استنبول مزاکرات ہی روس،یوکرین جنگ کے خاتمے کا موثر ترین راستہ ہیں،اردگان
انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ استنبول میں ہونے والے امن مذاکرات یوکرائن میں جنگ کے خاتمے کا سب سے موثر اورتیز ترین راستہ پیش کرتے ہیں۔
ترک صدر نے جمعہ کی شب ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے کے ساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں شروع ہونے والا ثالثی کا عمل ہی اس بحران پر قابو پانے کا سب سے قابل اعتماد طریقہ ہے۔ترک کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کے بیان کے مطابق صدر اردگان نے کہا کہ انقرہ انسانی ہمدردی کی راہداریوں کے کھلا رکھنے کے معاملے پر کیف اور ماسکو کے مابین…