براؤزنگ ٹیگ

#dgispr

حق خود ارادیت کی جد وجہد میں کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر سمیت کئی فلاحی منصوبوں میں مصروف ہے۔ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان حکومت کی مدد سے ملک بھر میں تعلیم، صحت اور انفرا اسٹرکچر سمیت کئی عوامی فلاحی منصوبوں میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے کہا کہ افواج پاکستان کشمیری قوم کے حق خود ارادیت کی حمایت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ افواج پاکستان…

ڈی جی آئی ایس پی آر آج 3بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر آج 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج دوپہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں قومی سلامتی کے امور سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ اس سے قبل پیر 22 جولائی کو ملکی سکیورٹی صورت حال اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا تھا کہ حالیہ عرصے میں پاک فوج کے خلاف منظم پراپیگنڈے اور جھوٹی خبروں میں اضافہ ہوا ہے، بڑھتے جھوٹ اور پراپیگنڈے کے…

9 مئی کےمنصوبہ سازوں کو ڈھیل دینے سے ملک میں انتشارپھیلےگا: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو ڈھیل دینے سے ملک میں انتشار پیدا ہوگا۔ تفصیلات کےم طابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس پریس کانفرنس کا مقصد بعض اہم امور پر افواج کا مؤقف واضح کرنا ہے، جیسا کہ علم میں ہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں مسلح افواج کے خلاف منظم پروپیگنڈا، جھوٹ، غلط معلومات کے پھیلاؤ اور ان سے منسوب من گھڑت خبروں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اس لیے ان معاملات پر بات کرنا ضروری ہے۔…

امن کا قیام ترجیح، دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے ہرحد تک جائینگے: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی اولین ترجیح ملک میں امن و امان قائم کرنا ہے ، دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان طویل عرصے سے افغان مہاجرین کی مدد کررہا ہے، پاکستان نے افغان عبوری حکومت کی بین الاقوامی سطح پر ہر طرح سے مدد کی ہے، افغانستان کی سرزمین ٹی ٹی پی کے دہشتگرد استعمال کرکےپاکستان میں کارروائیاں کرتے ہیں۔ ڈی جی آئی…

شخصیات پر تنقید کو ادارے پر تنقید نہیں سمجھنا چاہیے،اسد عمر

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ شخصیات پر تنقید کو ادارے پر تنقید نہیں سمجھنا چاہیے۔آئی ایس پی آر کے عمران خان پر الزامات بے بنیاد ہیں۔ ٹوئٹ میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ افراد پر کی جانے والی تنقید کو اداروں پر تنقید قرار دینے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں، ادارے کے اہلکاروں کی جانب سے قوم کے تحفظ کے لیے دی گئی قربانیوں کی وجہ سے ادارے محبت و عزت کے مستحق ہوتے ہیں، لیکن ہر ہر شخص اس عزت و پیار کے مستحق نہیں ہوتا۔…

اس شخص کو صرف اقتدار، اقتدار اور اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا ،زرداری

کراچی(پاک ترک نیوز) سابق صدر اور کو چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اس شخص کو صرف اقتدار، اقتدار اور اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا ۔ہم کسی صورت بھی اداروں پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔ سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم کسی صورت بھی اداروں پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔ 1947 سے لے کر اب تک ہم نے اور اداروں نے مل کر دشمن کا مقابلہ کیا ہے لیکن دشمن نے اس دفعہ اندر کے لوگوں سے ہی حملہ کروایا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پاک فوج کی قربانیوں اور شہادتوں کو کبھی نہیں بھلا سکتے…

ارشد شریف کی نماز جنازہ آ ج ادا کی جائے گی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) کینیا میں قتل ہونیوالے پاکستانی سینئر صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی ۔ ارشد شریف کی نماز جنازہ شاہ فیصل مسجد دوپہر دو بجے ادا کی جائے گی ۔ ارشد شریف کی تدفین ایچ 11قبرستان میں کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ شاہ فیصل مسجد دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ شاہ فیصل مسجد کے اردگرد اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے۔ نماز جنازہ میں شرکاء کو جامہ تلاشی کے…

مارچ میں آرمی چیف کو مدت ملازمت میں غیر معینہ مدت کی پیشکش میرے سامنے کی گئی ،ڈی جی آئی ایس آئی

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا ہے کہ مارچ میں آرمی چیف کو مدت ملازمت میں غیر معینہ مدت کی پیش کش میرے سامنے کی گئی ۔جنرل باجوہ نے غیر معینہ مدت تک آرمی چیف بنانے کی پیش کش کو ٹھکرا دیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ سائفر اور ارشد شریف کی وفات کے حوالے سے حقائق پر پہنچنا بہت ضرری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے…

آرمی چیف کا 5 ہفتوں بعد ریٹائر ہونے کا اعلان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن نہیں لوں گا، 5 ہفتے بعد ریٹائر ہو جاؤں گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ فوج اب سیاست میں کردار ادا نہیں کرے گی۔اس سے قبل بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ وہ ایکسٹینشن نہیں لیں گے۔

یہ ملک ہے یا دکان؟

تحریر:سلمان احمد لالی ایک لمحے کےلیے ٹھہر جائیں، ذرا رک کر اطمینان سے ارد گرد کا جائزہ لیں۔ اپنی نفرت اور سیاسی عصبیت کو بالائے طاق رکھ کر ملک کی حالت پر طائرانہ نظر ڈالیں۔ ملک کہا ں لا کہ کھڑا کردیا گیا ہے۔ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو کیا جواب دیں گے۔ اور ہم روز قیامت اپنے آبا و اجداد کو کیا جواب دیں گےکہ جن کی قربانیوں کے ہم مقروض ہیں۔ سیاستدان سیاست کررہے ہیں، مقتدر حلقے اقتدار کواپنے مضبوط شکنجے میں جکڑ کر رکھنے کیلئے چالیں چل رہے ہیں ، عوام نفرت اور غصے کی آگ میں جل رہے ہیں…

دہشتگردی کیخلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ پاکستان کی داخلی اور بارڈر سکیورٹی مستحکم ہے، بلوچستان میں دہشتگردی کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا۔دہشت گردی کیخلاف آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی ۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ دو روز قبل آرمی چیف کی زیر صدارت فارمیشن کانفرنس ہوئی جس میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر انہیں بریفنگ دی گئی، سال کے پہلے تین ماہ کے دوران 128 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، اس دوران کئی جوان شہید ہوئے، پوری قوم بہادر سپوتوں…

پاکستان نے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنیوالے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1512710884518359042 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پیرا میٹرز کا جائزہ لینا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More