براؤزنگ ٹیگ

#defenceminister

عدلیہ کا احترام کرتے ہیں مگر سیاستدانوں کو کمزور نہ سمجھا جائے، خواجہ آصف

سیالکوٹ(پاک ترک نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں عدالتوں کو بھی چاہیے کہ وہ ہمارا احترام کریں۔ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے سیاست دانوں سے پارلیمنٹ میں مشاورت کریں گے، نو مئی کو براہ راست پاکستان کے وجود پر حملہ کیا گیا، سیاست سیاست کھیلنے سے ملک کو نقصان ہورہا ہے، پی ٹی آئی کا مقصد صرف اور صرف اقتدار ہے،پارلیمنٹ تحلیل کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل سکس کی کارروائی ضرور ہونی چاہیے۔ وزیر دفاع…

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے،شہباز شریف

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی شعبے کے ساتھ معاشی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ وزیر اعظم سے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ امور ، علاقائی امن و سلامتی اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال…

امریکہ سے F-16طیاروں کی خریداری پر ٹھوس اقدامات کی توقع ہے،ترک وزیر دفاع

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے وزیر دفاع یاسر گلر کا کہنا ہے کہ امریکہ سے F-16طیاروں کی خریداری کے معاملے پر ٹھوس اقدامات کی توقع ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ترکیہ کے وزیر دفاع یاسر گلر نے کہا ہے کہ ترکیہ امریکہ سے F-16 لڑاکا طیاروں کی خریداری کی درخواست کے عمل کی نگرانی کر رہا ہے، اور وہ ان طیاروں کے بارے میں "جلد سے جلد" ٹھوس اقدامات کی توقع کر رہے ہیں۔ امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے خطاب کرتے ہوئے یاسر گلر نے ان رویوں اور طریقوں کی اصلاح پر زور دیا جو ترکیہ کی قومی سلامتی کو براہ راست متاثر کرتے ہیں۔…

چین کے وزیر دفاع کو بھی عہدے سے برطرف کردیا گیا

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین کے وزیر دفاع لی شانگفو کو عہدے سے برطرف کردیا گیا ۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں مالی اور اخلاقی جرائم کے الزامات پر وزیر دفاع لی شانگفو کو عہدے سے برطرف کردیا جب کہ سابق وزیر خارجہ کن گینگ کو کابینہ سے بھی سبکدوش کر دیا گیا۔چین کے ریاستی نشریاتی ادارے نے دونوں وزرا کی برطرفی کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ وزی دفاع لی شانگفو اور وزیر خارجہ جن گینگ کو خود صدر شی جنپنگ نے ان عہدوں کے لیے منتخب کیا تھا اور یہ دونوں صدر کے کافی قریبی اور بااعتماد ساتھی بھی تھے۔ وزیر دفاع…

یوکرین کی حکومت نے چھ نائب وزرائے دفاع کو برطرف کر دیا

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کی کابینہ نے چھ نائب وزیر دفاع اور ایجنسی کے ریاستی سکریٹری اور یوکرائنی پارلیمنٹ میں حکومت کے نمائندے تاراس میلنیچک کو برطرف کر دیا ہے۔ تازہ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے نائب وزرائے دفاع ولادیمیر گیوریلوف، وٹالی ڈینیگا، انا مالیار، روستیسلاو زیملنسکی، ڈینس شراپوف اور آندرے شیوچینکو کو برطرف کرنے کا حکم دیا ہے۔ اور ساتھ ہی یوکرین کی وزارت دفاع کے ریاستی سیکرٹری کونسٹنٹین واشچینکو کو بھی برطرف کر دیا گیاہے۔جبکہ صرف پہلے نائب وزیر دفاع الیگزینڈر پاولیوک کو انکےا عہدہ…

مغربی امداد کے باوجود یوکرینی فوجی وسائل تقریباً ختم ہو چکے ہیں، روسی وزیر دفاع کا دعویٰ

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے فوجی وسائل قریباً ختم ہو چکے ہیں۔ جبکہ یوکرین کی مسلح افواج اپنے کھوئے ہوئے علاقوں کو واگذار کرانے کے لیے سخت جوابی کارروائی کر رہی ہیں۔ ماسکو میں منعقدہ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شوئیگو نے کہا کہ مغرب کی جانب سے جامع امداد مہیّا ہونے کے باوجود یوکرین کی مسلح افواج نتائج حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔انھوں نے کہا کہ جھڑپوں اور لڑائی کے ابتدائی نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ یوکرین کے فوجی وسائل قریباً ختم ہو چکے ہیں۔مغربی…

شمالی عراق میں دہشت گرد تنظیم PKKکا خاتمہ کے قریب پہنچ چکے ،ترک وزیر دفاع

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے وزیر دفاع یاسر گلر کا کہناہے کہ شمالی عراق میں PKK کی دہشت گردی کو ختم کرنے کے بہت قریب پہنچ گیا ہے۔ ترک وزیر دفاع گلر نے ترک نیوز براڈکاسٹ اے ہیبر کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ مسلح افواج نے بڑے پیمانے پر زپ کے علاقے کو صاف کر دیا ہے جہاں آپریشن کلاؤ لاک گزشتہ سال اپریل سے جاری ہے۔ گلر نے یقین دہانی کرائی کہ فوجی مفرور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں مسلسل تلاشی لے رہے ہیں، دہشت گرد گروہ نے پہاڑوں کے پار متعدد غار اور ٹھکانے کھود لیے ہیں جہاں وہ ہتھیار اور…

نارتھ اٹلانٹک کونسل کا اجلاس ،نئے ترک وزیر دفاع کی اپنے اہم ہم منصبوں سے ملاقاتیں

برسلز (پاک ترک نیوز) نئے مقرر ہونے والےترک وزیر دفاع نے نیٹو اجلاس کے موقع پر اپنے امریکی اور ہالینڈ کے ہم منصبوں سے اہم ملاقاتوں میںسلامتی، دفاع اور دفاعی صنعت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترکیہ کی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق ترکیہ کے اعلیٰ دفاعی عہدیدار نے گذشتہ روز برسلز میں نیٹو کے اجلاس کے موقع پر اپنے ڈچ اور امریکی ہم منصبوں کے ساتھ الگ الگ بات چیت کی۔ان ملاقاتوں میں قومی دفاع کے وزیر یاسر گلر نے نیدرلینڈ کے کجسا اولاگرین اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ دو طرفہ…

جس طرح جناح ہائوس کو آگ لگائی گئی یہ سب منصوبہ بندی کے تحت تھا ،خواجہ آصف

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جس طرح جناح ہائوس کو آگ لگائی گئی یہ سب منصوبہ بندی کے تحت تھا جناح ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہم نے ٹی وی اسکرینز پر 14، 15 دن میں دیکھا ، یہ سب یہاں آکر دیکھنا بالکل مختلف ہے۔ اس کے لیے 8، 10 دن کی تیاری کی گئی۔ میرے نزدیک یہ ریاست کے خلاف بغاوت تھی۔ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا، اس کا ری ایکشن نہیں آیا، گرفتاری کا کیوں آیا؟۔ عمران خان نے اپنی گفتگو میں کبھی موقع نہیں چھوڑا ۔ عمران…

عسکری تنصیبات پر حملے کرنے والے ملک دشمن ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عسکری تنصیبات پر حملے کرنے والے ملک دشمن ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے عالمی نشریاتی ادارے ”الجزیرہ“ سے گفتگو میں کہا ہے کہہم نے گرفتاریوں پر کبھی عسکری و سول تنصیبات پر حملے نہیں کئے، عسکری و سول تنصیبات پر حملے کرنے والے ملک دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عسکری تنصیبات سمیت عوامی و سرکاری املاک پر حملے کئے، ایسا عمل پاکستان کے خلاف جنگ کے مترادف ہے۔ وزیر دفاع…

پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا، ہو چکا ہے: وفاقی وزیر خواجہ آصف

سیالکوٹ(پاک ترک نیوز)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا، ہو چکا ہے، ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ مستحکم ہونے کے لیے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ناگزیر ہے۔ ہمیں درپیش مسائل کا حل ملک کے اندر ہی ہے، آئی ایم ایف کے پاس پاکستان کے مسائل کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے ذمے دار اسٹیبلشمنٹ، بیورو کریسی اور سیاستدان سب ہیں کیوں کہ پاکستان میں آئین اور قانون پر سمجھوتا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو…

ترکیہ ۔یونان کشیدگی اور مسائل باہمی بات چیت سے حل ہو سکتے ہیں۔ وزیر دفاع ہلوسی آکار

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک وزیر دفاع ہولوسی آکار نے کہا کہ ترکی اور یونان دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی اور مسائل باہمی بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کر سکتے ہیں۔ وہ یہاںگذشتہ روز "فری فائر 2022" مشق کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے۔آکار نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ مسائل کو باہمی گفت و شنید اور بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ لیکن دوسری طرف، سب کو یہ جان لینا چاہیے کہ ہم کسی بھی طرح سے غلط کام یا ناپسندیدہ صورتحال کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکی امن اور استحکام کو یقینی بنانے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More