براؤزنگ ٹیگ

Defence

ترکیہ امریکہ سے ایف 16نہ ملنے پر روسی ایس یو 35طیارے خریدے گا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے روس کے ایس 35طیاروں کو امریکہ کی جانب سے ایف 16طیارے نہ ملنے پر متبادل قرار دیدیا۔ ترکیہ کی اعلیٰ دفاعی ایجنسی کے سربراہ اسماعیل دیمیر نے کہا ہے کہ اگر امریکا ہمیں ایف 16 طیارے فراہم نہیں کر پاتا تو متبادل کے طور پر روسی ایس یو 35 طیارے خریدے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ اپنے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے 40 ایف 16 طیارے خریدنے کا خواہشمند ہے۔انقرہ اور واشنگٹن کے مابین ایف 16 طیاروں کی بات چیت چل رہی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے روس سے فضائی دفاعی نظام ایس…

امریکہ یوکرین کوجدید ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹمزبھی فراہم کرے گا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور یوکرین کے وزیر دفاع الیکسی ریزنکوف نے فون پر بات چیت میں یوکرین کو فوجی امداد پر تبادلہ خیال کیا۔جس میں HIMARS متعدد راکٹ لانچروں کی اضافی فراہمی بھی شامل ہے۔ پینٹاگون کے قائم مقام پریس سیکرٹری ٹوڈ بریسیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری آف ڈیفنس لائیڈ جے آسٹن نے یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف سے بات کی تاکہ حالیہ یوکرین ڈیفنس کانٹیکٹ گروپ میٹنگ کے نتائج اور یوکرین کو جاری سیکیورٹی امداد پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ جس میںحالیہ…

پاکستان اور ترکی کادفاعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک قومی دفاع کے وزیر ہولوسی آکار نے اپنے پاکستانی ہم منصب خواجہ محمد آصف کے ساتھ علاقائی دفاع اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے جو کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ترکی کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ آکار نے دارالحکومت انقرہ میں وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر میں آصف کا فوجی اعزاز کے ساتھ استقبال کیا۔ وفود کی ملاقاتوں کی صدارت کرتے ہوئے دونوں وزرائے دفاع نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور علاقائی دفاعی اور سلامتی کے امور پر…

پہلی سعودی بین الاقوامی دفاعی نمائش 6مارچ سے شروع ہو گی

ریاض (پاک ترک نیوز)سعودی عرب میں پہلی بین الاقوامی دفاعی نمائش کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں ۔ اور 6مارچ سے شروع ہونے والے شو میں نمائش کے لئے مختص تمام جگہیں فروخت کر دی گئی ہیں۔ منگل کے روز سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز (جامی) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سعودی فرماں روا اور حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں ریاض میں منعقد ہونے والے عالمی دفاعی اور سیکورٹی ایونٹ میں5 مارچ کو انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز (IISS) کے زیر…

ترکی ، آذربائیجان تعلقات میں اہم ترین پیشرفت

انقرہ (پاک ترک نیوز) انقرہ نے تاریخی شوشہ اعلامیہ کو قانون میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا۔ بل کو ترک سپیکر مصطفیٰ سینٹوپ کے دستخط کے بعد خارجہ امور کمیٹی میں غور کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ اس قانون میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات اتحاد میں بدل جائیں گے جس سے دفاعی تعاون میں اضافہ ، ترکی اور آذربائیجان کے درمیان زمینی رابطے کیلئے نقل و حمل کے منصوبوں پر کام ہوسکے گا۔ شوشہ اعلامیہ پر ترکی اور صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان نے صدر الہام علیوف نے دستخط کیے ۔ اس حوالے سے تقریب کا انعقاد تاریخی شوشہ…

امریکا چین آمنے سامنے ، تائیوان کے فوجیوں کی خفیہ تربیت کا انکشاف

بیجنگ(پاک ترک نیوز) امریکا اور چین میں پہلے سے جاری کشیدگی بڑھنے لگی ہے ۔ تائیوان میں ایک امریکی بحری دستے اور ایک خصوصی یونٹ کے مسلح افواج کو تربیت دینے کا انکشاف ہوا ہے ۔ امریکی جریدے نے حکومتی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تربیتی مشن کے لیے دو درجن امریکی فوجی تعینات ہیں اور یہ ٹریننگ تائیوں کے دفاع کو مضبوط بنانے کی امریکی کوششوں کا حصہ ہے ۔ اس تربیت کی وجہ تائیوان کے خلاف چین کی ممکنہ جارحیت کے خدشات بتائے گئے ہیں ۔ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے چینی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More