براؤزنگ ٹیگ

#dhaka

میری حکومت کے خاتمے میں امریکا کا ہاتھ ہے؛ حسینہ واجد

ڈھاکا(پاک ترک نیوز) طلبا کی احتجاجی تحریک کے نتیجے میں مستعفی ہونے اور بھارت میں پناہ لینے والی بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کا دھڑن تختہ ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔ شیخ حسینہ واجد نے اپنے 15 سالہ اقتدار کے خاتمے کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ایئربیس قائم کرنے کیلئے سینٹ مارٹن جزیرہ امریکا کو نہ دینا میرا جرم بنا دیا گیا۔ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے مزید کہا کہ اگر میں استعفیٰ نہ دیتی تو مجھے لاشوں کا جلوس دیکھنا پڑتا۔ وہ لاشوں پر اقتدار حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن…

بنگلہ دیشی چیف جسٹس عبیدالحسن کا طلبہ کے الٹی میٹم کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز ) طلبہ کے الٹی میٹم کے پیش نظر بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کےم طابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں سینکڑوں مظاہرین نے سپریم کورٹ کا گھیراؤ کرکے چیف جسٹس عبیدالحسن کو استعفیٰ دینے کے لیے ایک گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ مظاہرین نے استعفیٰ نہ دینے کی صورت ججوں کی رہائش گاہوں پر دھاوا بولنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اب اطلاعات ہیں کہ چیف جسٹس آج شام صدر سے مشاورت کے بعد اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔ چیف جسٹس…

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت آج حلف اٹھا لے گی، بنگلہ دیشی آرمی چیف

ڈھاکہ(پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ عبوری حکومت نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں آج حلف اٹھائے گی۔ بنگلہ دیشی آرمی چیف جنرل وقار الزمان کا کہنا ہے کہ محمد یونس کی سربراہی میں 15 رکنی ٹیم آج (جمعرات) شام تک حلف اٹھائے گی۔ یاد رہے کہ جنرل وقار الزمان نے ملک میں کئی ہفتوں سے جاری احتجاج کے نتیجے میں پیر کو سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور بھارت چلی جانے کے بعد عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔ بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کے دوران 400…

ہماری حکومت اور قوم بنگلادیشی عوام کے ساتھ کھڑی ہے: پاکستان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت پاکستان کی جانب سے بنگلادیش کی صورتحال پر پہلا باضابطہ بیان دے دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہناہے کہ کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بنگلادیشی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، امید ہے بنگلادیش میں حالات پرامن اور تیزی سے معمول پر آئیں گے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ یقین ہے بنگلادیشی عوام کا جذبہ اور اتحاد انہیں ہم آہنگ مستقبل کی طرف لے جائے گا۔ یاد رہے کہ بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی احتجاج کے بعد پیر کو ملک سے فرار ہو گئی…

بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد مستعفی

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ، آرمی چیف نے 45 منٹ کی ڈیڈلائن دی تھی ۔ بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد بھارت روانہ ہوگئیں ، بنگلہ دیش کے آرمی چیف کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کرینگےبنگلہ دیش میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں جھڑپوں کے دوران مرنے والوں کی مجموعی تعداد کم از کم 300 ہو گئی ہے۔ یہ تعداد پولیس، اہلکاروں اور ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی رپورٹوں پر مبنی ہے۔ واضح رہے کہ مظاہروں کا آغاز پیر کو دوبارہ ہوگا جبکہ دارالحکومت ڈھاکہ میں فوجیوں…

بنگلادیش میں مظاہرین کا تھانے پر حملہ؛ 13 پولیس اہلکار ہلاک

ڈھاکا(پاک ترک نیوز) بنگلادیش کے علاقے سراج گنج میں عنایت پور تھانے پر حملے میں 13 پولیس اہلکار مارے گئے۔ بنگلادیش میں سول نافرمانی کی تحریک کے دوران چند مشتعل افراد نے عنایت پور تھانے پر دھاوا بول دیا۔مشتعل ہجوم نے تھانے میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور ایک حصے کو آگ لگادی۔ ہجوم نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ بنگلادیش پولیس کے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں عنایت پور تھانے میں کم از کم 13 اہلکار کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ ملک بھر کے درجنوں تھانوں پر حملے میں 300 سے…

بنگلادیش میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کر دی گئی

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) کوٹہ سسٹم کے خلاف ہونیوالے پر تشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد بنگلا دیش حکومت نے جماعت اسلامی اور اس کی طلبا تنظیم چھاترو شبرپر پابندی عائد کر دی۔ بنگلادیش میں حسینہ واجد کی حکومت نے جماعت اسلامی کو عسکری و دہشت گرد تنظیم قرار دے کر پابندی لگائی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی اور اس کے طلبا ونگ کو حالیہ طلبا احتجاج میں تشدد کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی لگائی گئی ہے، جماعت اسلامی پر پابندی کا فیصلہ…

بنگلہ دیش میں طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، فوج طلب،کرفیو نافذ

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش میں جاری طلبہ کے احتجاج میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 105 ہو گئی جس کے بعد ملک بھر میں کرفیو نافذ کرکے فوج طلب کر لی گئی ہے۔ طلبہ نے ایک جیل پر دھاوا بول کر سینکڑوں ساتھیوں کو رہا کروا لیا اور جیل کو نذرِ آتش کر دیا۔پولیس اور طلبہ کے درمیان کئی روز سے جاری جھڑپوں میں 104 پولیس اہلکاروں اور 30 صحافیوں سمیت اڑھائی ہزار سے زیادہ افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے پریس سیکرٹری نعیم الاسلام خان نے بتایا کہ حکومت نے سول اداروں کی مدد کیلئے فوج تعینات…

سابق بنگلادیشی ٹیسٹ کرکٹر نفیس اقبال برین ہیمرج کا شکار

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلادیش کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نفیس اقبال برین ہیمریج کا شکار ہوگئے۔ سابق کرکٹر نفیس اقبال کو گزشتہ چند دنوں سے سر درد کی شکایت تھی، گزشتہ روز طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے برین ہیمریج تشخیص کی۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) آفیشل دیب آشیش چوہدری نے بتایا ہے کہ نفیس اقبال کی شریان میں کہیں کہیں خون جما ہے تاہم کرکٹر کی صحت اب خطرے سے باہر ہے۔ سابق کرکٹر نفیس اقبال نے بنگلادیش کی جانب سے 11 ٹیسٹ اور 16 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور سابق کپتان…

سعودی عرب کا بنگلہ دیش کیلئے 1.4بلین ڈالر امداد کااعلان

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے بنگلہ دیش کی توانائی کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے 1.4 بلین ڈالر کی مالی امدادکا اعلان کیا ہے۔ بنگلہ دیش پیٹرولیم کارپوریشن کے لیے سعودی مالیاتی قرض پر حال ہی میں دستخط کیے گئے معاہدے سے جنوبی ایشیائی معیشت کی توانائی کی حفاظت کو فروغ دینے اور اس کے ڈالر کے ذخائر پر دباؤ کم ہونے کی توقع تھی۔ انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن، اسلامی ترقیاتی بینک کے ایک ڈویژن نے 25 مارچ کو بنگلہ دیشی حکومت کے ساتھ بنگلہ دیش پیٹرولیم کارپوریشن کو 1.4 بلین ڈالر فراہم کرنے کے لیے…

بنگلا دیش میں ریسٹورنٹ میں خوفناک آتشزدگی، 40 سے زائد افراد جاں بحق

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلا دیش کے ایک ریسٹورنٹ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں واقعہ ایک ریسٹورنٹ میں رات گئے آگ لگی جو اس قدر خوفناک تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے چھ منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کر کے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، 22 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی…

بنگلہ دیش : عام انتخابات میں شیخ حسینہ واجد پانچویں بار کامیاب

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز )بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے عام انتخابات میں پانچویں بار کامیابی حاصل کرلی۔ بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ بنگلہ دیش میں گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات میں ووٹنگ کا تناسب گزشتہ عام انتخابات کے مقابلے میں50 فیصد کم رہا، 2018ء میں ووٹنگ کا تناسب 80 فیصد تھا اور موجودہ انتخابات میں صرف 40 فیصد رہا۔ گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے نتائج کے…

بنگلہ دیش :نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو 6ماہ کی سزا سنا دی گئی

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش میں عدالت نے نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو لیبر لاء کیس میں مجرم قرار دے دیا۔انہیں اور تین ساتھیوں کو چھ ماہ کی سزا سنا دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو بنگلہ دیش کے لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے جسے ان کے حامیوں نے سیاسی طور پر محرک قرار دیا ہے۔ لیڈ پراسیکیوٹر خورشید عالم خان نے بتایا کہ پروفیسر یونس اور ان کے تین گرامین ٹیلی کام ساتھیوں کو لیبر قوانین کے تحت مجرم قرار دیا گیا اور انہیں چھ ماہ کی سادہ قید کی سزا…

بنگلہ دیش کی ترسیلات زر میں 7فیصد اضافہ ،ساتواں بڑا ملک بن گیا

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) ورلڈ بینک کے مطابق رواں برس بنگلہ دیش کی ترسیلات زر میں 7فیصد اضافہ ہوا ہے اور ترسیلات زر کے حوالے سےبنگلہ دیش ساتواں بڑا ملک بن گیا۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق2023 میں بنگلہ دیش کو ترسیلات زر میں 2022 کے مقابلے میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 2023 میں یہ 23 بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اس بات کا انشکاف ورلڈ بینک اور گلوبل نالج پارٹنرشپ آن مائیگریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (KNOMAD) نے نجی سرمائے کی نقل و حرکت کے لیے ڈائاسپورا فائنانسز: مائیگریشن اینڈ ڈیولپمنٹ بریف 39" میں…

شکیب الحسن نے گریجویشن مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئے

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان اور آل رائونڈر شکیب الحسن بالآخر گریجویشن مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔ شکیب الحسن نے ڈھاکا میں موجود امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی بنگلہ دیش سے ڈگری حاصل کی۔بنگلہ دیشی آل رائونڈر نے 35 برس کی عمر میں گریجویشن ڈگری پروگرام مکمل کرلیا، ، وہ کرکٹ میدانوں اور اس سے باہر ہمیشہ شہ سرخیوں میں جگہ پاتے ہیں، اس بار تعلیم کا خواب پورا ہونے پر نمایاں ہوگئے۔ شکیب بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ ان دنوں سلہٹ میں آئرلینڈ سے ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف…

شکیب الحسن نے مداح کی پٹائی لگا دی

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے مداح کی پٹائی لگا دی ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے بہترین آل رائونڈر اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود شکیب الحسن کو ایک تقریب کے دوران مداحوں نے گھیر لیا ۔ اسی دوران کسی مدا خ نے ان کی کیپ کھینچ لی جس کے بعد وہ اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکے اور آپے سے باہرہو گئے ۔ بنگلہ دیشی آل رائونڈر نے اسی کیپ سے مداح کی پٹائی لگا دی ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن کی ایک جھلک…

بنگلہ دیش ،مہنگائی کے باعث حج پر جانیوالے افراد کی تعداد میں واضح کمی

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) مہنگائی کے باعث بنگلہ دیش میں حج پر جانیوالے افراد کی تعداد میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔بنگلہ دیش میں 1 لاکھ 27 ہزار حج کوٹے پر اب تک صرف 32 ہزار نے درخواست دی ہے جو ملکی تاریخ میں کم ترین تعداد ہے۔ بنگلادیش میں گزشتہ برس کے مقابلے اس سال عازمین حج کے ہوائی کرایوں میں تقریباً 580 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے سال یہ 1,400 ڈالر تھا، لیکن اس سال یہ تقریباً 2,000 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، ہوائی جہاز کے آسمان کو چھونے والے کرایوں اور…

بنگلہ دیش نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

ڈھاکہ(پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش نے آسٹریلیا میں ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق بی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے سکوا ڈ کا اعلان کردیا ۔بورڈ نے شکیب الحسن کو کپتان مقرر کیا ہے جبکہ محمود اللہ اور انعام الحق کو 15 رکنی بنگلہ دیشی سکواڈ سے میں شامل نہیں کیا گیا اور مشفیق الرحیم پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں نجم الحسن شنتو، تسکین احمد، لٹن داس، یاسرعلی، نور الحسن، حسن محمود، صابر رحمان، عبادت حسین، مہندی حسن،…

بنگلہ دیش بھی توانائی بحران کی زد میں ،پاور پلانٹس بند ،لوڈشیڈنگ شروع

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش بھی توانائی بحران کی زد میں آ گیا ، ڈیزل سے چلنے والے تمام پاور پلانٹس بند کردیئے گئے ،ایک ہفتے میں ایک دن پٹرول پمپ بند رکھنے سمیت متعدد اہم فیصلے کر لئے گئے ۔ملک میں لوڈشیڈنگ بھی شروع کردی گئی۔ بنگلہ دیش کے پاور ڈویلپمنٹ بورڈ کے مطابق توانائی بچت کی نئی پالیسی سے روزانہ تقریباً 1500 میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال پیدا ہونے کا امکان ہے۔ شارٹ فال کے باعث ملک بھر میں روزانہ کم از کم دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ بنگلہ دیشی حکومت نے توانائی بچت کیلئے بنگلہ دیش میں…

بنگلہ دیش ، سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 24افراد ہلاک

ڈھاکہ(پاک ترک نیوز) بنگلادیش میں مون سون بارشوں کے باعث سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سمیت مختلف واقعات میں 24افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ درجنوں افراد لاپتہ ہیں جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو ٹیم کے ترجمان نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے 20 جبکہ لینڈ سلائیڈنگ میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔ مسلسل ہونے والی بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی آئی اور سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ امدادی کاموں کے دوران ریسکیو ادارے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More