براؤزنگ ٹیگ

#denmark

نیدر لینڈز کا یوکرین کو ایف 16طیارے فراہم کرنے کا اعلان

دی ہیگ (پاک تر ک نیوز) نیدر لینڈز کا یوکرین کو روس کیخلاف جنگ کیلئے ایف 16طیارے فراہم کرنے کا اعلان کردیا جبکہ ڈنمارک نے بھی چند شرائط کے بعد طیاروں کی حامی بھر لی ہے ۔ڈنمارک کی جانب سے ٹائم فریم کا ذکر نہیں کیا گیا کہ یوکرین کو جب فراہم کئے جائیں گے ۔ دوسری جانب یوکرین نے نیدر لینڈز کی جانب سے طیارےکی فراہمی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ روس کی جانب سے اس کی شدید مذمت کی گئی اورکہاگیا ہے کہ ہ یہ ایک ایسا اقدام ہے جس سے تنازع مزید بڑھے گا۔ یاد رہے کہ ڈچ وزیراعظم مارک روٹے نے اتوارکے روز…

یوکرین کو ایف16طیارے ملنے کے امکانات روشن ہو گئے،نیدرلینڈز اور ڈنمارک کا پکا وعدہ

دی ہیگ (پاک ترک نیوز) نیدرلینڈز اور ڈنمارک نے بعض شرائط پوری ہونے کی صورت میں یوکرین کو ایف 16 لڑاکا طیارے مہیّا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔تاہم اس کے لئے کوئی حتمی وقت کا تعین نہیں کیا گیا۔ ڈچ وزیراعظم مارک روٹے نے اتوارکے روز اپنے بیان میں کہا ہے نیدرلینڈز کے پاس مجموعی طور پر 42 ایف 16 طیارے موجود ہیں لیکن یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ آیا یہ سب عطیہ کیے جائیں گے یا نہیں۔انھوں نے آئنڈہوون ملٹری ائیر بیس پر زیلنسکی کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ آج ہم اعلان کر سکتے ہیں کہ نیدرلینڈز اور…

قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات ، او آئی سی وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا

جدہ (پاک ترک نیوز) یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی کے واقعات پر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ورچوئل ہنگامی اجلاس آج طلب کررکھا ہے ۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعات پر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ورچوئل ہنگامی اجلاس آج ہوگا ، او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور یوسف بن محمد الدبئی اجلاس کے دوران خطاب کریں گے ۔سویڈن اور ڈنمارک میں تواتر کے ساتھ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات رونما ہورہے ہیں، جس پر پورے عالم اسلام میں شدید…

ڈنمارک کا یوکرین کی مدد کیلئے فوجی اخراجات میں اضافے کا فیصلہ

کوپن ہیگن (پاک ترک نیوز) ڈنمارک نے یوکرین کی مزید امداد کیلئے اپنے فوجی اخراجات میں اضافہ کیاہے۔ ڈنمارک کی حکومت اگلے 10 برسوںمیں دفاع میں 143 بلین ڈینش کراؤنز ($21bn) کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کا مقصد نیٹو کے ایک بانی رکن کے طور پر اپنے فوجی اور سلامتی کے اہداف کو پورا کرنا ہے۔ نورڈک قوم اپنے دفاع پر سالانہ تقریباً 27 بلین ڈینش کراؤنز ($3.89bn) خرچ کرتی ہے، اور حکومت نے2033 میں 19.2 بلین ڈینش کراؤنز ($2.8bn) تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز 6.9 بلین کے اضافے سے…

ڈنمارک پاکستان کو بلا سود قرضہ فراہم کرے گا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ڈنمارک پاکستان کو بلا سود قرضہ فراہم کرے گا ۔ ڈنمارک یہ قرضہ قابل تجدید توانائی، توانائی کی افادیت اور پانی کی فراہمی کے نظام کیلئے پاکستان کو بلاسود قرضہ فراہم کرے گا۔ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان بین الحکومتی فریم ورک معاہدہ طے پاگیا ہے ۔ وزارت اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حکومت ڈنمارک کے ساتھ ایک بین الحکومتی فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، پاکستان اور ڈنمارک کی حکومتوں کے درمیان ایک بین الحکومتی فریم ورک معاہدے پر سیکریٹری وزارت اقتصادی امور محمد حمیر…

68برس بعد خط اپنی منزل مقصود پر پہنچ گیا

مینی سوٹا (پاک ترک نیوز) بالآخر 68سال کے بعد خط اپنی منزل مقصود پر پہنچ ہی گیا۔امریکی ریاست مینیسوٹا میں ایک خط کو اپنی منزل تک پہنچنے میں 68 برس کا عرصہ لگ گیا۔ سوزن نورڈن نامی خاتون اکتوبر میں ہی اپنے نئے گھر میں شفٹ ہوئی تھیں جہاں انہیں ایک خط موصول ہوا جس پر 1953ء کی تاریخ درج تھی اور جن کے نام خط بھیجا گیا تھا وہ مسٹر اینڈ مسز ایڈ نیلسن تھے۔ نورڈن نے کے کیو ڈی ایس ٹی وی کو بتایا کہ میں خط کی تاریخ کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئی۔ خط ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن سے بھیجا گیا تھا اور خط میں…

ڈنمارک کی روسی نژادخاتون شہری4.5ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ میں دھر لی گئی

کوپن ہیگن (پاک ترک نیوز)قانون نافذ کرنے والے ڈنمارک کے اداروں نے ایک روسی نژاد ڈینش خاتون کو30 ارب دینش کروناجن کی مالیت 4.5ارب ڈالر کے برابر ہے کی منی لانڈرنگ کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے ۔ ڈینش پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر ملزمہ نے ڈنشے بنک کی ایسٹونیا میں برانچ کے ذریعے اس خطیر رقم کی منی لانڈرنگ کی ہے ۔ اس سلسلے میں 49سالہ ملزمہ سے ابتائی تفتیش کی جارہی ہے۔ جس کے بعد اسے کوپن ہیگن سٹی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More