براؤزنگ ٹیگ

#death

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ، شہدا کی تعداد 35ہزار سے تجاز کر گئی

غزہ (پاک ترک نیوز غزہ میں ) اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے ، 7 اکتوبر سے اب تک شہداکی مجموعی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسرائیلی فضائی حملوں نے شمالی، وسطی اور جنوبی غزہ کے کچھ حصوں میں رات بھر اور اتوار کی صبح تک گولہ باری کی، اسرائیلی فوج نے کہا کہ جیٹ طیاروں نے گزشتہ روز غزہ کی پٹی میں 150 سے زیادہ حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 63 افراد شہید ہوئے غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی…

شاہراہ قراقرم پر مسافر بس کھائی میں جا گری، 20 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

گلگت(پاک ترک نیوز) شاہراہ قراقرم پر چلاس کے مقام پر مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق، 22 شدید زخمی ہو گئے جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ بس کو حادثہ چلاس کے علاقے شاہراہ قراقرم پر یشوکھل داس کے مقام پر پیش آیا جہاں راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر اچانک کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار تمام افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا…

لکی مروت میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد قتل

لکی مروت(پاک ترک نیوز) لکی مروت میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کرفائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ افسوس ناک واقعہ تختی خیل کے علاقے میں پیش آیا جہاں رات گئے نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی ، فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کے مطابق قتل ہونیوالوں میں دو بھائی ان کی بیویاں اور بچے شامل شامل ہیں، لاشوں میں ایک لاش مہمان رشتہ دار کی بھی ہے اور لاشیں ایک دو دن پرانی معلوم ہوتی ہے۔ کسی نے گھر میں گھس…

شاہد آفریدی کی بہن کراچی میں انتقال کر گئیں

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بہن کراچی میں انتقال کر گئیں۔ شاہد آفریدی کی بہن کی نماز جنازہ آج نماز ظہر کے بعد ڈیفنس فیز 8 کی ذکریہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔شاہد آفریدی کے بھائی مشتاق آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انتقال کی اطلاع دی۔ شاہد خان آفریدی کی بہن نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں، گزشتہ روز شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنی بہن کی صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست کی تھی۔

اسرائیلی فورسزکے ہاتھوں ایک اور فلسطینی شہید

یروشلم (پاک ترک نیوز) اسرائیلی قابض فورسز نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا ۔ فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ 14 سالہ فارس شارحبیل ابو سمرہ مغربی کنارے کے قصبے قلقیلیہ میں اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں نے فوجیوں پر پتھر اور فائر بم پھینکے، جس کا جواب ہوا میں فائرنگ سے دیا۔ 14سالہ فلسطینی لڑکے کو اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اس وقت نشانہ بنایا جب ایک انتہا پسند اسرائیلی وزیرنے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصی کا دورہ کیا ۔ انتہائی دائیں بازو…

یونان ٹرین حادثہ،32افراد ہلاک 85زخمی ہوگئے

ایتھنز(پاک ترک نیوز) یونان میں مسافر ٹرین اور مال بردار ٹرین کے درمیان تصادم میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے۔جبکہ دیگر 85 افراد زخمی ہیں۔ یونانی فائر سروس کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ معلومات میں بتایاگیا ہے کہ یونان کے شہر لاریسا کے قریب پیش آنے والے اس افسوس ناک واقعہ میں اس وقت تک 32 مرنے والے مسافروں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔جبکہ 85 مسافروں کو زخمی حالت میںنکالا جا چکا ہے۔ اسی حوالے سے ٹرین سروس چلانے والے ادارے ہلینک ٹرین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حادثے کے وقت تقریباً…

ترکیہ میں تباہ ہونے والی عمارتیں بنانے والوں کے خلاف تحقیقات شروع

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ اور شام میں سات اعشاریہ آٹھ کی شدت کے زلزلے کے بعد جنوب مشرقی ترکیہ اور شام کے شمالی علاقوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 34 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔جبکہ اقوام متحدہ نے اس تعدادکے 50 ہزار کا ہندسہ عبور کرنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق د ماہرین اور ترکیہ کے شہریوں نے زلزلے کے نتیجے میں ہوئی بڑی تباہی کا ذمہ دار ناقص تعمیرات کو قرار دیا ہے۔جس کے بعدحکام نے گزشتہ ہفتے کے ہولناک زلزلے میں زمین بوس ہونے والی عمارتوں کی تعمیر کرنے والے کنٹریکٹرز کے…

برطانوی شہزادے ہیری کا افغانستان میں 25افراد کو ہلاک کرنے کا اعتراف

لندن (پاک ترک نیوز) برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری نے افغانستان میں 25 افراد کو ہلاک کرنے کا انکشاف کیا ہے۔شہزادہ ہیری نے 10 سال تک برطانوی فوج میں کیپٹن کے عہدے تک خدمات انجام دیں۔ برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری نے اپنی خودنوشت میں اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں اپاچی ہیلی کاپٹر پائلٹ کی ڈیوٹی کے دوران 25 افراد کو ہلاک کیا۔ شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ " افغانستان میں دوران ڈیوٹی کی گئی ہلاکتوں پر فخر ہے اور نہ ہی کوئی شرمندگی ہے ، جنگی حالت میں…

غزہ کے رہائشی علاقے میں آگ سے جھلس کر سات بچوں سمیت 21افراد جاں بحق

غزہ (پاک ترک نیوز) فلسطین کے علاقے غزہ میں رہائشی علاقے میں آگ سے جھلس کر سات بچوں سمیت اکیس افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔اسرائیل کے طویل محاصرے کو اس بڑے زیادہ جانی نقصان کا سبب ٹھہرایا گیا ہے کیونکہ کہ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں مقبوضہ فلسطین کے دیگر علاقوں سے بر وقت جائے وقوعہ تک نہیں پہنچ سکیں۔ غزہ کی رہائشی پٹی پر یہ آگ جبالیہ کیمپ میں ایک بلڈنگ میں لگی تھی جس نے دیگر عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔شدید اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے آگ پر بروقت کنٹرول نہ کیا جاسکا۔ غزہ کے شہری دفاع…

اسرائیلی فورسز نے 6نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا

نابلس (پاک ترک نیوز) فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی فورسز کی گولہ باری کے باعث 6نہتے فلسطینی جاں بحق جبکہ 21سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی تحریک فتح کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح سویرے، بڑی تعداد میں اسرائیلی فوج نے نابلس شہر پر دھاوا بول دیا ۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فائرنگ سے پانچ فلسطینی شہید ہو گئے۔ان کی شناخت 26 سالہ علی خالد انتر، 27سالہ مشعل بغدادی،31سالہ وادي الحواۃ،30سالہ حمدی قیوماور 35 سالہ حمدی محمد شرف کے ناموں سے ہوئی…

وزیراعظم کی ارشد شریف کی میت واپس لانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کی میت کی وطن واپسی کے لئے خارجہ اور داخلہ کی وزارتوں کو فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے سیکریٹری خارجہ اور سیکریٹری داخلہ کو میت کی واپسی کے عمل کو تیز بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کا دونوں وفاقی سیکریٹریز کو کینیا کے حکام سے رابطے میں رہنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی میت کی وطن واپسی کے تمام مراحل کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔

ارشد شریف کے قتل ہونے کی اصل کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) کینین میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ارشد شریف پولیس کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے ۔ کینین میڈیا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے ڈرائیور کے ناکہ توڑنے پر پولیس نے فائرنگ کی، ارشد شریف کو سر پر گولی لگی جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔ تفصیلات کےمطابق کینین میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ارشد شریف کو کینیا کی پولیس نے غلط فہمی میں مار دیا، نیروبی ہائی وے پر پولیس نے گولی ماری، جس کار میں ارشد شریف سوارتھے پولیس کو اس جیسی کار کی تلاش تھی۔ کینیا پولیس ہیڈکوارٹر کا کہنا ہے کہ انڈیپنڈنٹ پولیسنگ…

ترکیہ میں کوئلے کی کان میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے دھماکہ، 25 کان کن جاں بحق

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں کوئلے کی کان میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں 29کان کن جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ حادثہ ترکیہ کے شمالی صوبے بارٹن میں کوئلے کی کان میں ہوا ۔ دھماکے کے بعد 11افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے بچا لیا ۔مطابق دھماکہ کوئلے کی کان کے داخلی راستے میں تین سو میٹر نیچے ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہوا۔کان میں110 کان کن کام کر رہے تھے۔ متعدد کان کن دھماکے کے بعد کان سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 49کان کن کان اب بھی کان میں پھنسے ہوئے ہیں ۔جنھیں…

یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 15ہلاک 20لاپتہ

ایتھنز (پاک ترک نیوز)یونان کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 15افراد ہلاک جبکہ 20لاپتہ ہو گئے جبکہ پانچ افراد کو زندہ بچا لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بحیرہ ایجیئن میں لیسبوس اورکائیتھرا کے جزیرے کے قریب د و روز کے دوران تارکین وطن کی دوسری کشتی ڈوب گئی ۔ کشتی ڈوبنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ کوسٹ گارڈز کے مطابق کشتی میں 40 افراد سوار تھے جن میں سے پانچ افراد کو بچا لیا گیا ہے ۔ 15افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں جبکہ 20 ابھی تک لاپتہ ہیں۔ بدھ کو ہونے والے واقعے میں سخت طوفان کے دوران…

انڈونیشیا میں زلزلے سے 2افراد ہلاک متعدد زخمی ہو گئے

جکارتا(پاک ترک نیوز) انڈنیشیا کے جزیرے سماترا میں زلزلے سے 2افراد متعدد زخمی ہو گئے ۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کےمطابق انڈونیشین جزیرے سماترا میں 5.9 شدت کے زلزلے میں 2افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔امدادی کاموں کے دوران دو آفٹر شاکس زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جن کی شدت 5.0 تھی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز جزیرے سماترا سے 43 کلومیٹر دور شمال مشرقی علاقے سائیبولگا میں 13 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے میں 15 افراد…

افغانستان میں زلزلے سے 255افراد ہلاک ،ایک ہزار زخمی

کابل(پاک ترک نیوز) افغانستان کے مختلف علاقوں میں 6.1شدت کے زلزلے کے باعث 255افراد اور ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔زلزلے کے باعث متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔ افغان وزارت داخلہ نے 255 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ حکام کے مطابق زلزلے سے ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ حکام نے خدشہ ظاہرکیاہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ…

الجزیرہ کی شہید صحافی شیریں ابوعاقلہ کے تابوت کو اسرائیلی فوج نے گرا دیا

یروشلم (پاک ترک نیوز) الجزیرہ کی شہید خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کے تابوت لے جانے والے جلوس پر اسرائیلی فوج نے دھاوا بول دیا جس کے باعث تابوت زمین پر گر گیا ۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو پر دنیا بھر کے لوگ غصے کا اظہار کر رہے ہیں جس میں اسرائیلی فورسز میت کی بے حرمتی کر رہی ہے۔ https://twitter.com/AlArabiya_Eng/status/1525079933416099848 یروشلم میں قابض اسرائیلی فوج آخری رسومات کیلئے صحافی شیریں ابو عاقلہ کا تابوت لے جانے والے جلوس پر ٹوٹ پڑی جس کے باعث بھگدڑ مچنے سے میت سمیت…

افغانستان کے 10صوبوں میں سیلاب سے تباہی ،22جاں بحق ،30زخمی

کابل (پاک ترک نیوز) افغانستان کے 10صوبوں سے سیلاب نے تباہی مچا دی ۔ مسلسل بارشوں اور ڈیم ٹوٹنے سے آنے والے سیلاب سے 22افراد جاں بحق جبکہ 30زخمی ہو گئے ۔ سیلاب سے سب سے زیادہ صوبے بغلان، پروان اور بدغیث متاثر ہوئے جہاں درجنوں مکانات تباہ اور ذرائع آمد و رفت معطل ہوگئے۔ سڑکوں سے نکاسی آب کے بعد ٹریفک کی بحالی کا کام جاری ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ متاثرہ شہریوں کو سرکاری دفاتر اور اسکولوں میں قائم ایمرجنسی ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ سیلابی ریلے میں 10 سے زائد…

نائیجیریا : مسلح افراد کے حملے میں 57افراد ہلاک

لاگوس (پاک ترک نیوز) افریقی ملک نائیجریا میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 57افراد ہلاک ہو گئے ۔ مقامی افراد نے ڈاکوئوں کے حملے سے بچانے کیلئے سیلف ڈیفنس گروپ بنا رکھا تھا ۔ گروپ نے یرغمال بنائے گئے افراد کو چھڑانے کی کوشش کی تو ڈاکوئوں نے گروپ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے 57افراد کو ہلاک کردیا۔ ڈاکو اکثر بھاری ہتھیاروں سے لیس دیہاتوں میں حملہ کر کے مویشی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرتے ہیں اور تاوان حاصل کرنے کے لیے مقامی افراد کو اغوا کر لیتے ہیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں شین وارن کی موت طبعی قرار

بنکاک (پاک ترک نیوز) پوسٹ مارٹم رپورٹ میں شین وارن کی موت طبعی قرار دیدی گئی ۔آسٹریلیا میں شین وارن کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔تھائی پولیس کا کہنا ہے کہ شین وارن کی میت کووطن بھیجنے کے لئے آسٹریلیا کے قونصل خانے کے حوالے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کی پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ میں شین وارن کی موت طبعی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔شین وارن کی موت طبعی نہ ہونے کے بارے میں کوئی شواہد نہیں ملے۔ شین وارن جمعہ کے روز تھائی لینڈ میں اپنے وِلا میں مردہ پائے گئے۔ وارن…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More