبر کے بعد کی کارروائی کالعدم قرار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس ٹرائل کا حکم امتناع واپس لیتے ہوئے 14 دسمبر کے بعد کی کارروائی کالعدم قرار دے دی۔ بانی پی ٹی آئی عمران کی سائفر کیس کے اِن کیمرہ ٹرائل کے خلاف اپیل پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ یاد رہے کہ عدالت نے سائفر کیس کا ٹرائل روک رکھا ہے۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور وکیل سلمان اکرم راجا عدالت میں پیش ہوئے۔ اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل دیے، جس کے بعد وکیل سلمان اکرم راجا نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا…

عمران خان اورشاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں فرد جرم عائد

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے 1923کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 5 اور 9 کے تحت عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی۔ ان دونوں دفعات کے تحت سزائے موت، عمر قید یا 14 سال قید کی سزا ہے۔ ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے فرد جرم میں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More