براؤزنگ ٹیگ

#dgisi

صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں،شہریار آفریدی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما شہر یار آفریدی کا کہنا ہے کہ صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران شہر یار آفریدی نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، بدترین دھاندلی کے باوجود یہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں، ان میں اخلاقی جرات ہے تو خود کہیں کہ ہمیں عوام نے ووٹ نہیں دیا، حکومت چھوڑ دیں۔ انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا یہ خود محتاج ہیں، ریموٹ کنٹرول سے کنٹرول ہوتے ہیں، فارم…

ارشد شریف کی نماز جنازہ آ ج ادا کی جائے گی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) کینیا میں قتل ہونیوالے پاکستانی سینئر صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی ۔ ارشد شریف کی نماز جنازہ شاہ فیصل مسجد دوپہر دو بجے ادا کی جائے گی ۔ ارشد شریف کی تدفین ایچ 11قبرستان میں کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ شاہ فیصل مسجد دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ شاہ فیصل مسجد کے اردگرد اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے۔ نماز جنازہ میں شرکاء کو جامہ تلاشی کے…

مارچ میں آرمی چیف کو مدت ملازمت میں غیر معینہ مدت کی پیشکش میرے سامنے کی گئی ،ڈی جی آئی ایس آئی

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا ہے کہ مارچ میں آرمی چیف کو مدت ملازمت میں غیر معینہ مدت کی پیش کش میرے سامنے کی گئی ۔جنرل باجوہ نے غیر معینہ مدت تک آرمی چیف بنانے کی پیش کش کو ٹھکرا دیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ سائفر اور ارشد شریف کی وفات کے حوالے سے حقائق پر پہنچنا بہت ضرری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More