ترکی کی یوکرین کو اسلحہ کی فروخت میں اضافہ
استنبول (پاک ترک نیوز)
حالیہ دنوں میں ترکی کی بطور ایک اہم علاقائی طاقت اہمیت میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ انقرہ کی جانب سے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔ لیکن اس دوران یوکرین کو اسلحہ اور دفاعی ساز و سامان کی فروخت میں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ترک صنعتی ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جنوری میں یوکرین کو اسلحہ کی فروخت بڑھی۔
2022کے پہلے کوارٹر میں مجموعی طور پر 59.8ملین ڈالرز کی ایکسپورٹس کی گئیں جبکہ 2021کے پہلے کوارٹر میں یہ صرف 1.9ملین ڈالر…