براؤزنگ ٹیگ

#defalt

پاکستان ڈیفالٹ کرسکتا ہے، بلوم برگ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) امریکی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے بیل آؤٹ قرضوں کے بغیر ڈیفالٹ ہو سکتا ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق شرائط پوری نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ آئی ایم ایف بیل آؤٹ کے بغیر پاکستان ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔ جون کے بعد پاکستان کے قرض ادائیگی کے فنانسنگ آپشن غیر یقینی ہیں۔ پاکستان 6.5 بلین ڈالر کا بیل آؤٹ پروگرام دوبارہ شروع کرنے کیلئے جدوجہد کر رہا ہے جو حکومت…

ڈیفالٹ کا خطرہ ختم، ملک ترقی کریگا، آرمی چیف کی کاروباری شخصیات کو یقین دہانی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملک کی 10 سرکردہ کاروباری شخصیات سے ملاقات کی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی موجودگی میں انہیں یقین دہانی کرائی کہ پاکستان مشکل معاشی حالات سے کامیابی سے باہر نکل آئے گا‘ ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل چکا ہے، ملک ترقی کرے گا اور ہم ایک خوشحال قوم بن کر ابھریں گے۔ ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے صنعت کار و سرمایہ کار برادری کو یقین دہانی کروائی ہے کہ معاشی حالات مشکل ضرور ہیں مگر بہتری کی طرف گامزن ہیں اور توقع ہے کہ مشکل حالات سے جلد نکل…

پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا، ہو چکا ہے: وفاقی وزیر خواجہ آصف

سیالکوٹ(پاک ترک نیوز)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا، ہو چکا ہے، ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ مستحکم ہونے کے لیے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ناگزیر ہے۔ ہمیں درپیش مسائل کا حل ملک کے اندر ہی ہے، آئی ایم ایف کے پاس پاکستان کے مسائل کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے ذمے دار اسٹیبلشمنٹ، بیورو کریسی اور سیاستدان سب ہیں کیوں کہ پاکستان میں آئین اور قانون پر سمجھوتا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو…

پاکستان کو سری لنکا بنانے کی خواہش رکھنے والوں کو ہمیشہ کی طرح مایوسی ہوگی،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی تباہ حال معیشت کو بحال کریں گے۔ ان شا اللہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا۔پاکستان کو سری لنکا بنانے کی خواہش رکھنے والوں کو ہمیشہ کی طرح مایوسی ہوگی۔ حکومت کی معاشی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ان شا اللہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا۔دوران اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ معیشت کو مستحکم اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ قبل ازیں اجلاس میں وزیر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More